لاہور: مختلف علاقوں میں دیواریں گرنے سے 4 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
—علامتی تصویر
لاہور کے مختلف علاقوں میں دیواریں گرنے سے 4 افراد زخمی ہو گئے۔
اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں پنڈی قبرستان کے قریب دیوار گرنے سے 3 افراد زخمی ہوئے۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق انفنٹری روڈ دھرم پورہ میں بھی دیوار گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں 1 شخص زخمی ہوا ہے۔
تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لاہور: سنٹرل ماڈل سکول کے قریب ٹریفک حادثہ، 12 زائرین زخمی
سٹی42: سنٹرل ماڈل سکول کے قریب پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں 12 زائرین زخمی ہو گئے، حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کنٹینر زائرین کی زد میں آ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 8 افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جبکہ 4 زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق کنٹینر داتا دربار کے سالانہ عرس کے موقع پر راستہ بند کرنےکیلئے لگایا گیا تھا تاہم یہ تیز رفتاری سے گامے شاہ سے سنٹرل ماڈل سکول کی سمت بڑھا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔
جشن آزادی:پنجاب کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ٹریفک پولیس کی ناقص حکمت عملی کا نتیجہ تھا جس کے باعث کنٹینر کے راستے اور رفتار پر مناسب کنٹرول نہ رکھا جا سکا۔
واقعے کے بعد موقع پر موجود اہلکاروں نے صورتحال کو قابو میں کیا اور ٹریفک بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔