اڑیسہ کے پوری میں جگن ناتھ رتھ یاترا کے دوران بھگدڑ، 3 ہلاک، 50 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
بھارتی ریاست اڑیسہ کے شہر پوری میں واقع شری گنڈچا مندر کے قریب اتوار کی صبح جگن ناتھ رتھ یاترا کے دوران شدید بھگدڑ کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 50 دیگر زخمی ہو گئے۔
ضلع پوری کے کلکٹر سدھارتھ ایس سوائن کے مطابق، واقعہ صبح تقریباً 4 سے 4:30 بجے کے درمیان اس وقت پیش آیا جب سینکڑوں عقیدت مند شری گنڈچا مندر میں درشن کے لیے جمع تھے, اچانک ہجوم کا دباؤ بڑھ گیا جس کے باعث بھگدڑ جیسی صورتحال پیدا ہو گئی۔
مزید پڑھیں: احمد آباد میں رتھ یاترا کے دوران ہاتھی بے قابو، لوگوں میں خوف و ہراس
ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو پوری کے ضلعی اسپتال منتقل کیا، جہاں 6 افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
یہ افسوسناک واقعہ مندر کے سامنے واقع ساردھابلی کے مقام پر پیش آیا، جہاں ہندوؤں کے بھگوان جگن ناتھ رتھ پر سوار تھے، درشن کے دوران ہجوم بے قابو ہو گیا، اور افراتفری کے عالم میں کئی افراد زمین پر گر گئے اور کچلے گئے۔
تحقیقات اور اعلیٰ افسران کے تبادلےواقعے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پوری کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ونیت اگروال اور ضلعی مجسٹریٹ سدھارتھ شنکر سوائن کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔ پناک مشرا، جو اس وقت ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (کرائم) ہیں، کو نئی ذمہ داری کے طور پر پوری کا ایس پی مقرر کیا گیا ہے، جبکہ چنچل رانا، کلکٹر کھوردہ، کو پوری کا نیا ڈی ایم تعینات کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ دو پولیس افسران ڈی سی پی بشنو پتی اور کمانڈنٹ اجے پادھی کو معطل کر دیا گیا ہے۔
سیاسی ردعمل اور وزیر اعلیٰ کا بیانپوری بھگدڑ کے واقعے پر اڑیسہ کے وزیر اعلیٰ، راہول گاندھی اور نوین پٹنایک سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اڑیسہ کے وزیر اعلیٰ نے واقعے پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاردھابلی میں مہاپربھو کے درشن کی شدید خواہش کے باعث ہجوم میں دھکم پیل اور بدنظمی پیدا ہوئی، جس سے یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ’ذاتی طور پر میں اور میری حکومت تمام جگن ناتھ بھکتوں سے معذرت خواہ ہیں۔‘
وزیر اعلیٰ نے اس واقعے کو ناقابلِ معافی غفلت قرار دیتے ہوئے سیکیورٹی میں غفلت کی فوری تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف سخت اور عبرتناک کارروائی کا اعلان کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اڑیسہ بھگدڑ پوری جگن ناتھ راہول گاندھی رتھ یاترا نوین پٹنایک.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اڑیسہ بھگدڑ پوری جگن ناتھ راہول گاندھی رتھ یاترا نوین پٹنایک رتھ یاترا وزیر اعلی اڑیسہ کے جگن ناتھ کے دوران
پڑھیں:
ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 4روز میں بھارتی حمایت یافتہ 50 خوارج ہلاک
بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 4 روز میں بھارت کے حمایت یافتہ 50 خوارج ہلاک کر دیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ژوب کے علاقے سمبازہ میں 7 سے 9 اگست کے دوران سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں میں 47 خوارج جہنم واصل ہوئے۔
اس کے بعد، 10 اور 11 اگست کی درمیانی شب پاکستان افغانستان سرحد کے ساتھ واقع سمبازہ کے نواحی علاقوں میں ایک کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔
اس آپریشن کے دوران مزید 3 بھارتی سرپرست یافتہ خوارج کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 4 روزہ انسدادِ دہشتگردی آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے خوارج کی مجموعی تعداد 50 ہوگئی ہے۔
سیکیورٹی فورسز وطن کے دفاع، سرحدوں کی حفاظت اور ملک کے امن، استحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔