سپریم کورٹ نے ویڈیو لنک کی سہولت میں دور دراز علاقوں تک توسیع دیدی
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
سپریم کورٹ نے ویڈیو لنک کی سہولت میں دور دراز علاقوں تک توسیع دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز
اسلام آ باد(سب نیوز)سپریم کورٹ نے عدالتی کارروائی کے لیے دور دراز علاقوں تک ویڈیو لنک سہولت میں توسیع دے دی۔
سپریم کورٹ نے اعلامیے میں کہا ہے کہ ملک کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے وکلا اور سائلین کے لیے ویڈیو لنک سہولت کی توسیع کردی ہے، سہولت کامیابی سے سندھ ہائی کورٹ ڈویژن بینچ سکھر اور پشاور ہائی کورٹ کے چار بنچوں یعنی ایبٹ آباد، مینگورہ(سوات)، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم کر دی گئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ اہم اقدام سپریم کورٹ کے ایک جامع اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ عدالتی نظام کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، سہولت دور دراز علاقوں کے وکلا اور سائلین کو سپریم کورٹ میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونے کے قابل بناتی ہے، ویڈیو لنک سہولت مکمل طور پر فعال ہو چکی ہے اور وکلا سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ ویڈیو لنک سسٹم کے ذریعے سماعت کے لیے درخواست دیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ قدم سپریم کورٹ کے وسیع تر وژن کا حصہ ہے، یہ سہولت ملک کے دیگر صوبوں کے دور دراز علاقوں تک بھی توسیع دی جائے گی اور اس حوالے سے عمل درآمد کا عمل جاری ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسی ڈی اے ، بقایاجات کی بروقت وصولی کیلئے ون ونڈو فیسلٹیشن سینٹر میں بہترین انتظامات ،شہریوں کی تعریف سی ڈی اے ، بقایاجات کی بروقت وصولی کیلئے ون ونڈو فیسلٹیشن سینٹر میں بہترین انتظامات ،شہریوں کی تعریف پاکستان کا سندھ طاس معاہدے پر ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم، بھارت سے فوری عملدرآمد کا مطالبہ پاکستان اقوام متحدہ کے انڈسٹریل ڈیولپمنٹ بورڈ کے 53 ویں اجلاس کا صدر منتخب غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری جاری، مزید 88فلسطینی شہید واشنگٹن پوسٹ کا ایرانی جوہری تنصیبات کو نقصان نہ پہنچنے کا دعوی، وائٹ ہاوس کابھی ردعمل آ گیا ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر کی پاکستان کے سیکرٹری دفاع سے ملاقاتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: دور دراز علاقوں تک سپریم کورٹ نے ویڈیو لنک
پڑھیں:
سپریم کورٹ بار نے عدالت عظمیٰ کے اعلامیے کی تردید کردی
سپریم کورٹ بار نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے اعلامیے کی تردید کردی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ اعلامیے میں بارز سے مشاورت کا کہا گیا، سپریم کورٹ بار سے مشاورت میں فیسوں کا اضافہ نہیں تھا۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ بار سے مشاورت کی گئی ہے تو ریکارڈ سامنے لایا جائے، فیسوں میں اضافہ انصاف کی فراہمی کے لیے مددگار نہیں ہوگا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ عدالت میں مقدمات کیلئے فیسوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔