پنجاب بارشوں کے دوران 21 افراد جاں بحق،57زخمی ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
لاہور/اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جون ۔2025 ) پنجاب بھر میں پری مون سون کا نیا سلسلہ شروع ہو رہا ہے، جس کے مطابق ماہرین نے آئندہ 5 دن کےلئے موسم کی پیشگوئی کی ہے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ لاہور سمیت صوبے بھر میں پری مون سون بارشوں کا نیا سسٹم دوبارہ پاکستان میں داخل ہو رہا ہے، جس کے باعث اگلے 4سے 5 روز تک وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارشوں کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے.
(جاری ہے)
طوفانی بارش سے لیسکو کے 220 کے وی کے 2 گرڈ اسٹیشن بند ہوگئے جس سے لاہور کے متعدد علاقوں کی بجلی معطل ہو گئی 70 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواﺅں کے طوفان نے لاہور سمیت دیگر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے کئی مقامات پر درخت اور دیوار یں گرگئیں.
گزشتہ24 گھنٹوں میں مری، لاہور، شیخوپورہ، اٹک،گوجرانوالہ میں بارش کاریکارڈ جاری کیاگیا،گجرات، سیالکوٹ،حافظ آباد، چکوال اورڈیرہ غازی خان میں بارش ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق بارشوں سے27 گھرمتاثراور57 شہری زخمی ہوئے،جاں بحق افراد میں11بچے3خواتین اور7 مرد شامل ہیں،زیادہ اموات کچے مکانات،خستہ عمارتوں و چھتیں گرنے کے باعث ہوئیں،خانیوال اوراوکاڑہ میں آسمانی بجلی گرنے سے2 شہری جاں بحق ہوئے،منڈی بہاوالدین میں 2 بچے بجلی کاکرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہوئے. لاہور میں بند روڈ پر بل بورڈ موٹر سائیکل سوار خاندان پر گرنے سے شوہر جاں بحق جب کہ بیوی اور بیٹا زخمی ہو گئے، داروغے والا میں گھر کی چھت گرنے سے 2افرادجاں بحق جب کہ کٹار بند روڈ پر دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا ادھر شیخوپورہ کے گاﺅں خان پور میں گھر کی دیوار گر نے سے 10 سالہ بچہ جب کہ کوٹ عبد المالک میں دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، نوشہرہ ورکاں میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ گوجرانوالہ کے گاﺅں نندی پور میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔فیروزوالا ، قصور، گوجرانوالہ، ننکانہ صاحب اور شیخوپورہ میں بارش اور طوفان کے باعث دیواریں اور چھتیں گرنے سمیت دیگر واقعات میں 27 افراد زخمی ہوئے. پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ حکومتی ہدایات کےمطابق سوگوارخاندانوں کی مالی معاونت کی جائے گی پنجاب کے تمام دریاﺅں اور بیراجزمیں پانی کا بہاﺅ نارمل سطح پر ہے،ممکنہ سیلابی خطرے کے پیشِ نظرپی ڈی ایم اے کے انتظامات مکمل ہیں پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ لاہور،سیالکوٹ،فیصل آباد اورگوجرانوالہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، بڑے شہروں کی انتظامیہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر الرٹ رہے دوسری جانب مون سون کی پہلی بارش کے دوران کراچی سمیت سندھ بھر میں 13 ہلاکتیں ریکارڈ پر آئی ہیں، جبکہ کم از کم 33 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں. کراچی میں بارش کے دوران مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے، جن میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے بھی کچھ ہلاکتیں ہوئی ہیں مون سون کی پہلی بارش کے دوران تھرپارکر میں 3، بدین میں 2، حیدرآباد میں 2، عمر کوٹ اور خیر پور میں 1 ،1 شخص جان سے گیا بارش کے دوران مختلف حادثات میں 54 مویشی بھی جان سے گئے، تھرپارکر میں 44 اور میرپور خاص میں 10 مویشی ہلاک ہوئے ہیں.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سے ایک شخص جاں بحق بارش کے دوران جاں بحق ہو زخمی ہوئے کے باعث زخمی ہو
پڑھیں:
پاک بحریہ نے انسداد منشیات کا بڑا آپریشن کرتے ہوئے 130 ملین ڈالر مالیت کی منشیات ضبط کر لیں
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک بحریہ نے انسداد منشیات کا بڑا آپریشن کرتے ہوئے 130 ملین ڈالر مالیت کی منشیات ضبط کر لیں۔پاک بحریہ سے جاری بیان کے مطابق انسداد منشیات آپریشن پی این ایس تبوک نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے دوران بحیرہ عرب میں کیا اور بھاری منشیات قبضے میں لے لیں۔
بیان میں کہا گیا کہ انسداد منشیات آپریشن سعودی عرب کی زیر قیادت کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کی ٹاسک فورس 150 کی معاونت سے کیا گیا۔کارروائی کے حوالے سے بتایا گیا کہ مشکوک ماہی گیر کشتی پر آپریشن کے دوران پی این ایس تبوک نے 2000 کلوگرام سے زائد میتھم فیٹامائن (آئس) ضبط کر لی ۔پاک بحریہ کے مطابق یہ انسداد منشیات آپریشن گزشتہ دو ماہ کے دوران پاک بحریہ کا مسلسل تیسرا کامیاب آپریشن ہے اور پاک بحریہ سمندر میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔بیان میں کہا گیا کہ پاک بحریہ قومی بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے اور عالمی میری ٹائم سیکیورٹی میں فعال کردار ادا کر رہی ہے۔
سابق کرکٹر راشد لطیف کےخلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا
مزید :