ایران کیخلاف جنگ: اسرائیلی وزیراعظم عوام کا اعتماد کھونے لگے، مقبولیت میں تیزی سے کمی
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایران کے خلاف حالیہ جنگ کے باوجود اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو عوامی اعتماد کھوتے جا رہے ہیں۔
اسرائیل میں کرائے گئے تازہ ترین سروے نتائج کے مطابق نیتن یاہو کی مقبولیت میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے، اور عوام کی ایک بڑی تعداد ان کی پالیسیوں سے نالاں نظر آتی ہے۔
قبل از وقت انتخابات کے ذریعے دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کے خواہاں نیتن یاہو کو ایران کے خلاف 12 روزہ جنگ سے وہ عوامی حمایت حاصل نہیں ہو سکی جس کی انہیں توقع تھی۔
سروے کے مطابق 59 فیصد اسرائیلی شہری چاہتے ہیں کہ غزہ میں جاری جنگ یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے ختم کر دی جائے۔ اس کے برعکس، نیتن یاہو پر یہ الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ وہ سیاسی مفادات کی خاطر یرغمالیوں کی محفوظ واپسی کو نظرانداز کر رہے ہیں۔
علاوہ ازیں، 49 فیصد اسرائیلیوں کا خیال ہے کہ نیتن یاہو کی ذاتی سیاسی خواہشات غزہ کی جنگ کے جاری رہنے کی بڑی وجہ ہیں۔ عوام کی اکثریت اب ان پر بھروسا نہیں کر رہی۔
اگرچہ ایران کے ساتھ جنگ نے نیتن یاہو کو کچھ وقت کے لیے سیاسی ریلیف ضرور دیا، مگر ان پر یرغمالیوں کی بازیابی اور جنگ کے خاتمے کے لیے دباؤ میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔
مزید برآں، نیتن یاہو پر مختلف مقدمات میں تین بار فردِ جرم عائد کی جا چکی ہے، اور اس وقت بھی وہ ایک بڑے کرپشن کیس کا سامنا کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نیتن یاہو
پڑھیں:
چین کے ساتھ برادرانہ تعلقات پر فخر ہے، وزیراعظم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات پر فخر کرتا ہے۔وزیراعظم نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے عوامی جمہوریہ چین کے 76ویں قومی دن پر چینی قیادت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس مبارک دن پر وہ چینی عوام کی ترقی، خوشحالی اور کامیابی کے لیے دعاگو ہیں، یہ دن نہ صرف چین کے شاندار قومی سفر کی یاد دہانی ہے بلکہ عالمی امن، استحکام اور ترقی میں چین کے کردار کا بھی اعتراف ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ صدر شی جن پنگ کی بصیرت افروز قیادت میں چین نے ترقی اور خوشحالی کے ایسے سنگِ میل عبور کیے ہیں جو دنیا کے لیے ایک روشن مثال ہیں۔