تھرپارکر: آسمانی بجلی گرنے کے 2 واقعات میں 2 نوجوان جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تھرپارکر (اے پی پی)تھرپارکر میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے دو واقعات میں دو نوجوان جاں بحق ہو گئے ۔تھرپارکر میں گرج چمک کے ساتھ بارش برسنے کا سلسلہ جاری ہے، تیز ہواں سمیت کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش گزشتہ دو روز سے برس رہی ہے ،جس کے نتیجے میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے اور موسم خوشگوار بن گئی ہے ، تحصیل ننگرپارکر میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے دو واقعات میں دو نوجوان جاں بحق ہو گئے، ننگرپارکر کے قریب گاں پاندی میں آسمانی بجلی گرنے سے کھیتی میں کام کرنے والا کسان کرشن کولہی اور گاں جانے والا موٹرسائیکل سوار دیارام کولہی جاں بحق ہو گئے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: آسمانی بجلی گرنے
پڑھیں:
بھارتی نوجوان کو اچانک کوہلی اور ڈی ویلیئرز کی فون کالز آنے لگیں
کراچی:بھارتی ضلع گاریابند چھتیس گڑھ کے ماڈا گاؤں کے نوجوان منیش باسی کو اچانک ویرات کوہلی اور اے بی ڈی ویلیئرز جیسے کرکٹ اسٹارز کی فون کالز آنے لگیں۔
کسان گجیندر باسی کے بیٹے منیش نے اپنے گاؤں سے 8 کلومیٹر دور دیوبھوگ کی ایک موبائل شاپ سے جیو کمپنی کا نیا سم کارڈ لیا، منیش اور ان کے دوست کھیمراج نے جب واٹس ایپ انسٹال کیا تو ان کو آئی پی ایل ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان رجت پاٹیدار کی پروفائل تصویر نظر آئی، پھر انہیں فون کرنے والے خود کو کوہلی، ڈی ویلیئرز اور یش دیال بتاتے رہے۔
منیش اسے دوستوں کا کوئی مذاق سمجھے اور خود بھی اس سے لطف اندوز ہونے لگے، البتہ چند روز بعد خود پاٹیدار نے فون کر کے ان سے کہا کہ ’’بھائی براہِ مہربانی میری سم واپس کر دو‘‘۔منیش اور کھیمراج کو اب بھی لگا کہ یہ مذاق ہے مگر جب پاٹیدار نے سنجیدہ لہجے میں پولیس بھیجنے کی بات کی تو معاملے کی سنگینی کا احساس ہوا، کچھ ہی دیر بعد پولیس بھی آگئی۔
گاریابند کی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نہا سنہا نے بتایا کہ ٹیلی کام پالیسی کے تحت 90 دن تک غیر فعال رہنے والے سم کارڈ کو بند کر کے نئے صارف کو الاٹ کر دیا جاتا ہے، یہی کچھ یہاں بھی ہوا اور نیا نمبر منیش کو دے دیا گیا۔
انہیں واقعی ان کرکٹرز کے فون آ رہے تھے جو پاٹیدار سے رابطے میں تھے، کرکٹر نے مدھیہ پردیش سائبر سیل کو اطلاع دی کہ ان کا نمبر کسی اور کو الاٹ ہو گیا اور واپسی کی درخواست کی، پولیس نے منیش اور ان کے گھر والوں سے بات کر کے رضامندی سے سم واپس پاٹیدار کو دے دی۔
ڈپٹی ایس پی نے کہا کہ اس میں کسی کی قانونی غلطی نہیں تھی، یہ محض معمول کے ٹیلی کام عمل کا نتیجہ تھا، کوہلی کے مداح کھیمراج نے بھارتی ٹی وی چینل سے بات چیت میں کہا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہ تھا ایک دن اپنے گاؤں سے کوہلی سے بات ہوگی، جب اے بی ڈی ویلیئرز کا فون آیا تو انہوں نے انگلش میں کچھ کہا جو ہمیں سمجھ نہ آیا مگر خوشی بہت زیادہ ہوئی۔