موسیٰ‌خیل (اوصاف نیوز)بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل اور گردونواح میں آنے والے زلزلے کے باعث متعدد مکانات گرنے سے چار افراد زخمی ہو گئ

زلزلہ صبح 3بج کر 24 منٹ پر آیااورریکٹرسکیل کے مطابق زلزلے کی شدت 5عشاریہ 5تھی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 28 کلومیٹر تھی ۔

صبح ساڑھے 7بجے دوبارہ 4.

8 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا جس کا مرکز موسیٰ خیل سے 56 کلومیٹر دور شمال مشرق میں تھا،زلزلے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ موسیٰ خیل میں زلزلے سے 2 مکانات مکمل تباہ ہوگئے جبکہ 3 کو جزوی نقصان پہنچا ہے، مکانات گرنے سے 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: زلزلے کے

پڑھیں:

تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ، 2 تاخیر کا شکار

سٹی42: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث فلائٹ شیڈول شدید متاثر ہوا ہے جہاں 8 پروازیں منسوخ جبکہ 2 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

منسوخ  ہونے والی پروازوں میں اومان ایئر کی کراچی سے مسقط جانے والی پرواز WY-324، قطر ایئرویز کی کراچی سے دوحا جانے والی پرواز QR-611، ایئر سیال کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی 2پروازیں PF-125 اور PF-123 ہیں۔
اس کے علاوہ ایئر سیال کی کراچی سے لاہور جانے والی پروازیں PF-145 اور PF-143، PIA کی کراچی سے تربت جانے والی پرواز PK-501اور  PIA کی کراچی سے لاہور جانے والی پرواز PK-306 شامل ہے۔
دوسری جانب تاخیر کا شکار پروازوں میں ایئربلو کی کراچی سے دبئی جانے والی پرواز PA-110 مقررہ وقت ساڑھے 5بجے کے بجائے رات 7 بجے روانہ ہوگی اور ایئربلو کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز PA-200 ساڑھے 12 بجے کے بجائے دوپہر 3 بجے روانہ ہوگی۔
مسافروں سے گزارش کی جاتی ہے کہ روانگی سے قبل اپنی متعلقہ ایئرلائن سے پرواز کی تازہ ترین معلومات حاصل کریں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے۔

نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں کو گردے کی پتھری کا زیادہ خطرہ ؛ تحقیق سامنے آگئی

متعلقہ مضامین

  • کراچی: جھگڑے کے دوران دوست نے دوست کو قتل کردیا
  • جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس، پی ٹی آئی متعدد رہنمائوں کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • ایران کے وسطی حصے میں 5.3 شدت کا زلزلہ
  • سیکیورٹی فورسز کی شیرانی میں کارروائی، فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک
  • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشتگرد ہلاک
  • تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ، 2 تاخیر کا شکار
  • پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، متعدد اہلکار زخمی
  • چلی میں زلزلے کے جھٹکے: ریکٹر اسکیل پر شدت 5.7 ریکارڈ
  • چلی میں زلزلے کے جھٹکے : ریکٹر اسکیل پر شدت 5.7 ریکارڈ
  • فلپائن: 6.9 شدت کا زلزلہ‘عمارتیں زمین بوس‘ 69 افراد ہلاک