پاکستانیوں کے لیے خوشخبری: انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کا حصول آسان
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور سے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے۔ انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو آسان بنانے کے لیے لاہور ٹریفک پولیس نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان کا پہلا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیوسک قائم کر دیا ہے۔
اس سہولت کا افتتاح چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے کیا۔
سی ٹی او کے مطابق، اب بیرون ملک جانے والے افراد روانگی سے قبل چند منٹوں میں انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کیوسک پر شہریوں کو ڈرائیونگ سے متعلق تمام خدمات باآسانی فراہم کی جائیں گی، جن میں لائسنس کا اجرا، تجدید، ڈوپلیکیٹ لائسنس اور لرنر لائسنس کی سہولت شامل ہے۔
یہ مرکز چوبیس گھنٹے، ہفتے کے ساتوں دن کھلا رہے گا تاکہ مسافروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔
یہ قدم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کے لیے
پڑھیں:
چین نے ہانگ کانگ میں نئی امریکی قونصلر کو خبردار کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) ہانگ کانگ میں نئی امریکی قونصل جنرل نے خطے کے سابق جمہوریت نواز رہنماؤں سے ملاقات کی ،جس پر چین نے سخت برہمی کا اظہار کردیا۔ جولی ایڈے نے اگست میں اپنا عہدہ سنبھالا تھا۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس کے بعد سے ہانگ کانگ کی سابق چیف سیکرٹری اینسن چان اور سابق ڈیموکریٹک پارٹی سربراہ ایمیلی لاؤ سے ملاقاتیں کیں۔ چین کی وزارتِ خارجہ کے ہانگ کانگ دفتر نے بیان جاری کیا،جس میں ایڈے کو خبردار کیا گیا کہ وہ چین کے داخلی معاملات میں مداخلت نہ کریں اور چین مخالف قوتوں سے واضح لاتعلقی اختیار کریں۔ واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ نے اس کے جواب میں کہا کہ امریکی سفارت کاروں کی ذمے داری ہے کہ وہ ہانگ کانگ سمیت ہر جگہ اپنے ملک کے مفادات کو فروغ دیں۔