2025-09-28@03:19:12 GMT
تلاش کی گنتی: 2039
«ابھی کئی جنگیں»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قاہرہ: مصر میں ایک عمارت آتشزدگی کے باعث منہدم ہو گئی۔ جس میں متعدد افراد ہلاک اور درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مصر میں ایک عمارت آتشزدگی کی وجہ سے منہدم ہو گئی، جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 33 زخمی بھی ہو گئے ہیں، جہاں ہلاکتوں میں مزید اضافے کے خدشات بھی پائے جاتے ہیں۔ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ قاہرہ سے تقریباً 103 کلومیٹر شمال میں صوبہ غربیہ میں واقع محلہ ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ کپڑے رنگنے کے کارخانے کی دوسری منزل پر پیش آیا۔ حکام کے مطابق مذکورہ خطرناک واقعہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے بوائلر پھٹنے کے باعث پیش آیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کینسر دنیا بھر میں انسانی صحت کے لیے سب سے بڑے چیلنجز میں سے ایک ہے اور ماہرین کے مطابق اس کے خطرے میں جینیات کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ بعض خاندانوں میں یہ مرض موروثی طور پر منتقل ہونے والے جینیاتی تغیرات کی وجہ سے زیادہ عام ہے۔ مثال کے طور پر BRCA1 اور BRCA2 جیسے جین بریسٹ اور اووری کینسر کے امکانات کو کئی گنا بڑھا دیتے ہیں جب کہ لنچ سنڈروم کولون کینسر کے بڑھتے ہوئے خطرے سے جڑا ہوا ہے۔تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ جینیاتی تغیرات کی مختلف اقسام کینسر کے خطرے پر الگ الگ انداز میں اثرانداز ہوتی ہیں۔ گریملن تغیرات وہ تبدیلیاں ہیں جو...
ایشیا کپ کی تاریخ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔ گروپ اور سپر فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے باجود جہاں پاکستانی ٹیم کا مورال بلند ہے وہیں شائقین کرکٹ سمیت حکمران اور سیاست دان بھی ٹیم سے بڑی امیدیں لگائے بیٹھے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان نے بھی میچ سے قبل قومی ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں کو مفید مشورے دے دیے۔ فردوس عاشق اعوان نے صائم ایوب کو مخاطب کرکے کہا کہ ابھی سردیاں نہیں آئیں کہ انڈے کھاؤ، اس سے باہر نکلو اور اپنا نیچرل گیم کھیلو، تمہارے اندر بہت پوٹینشنل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلی گیند پر آؤٹ ہونا تمہاری...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 ستمبر 2025ء) چین میں انٹرنیٹ کے نگران ادارے سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن آف چائنا نے ملک بھر میں دو ماہ پر محیط ایک مہم چلا رکھی ہے، جس کا مقصد ایسے آن لائن مواد کو روکنا بتایا گیا ہے، جو معاشرے میں تشدد یا دشمنی کو فروغ دیتا ہے۔ حکام کے مطابق اس مہم میں ملکی معیشت کے خلاف مایوس کن تبصرےکرنے والوں کے خلاف کارروائی بھی شامل ہے۔ پیر تئیس ستمبر سے جاری یہ اقدام ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے جب رواں برس چین کی معیشت دباؤ کا شکار رہی ہے اور نوجوانوں میں بے روزگاری کا مسئلہ سنگین ہوتا جا رہا ہے۔ سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن آف چائنا کا کہنا ہے...

سیاحت نہ صرف معاشی ترقی بلکہ معاشرتی ہم آہنگی اوربین الثقافتی روابط کے فروغ کا بھی مؤثرذریعہ ہے، فیصل کریم کنڈی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نےکہا ہے کہ سیاحت نہ صرف معاشی ترقی بلکہ پائیدار ترقی، معاشرتی ہم آہنگی اور بین الثقافتی روابط کے فروغ کا بھی مؤثر ذریعہ ہے۔ ہفتہ کو عالمی یومِ سیاحت کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس سال کا تھیم ’’سیاحت اور پائیدار تبدیلی‘‘ دنیا کو یہ پیغام دیتا ہے کہ سیاحت کا شعبہ مستقبل کی نسلوں کے لیے ایک ذمہ دار، مؤثر اور دیرپا ترقی کی بنیاد بن سکتا ہے۔گورنر نے کہا کہ خیبرپختونخوا پاکستان کا وہ خطہ ہے جو قدرتی حسن، ثقافتی ورثے، تاریخی مقامات، اور مہمان نوازی سے مالا مال ہے۔ یہاں کے بلند و...
زندگی میں کچھ لمحے ایسے ہوتے ہیں جو سب کچھ بدل کر رکھ دیتے ہیں۔ بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود کے لیے بھی ایک ایسا لمحہ سنہ 2020 کے بدقسمت طیارہ حادثے کے وقت پیش آیا تھا جس میں معجزانہ طور پر صرف 2 افراد زندہ بچے تھے جن میں سے ایک وہ خود تھے اور جہاز میں ان کی نشست تھی سیٹ 1C جو اب ان کی کتاب کا بھی نام ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی اور احمد آباد طیارہ حادثے میں کیا چیزیں ایک جیسی تھیں؟ ظفر مسعود نے بتادیا وی نیوز ایکسکلیوسیو میں اینکرپرسن عمار مسعود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی کتاب کا نام سیٹ 1C اس لیے رکھا گیا کہ...
کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک)آکلینڈ جانے والا مسافر طیارہ اچانک آتشزدگی کا شکار ہوگیا۔ جس کی بنا پر پائلٹ کو ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے دارالحکومت سڈنی سے آکلینڈ جانے والے مسافر طیارے کے کارگو ہولڈ میں آگ لگنے کی اطلاع پر پائلٹ کو ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔ رپورٹ کے مطابق ائر لائن حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں 156 مسافر سوار تھے۔ مسافروں اور عملے کو بحفاظت خطرے سے بچالیا گیا ۔ اعلیٰ حکام کی جانب سے مذکورہ واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ اس سے بیشتر بھی یونائیٹڈ ائرلائن کو بھی تکنیکی بحران کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 250927-08-8 کراچی(اسٹاف رپورٹر) الخدمت نے پورے کراچی میں ملیریا اوڈینگی کی وبا سے بچاؤ کے لیے اسپرے مہم کا آغاز کر دیا ۔ جمعہ کی شام اسپرے مہم کا افتتاح نیو ایم اے جناح روڈ سے چیف ایگز یکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کیا ۔اس موقع پر ایگز یکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی ،سینئر منیجر کمیونٹی سروسز سرفراز شیخ اور دیگر ذمے داران موجود تھے ۔ افتتاحی تقریب سے خطابکرتے ہوئے نوید علی بیگ نے کہا کہ الخدمت پورے شہر میں اسپرے مہم کا آغاز کردیا ہے ،جب بھی شہر میں مون سون کا سیزن آتا ہے تو بارشوں کے بعد شہر میں مچھر اور مکھیوں کی افزائش سے ملیر یا اور ڈینگی جیسے امراض پیدا ہوتے ہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-03-5 فائزہ مشتاقوطن عزیز اور ہمارے حالات ہمیشہ ہی قدرے مشترک رہے ہیں۔ ملک کی طرح ہمارا بھی نازک دور ہے کہ تھمنے کا نام ہی نہیں لیتا۔ جتنا جان چھڑانا چاہو اتنی ہی یہ ڈور آپ کے گرد مزید مضبوطی سے لپٹنے لگتی ہے۔ ظاہر ہے اتنا دیرینہ ساتھ ہو تو کس بدبخت کا جی چاہے گا راستہ جدا کرنے کا۔ جی ہاں! زندگی کی ہر کہانی کو یہی سابقہ پیش ہے اور کہانی کی گتھی ہے کہ سلجھنے کا نام ہی نہیں لیتی۔زندگی مسائل اور خوشیوں کا مرکب ہے۔ نہ جانے کب ایک مسئلے سے نکلے اور دوسرے کے جال میں پھنس گئے۔ اس کا آغاز پہلی سانس لیتے ہی ہو جاتا ہے۔ مسائل اور مشکلات بچپن...
جامعہ کراچی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سینڈیکیٹ کے منعقدہ 31 اگست 2024ء کے اجلاس کی قرارداد 6 کے تحت اور ناجائز ذرائع کمیٹی کی تجاویز کی روشنی میں طارق محمود ولد قاضی محمد اکرم ناجائز ذرائع کے استعمال میں پائے گئے اور انھیں 3 سال کے لیے روک دیا کیا گیا تھا کہ وہ کسی بھی کالج یا یونیورسٹی میں داخلہ نہیں لے سکیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے طارق محمود ولد قاضی محمد اکرم کی ایل ایل بی کی ڈگری منسوخ کر دی ہے اور جامعہ کراچی اس نتیجے سے دستبردار ہوگئی ہے۔ یونیورسٹی کے رجسٹرار عمران احمد صدیقی کی جانب سے ڈگری کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: قدرت کا انمول تحفہ انگور نہ صرف ذائقے کے اعتبار سے پسندیدہ پھل ہے بلکہ اس کے حیرت انگیز طبی فوائد بھی ہیں جو انسانی صحت پر مثبت اثرات ڈالتے ہیں۔ غذائی ماہرین اور حالیہ تحقیقی رپورٹس کے مطابق انگور میں پائے جانے والے وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسیڈنٹس جسم کو کئی بیماریوں سے بچانے میں مددگار ہیں۔ماہرین صحت کے مطابق انگور میں وٹامن سی، وٹامن کے، فائبر، پوٹاشیم اور اینٹی آکسیڈنٹ کمپاؤنڈز وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ یہ اجزاء نہ صرف قوتِ مدافعت کو مضبوط کرتے ہیں بلکہ دل کی بیماریوں، کینسر اور ذیابیطس جیسے امراض کے خطرات کو بھی کم کرتے ہیں۔انگور میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور فلیونائڈز خون کو پتلا کرنے اور شریانوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیرس: فرانسیسی رکن پارلیمنٹ میری میسمور نے “گلوبل صمود فلوٹیلا” پر اسرائیلی حملے کو عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے روم اسٹیٹیوٹ کے تحت “جنگی جرم” قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق میری میسمور نے کہا کہ یونان کے سرچ اینڈ ریسکیو زون میں فلوٹیلا پر ڈرون حملے کیے گئے، جن میں 11 جہازوں کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیل نے اسی روز ایک بیان جاری کرکے شرکاء کو دھمکانے کی کوشش کی تاکہ وہ یونان میں ہی رک جائیں لیکن ایک بھی جہاز نہیں رکا اور قافلہ اپنی منزل کی طرف بڑھتا رہا۔انہوں نے کہاہم پہلے سے زیادہ پُرعزم ہیں، میرا خیال ہے کہ اسرائیل کو خوف ہے کہ ہم انسانی راہداری قائم...

خان کو باہر بھیجنے کا پلان، شہباز شریف اور عاصم منیر عظیم لیڈر قرار، ماہرنگ بلوچ کی نوبل انعام کے لیے نامزدگی
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news we talk امریکا بھارت پاکستان سید عاصم منیر شہبازشریف فیلڈ مارشل ماہرنگ بلوچ وزیراعظم
بالی ووڈ کی معروف کامیڈی فلم ’ہیرا پھیری‘ کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر پریادرشن نے اس فلم کے بارے میں ایک حیرت انگیز انکشاف کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ فلم درحقیقت ایک مکمل ریمیک تھی، جس میں کوئی بھی ڈائیلاگ اصلی نہیں تھا بلکہ سب کا ترجمہ کیا گیا تھا۔ 68 سالہ ہدایت کار نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ’’میں عام طور پر فلموں میں کافی تبدیلیاں کرتا ہوں، لیکن ’ہیرا پھیری‘ مکمل طور پر ریمیک تھی۔ یہ فلم جس طرح کی تھی، ویسی ہی بنائی گئی تھی۔‘‘ انہوں نے اعتراف کیا کہ فلم کے لیے ہندی میں کوئی اصلی ڈائیلاگ نہیں لکھے گئے تھے، بلکہ سب کا ترجمہ کیا گیا تھا۔ یہ بات قابل ذکر...
مظاہروں کے دوران بی جے پی سمیت کئی سرکاری و سیاسی دفاتر پر بھی سخت حملے ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ لیہہ پولیس نے آج لداخ کے معروف ماحولیاتی کارکن اور سماجی رہنما سونم وانگچک کو نیشنل سکیورٹی ایکٹ (این ایس اے) کے تحت گرفتار کر لیا۔ یہ گرفتاری ایک ایسے وقت میں عمل میں آئی ہے جب بدھ کے روز لیہہ میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے کم از کم چار افراد ہلاک اور سو کے قریب زخمی ہوئے تھے۔ اس احتجاج کی قیادت وانگچک، لیہہ ایپکس باڈی (LAB) اور کرگل ڈیموکریٹک الائنس (KDA) کر رہے ہیں، جو دو بڑے مطالبات پر مرکوز ہے "لداخ کو مکمل ریاستی درجہ دینا اور آئین کے چھٹے شیڈول میں شمولیت"۔ بدھ کے روز دی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: جامعہ کراچی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کا ایل ایل بی میں اندراج منسوخ کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ایل ایل بی ڈگری منسوخ کرتے ہوئے ان پر تین سال کے لیے پابندی عائد کر دی ہے، اس حوالے سے یونیورسٹی کے رجسٹرار عمران احمد صدیقی کی جانب سے ڈگری منسوخی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔یونیورسٹی کے رجسٹرار عمران احمد صدیقی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ جامعہ کی سینڈیکیٹ کے 31 اگست 2024 کے اجلاس میں قرارداد نمبر 6 کے تحت کیا گیا،...
پنجاب میں ماحولیاتی آلودگی کی نگرانی کے لیے 38 ائیرکوالٹی مانیٹرنگ سسٹمز نے کام شروع کردیا۔ سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اسموگ اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران فضائی آلودگی کا معیار بتانے والے جدید نظام کے نفاذ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسموگ کے خاتمے کے لیے 12ڈرون اسکواڈز اور 8 ’ای اسکواڈز‘ نے کام شروع کردیا ہے، موٹرویز کے اطراف کے 3کلومیٹر علاقے کو اسموگ فری رکھنے کی منصوبہ بندی مکمل کرلی گئی ہے۔ اجلاس میں ’لائٹ کوڈز‘کے استعمال سے اسموگ کی نشاندہی کی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ دھان کی فصل کی کٹائی کے لیے کسانوں کو جدید مشینری فراہم کرنے کا فیصلہ...
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 ستمبر2025ء ) کراچی یونیورسٹی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخ کردی گئی۔(جاری ہے) میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی یونیورسٹی انتظامیہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی قانون کی ڈگری منسوخ کر تے ہوئے ان پر 3 سال کی پابندی عائد کر دی ہے، اس حوالے سے کراچی یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ طارق محمود ولد قاضی محمد اکرم کا ایل ایل بی کا نتیجہ اور ڈگری منسوخ کردی گئی ہے۔ اس سلسلے مین جاری نوٹی فکیشن میں یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طارق محمود کبھی بھی اسلامیہ لاء کالج کراچی کے باقاعدہ طالبعلم...
جامعہ کراچی نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ایل ایل بی ڈگری منسوخ کرتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: میڈیا رپورٹس کے مطابق، جامعہ کراچی کی سنڈیکیٹ نے 31 اگست 2024 کو منعقدہ اجلاس میں قرارداد نمبر 06 کی منظوری دی، جس میں غیر منصفانہ ذرائع کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں طارق محمود ولد قاضی محمد اکرم کو غیر منصفانہ طریقے اختیار کرنے کا مرتکب قرار دیا گیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، فیصلے کے تحت انہیں 3 سال تک کسی بھی یونیورسٹی یا کالج میں داخلہ لینے سے روک دیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ قواعد کے رول سی 8 کے تحت انہیں کسی بھی یونیورسٹی...
جامعہ کراچی نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخ کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) جامعہ کراچی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی قانون کی ڈگری منسوخ کر تے ہوئے ان پر 3 سال کی پابندی عائد کر دی۔جامعہ کراچی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق طارق محمود ولد قاضی محمد اکرم کا ایل ایل بی کا نتیجہ اور ڈگری منسوخ کردی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ طالبعلم پر غیر منصفانہ ذرائع استعمال کرنے پر 3 سال کی پابندی بھی عائد کر دی گئی ہے۔جامعہ کراچی کے جاری نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ طالبعلم کو کسی بھی یونیورسٹی یا کالج میں داخلہ...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)جامعہ کراچی نے طارق محمود ولد قاضی محمد اکرم کا نتیجہ اور ڈگری منسوخ کردی،اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ طالب علم پر غیر منصفانہ ذرائع استعمال کرنے پر تین سال کی پابندی عائدکی گئی،طالب علم کو کسی بھی یونیورسٹی یا کالج میں داخلہ اور امتحانات دینے سے بھی روک دیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ طارق محمود کبھی بھی اسلامیہ لاء کالج کراچی کے باقاعدہ طالب علم نہیں تھے۔ مزید :
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے لاہور میں تین معروف سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے خلاف سنگین کارروائی کرتے ہوئے تین مقدمات درج کردیے ہیں۔ اقرا کنول، ندیم مبارک اور حسنین شاہ پر غیر قانونی آن لائن ٹریڈنگ ایپلی کیشنز کی تشہیر میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ این سی سی آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کو تفتیش کےلیے تین بار طلب کیا گیا تھا، لیکن وہ جان بوجھ کر ایجنسی کے دفتر حاضر ہونے سے گریز کرتے رہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ یہ انفلوئنسرز پاکستانی عوام کو منافع کے جھوٹے لالچ دے کر غیر قانونی ایپس میں سرمایہ کاری کےلیے اکساتے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کی فوری...
مئی 2024 میں ناروے کے سیاست دان ’ یورگن واٹنے فریڈنس‘ نے بلوچ یوتھ کمیٹی (BYC) کی رہنما ماہرنگ بلوچ کو امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد کیا، جس سے بین الاقوامی سطح پر شدید تنازعہ اور سوالات پیدا ہو گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی نامزدگی کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی کا کیا کردار ہے؟ تحقیقات اور رپورٹس سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ ’ یورگن واٹنے فریڈنس‘ کے تعلقات کیا بلوچ (Kiyya Baloch)، بلوچ یوتھ کمیٹی اور کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے ساتھ ہیں۔ Mahrang Baloch & her BYC never condemned the Internationally Designated Terrorist Organization BLA’s terrorism. Not a single word of remorse for innocent people killed in...
حالیہ ہفتوں میں سوشل میڈیا پر ڈاکٹر ماہرنگ لنگو کے نوبل امن انعام کے حوالے سے مباحثے زور پکڑ گئے ہیں۔ تاہم یہ مباحثہ اس وقت مزید تیز ہوا جب ان کے والد، عبد الغفار لنگو کی تصاویر دوبارہ منظرعام پر آئیں۔ یہ بھی پڑھیں:ماہرنگ بلوچ کس طرح دہشتگرد تنظیموں کی پشت پناہی کر رہی ہیں؟ ان تصاویر میں نہ صرف ان کے والد کو بلوچ لبریشن آرمی (BLA) کے پرچم تلے دفن دکھایا گیا، بلکہ پرانی تصاویر میں وہ پہاڑوں میں اینٹی ائرکرافٹ گن اٹھائے بھی نظر آئے، جو پاکستان کے خلاف مسلح بغاوت میں براہِ راست شمولیت کی نشاندہی کرتی ہیں۔ بین الاقوامی سوالات اور تشویش ماہرنگ بلوچ کے والد کی یہ تاریخ نہ صرف علامتی ہے بلکہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ فضائی آلودگی نہ صرف سانس کی بیماریوں اور اموات کا باعث بنتی ہے بلکہ بچوں کی بصارت (آنکھوں کی بینائی) پر بھی منفی اثر ڈال رہی ہے۔تحقیق کے مطابق نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ جیسے خطرناک اخراج دنیا بھر میں پہلے ہی سالانہ 16 ہزار قبل از وقت اموات اور 30 ہزار نئے دمے کے کیسز سے منسلک ہیں، تازہ نتائج نے یہ بھی ثابت کیا ہے کہ ٹریفک سے پیدا ہونے والی آلودگی، خصوصاً نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ اور باریک پارٹیکیولیٹ میٹر (PM2.5)، بچوں میں دور کی نگاہ کمزور (مائیوپیا) ہونے کا خطرہ بڑھا دیتی ہے۔یہ تحقیق برطانیہ کی یونیورسٹی آف برمنگھم میں کی گئی جس کے نتائج نے ماہرین کو...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 ستمبر2025ء) 12 کروڑ پاکستانی خطِ غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور، مزید 4 کروڑ متوسط پاکستانی بھی غربت کا شکار ہو گئے، پاکستان میں غربت سے متعلق تشویش ناک اعداد و شمار سامنے آ گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان خطے میں غربت کے حوالے سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک بن گیا جہاں 45 فیصد آبادی خطِ غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا میں غربت کی اوسط شرح 27.7 فیصد ہے جبکہ بھارت میں یہ شرح 23.9 فیصد اور بنگلا دیش میں 24.4 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں غربت کی بلند سطح کے ساتھ ساتھ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی نژاد ہسپانوی خاتون ماریا برینیاس موریرا کی زندگی پر کی جانے والی تحقیق نے یہ واضح کیا ہے کہ دہی کھانے کی عادت طویل اور صحت مند زندگی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ماریا برینیاس اگست 2024 میں 117 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوئیں اور اس وقت وہ دنیا کی معمر ترین شخصیت تھیں۔ ماہرین نے ان کی 116 سال کی عمر میں خون، پیشاب اور لعاب دہن کے نمونے لے کر تحقیق کی، جس میں یہ سامنے آیا کہ ان کی حیاتیاتی عمر (Biological Age) جسمانی عمر سے تقریباً 23 سال کم تھی۔تحقیق میں ان کی طویل العمری کے کئی راز سامنے آئے۔ سب سے نمایاں عادت دہی کا استعمال تھی، جسے وہ...
گجرات کے علاقے جلال پور جٹاں کے ایک نواحی گاؤں میں رات کے سناٹے میں جو کچھ ہوا، اس نے صرف ایک جانور کو نہیں، ایک پورے خاندان کو توڑ کر رکھ دیا۔ نامعلوم افراد نے ایک کسان کی بھینس پر حملہ کیا — اور اس کی دونوں پچھلی ٹانگیں کاٹ ڈالیں۔ یہ صرف ایک مجرمانہ کارروائی نہیں تھی۔ یہ حسد، بغض، اور انتقام کے زہر سے آلودہ ذہن کی علامت تھی — ایک ایسا ذہن جو اپنے مخالف کو نقصان پہنچانے کی خاطر کسی حد تک بھی جا سکتا ہے، چاہے وہ حد انسانیت سے نیچے ہی کیوں نہ ہو۔ مظلوم کسان کی زبان سے نکلے الفاظ کسی پتھر دل کو بھی ہلا سکتے ہیں یہی میرے بچوں کا...
اولمپئن ارشد ندیم کی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں مایوس کن کارکردگی پر پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن نے کوچ سلمان اقبال بٹ سے وضاحت طلب کرلی۔ اس حوالے سے سلمان اقبال بٹ کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ جس میں ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے سلمان اقبال بٹ سے پانچ اکتوبر تک تحریری رپورٹ طلب کرلی ہے۔سلمان اقبال بٹ کو رپورٹ میں 10 مختلف معاملات پر رپورٹ میں وضاحت دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ رپورٹ میں ارشد ندیم کی ستمبر 2024 سے اگست 2025 تک ٹریننگ کی تفصیلات مانگی گئی ہیں ۔اس دوران ٹریننگ پروگرام میں کس کس ماہر کوچ کی معاونت حاصل کی گئی۔ ایک سال میں ارشد ندیم کی بین الاقوامی ایونٹس میں شرکت کے حوالے سے کیا...
اسلام آباد بار کونسل نے بھی جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا فیصلہ چیلنج کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد بار کونسل نے بھی جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا۔ اسلام آباد بار کونسل نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی، درخواست میں مؤقف اپنایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست میں کہا گیا کہ حتمی فیصلے تک ڈویژن بینچ کا فیصلہ معطل کیا جائے، ہائی کورٹ ڈویژن بینچ کو مزید کارروائی سے روکا جائے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخانہ...
اسلام آباد بار کونسل نے بھی جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا۔ اسلام آباد بار کونسل نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی، درخواست میں مؤقف اپنایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست میں کہا گیا کہ حتمی فیصلے تک ڈویژن بینچ کا فیصلہ معطل کیا جائے، ہائی کورٹ ڈویژن بینچ کو مزید کارروائی سے روکا جائے۔
بھارت نے کھیل کے میدان کو بھی سیاسی اکھاڑے میں تبدیل کردیا۔ صاحبزادہ فرحان اور حارث رؤف پر سنگین الزامات عائد کردیے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کے خلاف شکایت درج کرا دی ہے۔ بھارت کاموقف ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے اشتعال انگیز اشارے کیے۔ بی سی سی آئی کی تحریری شکایت کی ای میل آئی سی سی کو مل گئی ہے۔ بی سی سی آئی نے الزام عائد کیا ہے کہ صاحبزادہ فرحان نے ففٹی کرنے پر بیٹ کوبندوق بناکر اشارے کیے جبکہ حارث رؤف نے تماشائیوں کی ہوٹنگ پر ہاتھ سے طیارے گرنے کا منظر پیش کیا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ...
بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی شادی طویل عرصے سے مداحوں اور میڈیا کی دلچسپی کا مرکز بنی ہوئی ہے، تاہم اداکار نے حالیہ انٹرویو میں شادی کے بجائے والد بننے کی خواہش کا اظہار کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔ سلمان خان اور عامر خان نے حال ہی میں کاجول اور ٹوئنکل کھنہ کے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پرائم ویڈیو کے شو ’ٹو مچ‘ میں شرکت کی جس میں دونوں نے اپنی دوستی اور نجی زندگی کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ یہ بھی پڑھیں: ’شادی کے کارڈ چھپ چکے تھے‘، سلمان خان کیساتھ تعلق پر سنگیتا بجلانی نے خاموشی توڑ دی عامر خان نے انکشاف کیا کہ ان کی دوستی اس وقت شروع ہوئی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 ستمبر 2025ء) بدھ کے روز ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جب کہا کہ ایران کبھی بھی ایٹمی بم بنانے کی کوشش نہیں کرے گا، تو اس کے چند ہی گھنٹے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرقِ وسطیٰ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف نے کہا، ''ہم انہیں نقصان پہنچانا نہیں چاہتے۔‘‘ وٹکوف نے نیویارک میں کونکورڈیا سمٹ میں کہا،''ہم ان سے بات کر رہے ہیں۔ اور کیوں نہ کریں؟ ہم سب سے بات کرتے ہیں اور ایسا ہی ہونا چاہیے۔ ہمارا کام مسائل کو حل کرنا ہے۔‘‘ قبل ازیں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے...
وطن عزیز کو ہر سال یا تو پانی کی قلت کا سامنا رہتا ہے یا پھر ہر سال مون سون کے موسم میں سیلاب کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہمیشہ سے انسانی حیات کا تعلق پانی سے جڑا ہوا ہے اور اسی لیے دریاؤں، چشموں اور دیگر ذرائع آب کے قریب انسانی بستیاں آباد ہوتی رہی ہیں۔ تربیلا ڈیم 1976 میں بنا اور اس کے بعد کوئی بڑا ڈیم ملک میں نہ بن سکا اور یہیں سے ہماری بدقسمتی کی ابتدا ہوئی۔ خوش قسمتی سے ہمارے ملک میں دنیا کا سب سے وسیع اور جدید نہری نظام موجود ہے۔ اور کبھی ہم زراعت کے نظام میں خود کفیل تھے، ماضی میں ہماری زراعت نے کافی ترقی کی۔ لیکن آج بدقسمتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کی ایک ہی جھلک عوام نے دیکھی ہے کہ ایک ملک پر حملہ دوسرے پر حملہ تصور ہوگا اور دونوں ملک اس کا مقابلہ مل کے کریں گے۔ معاہدے کی تفصیلات کا تو پوری طرح شاید ہی کسی کو علم ہو مگر یہ ایک سطری خلاصہ ہی دشمنوں اور شریکوں کو جلانے اور انہیں عزائم اور منصوبے بدلنے پر مجبور کرنے کے لیے کافی ہے۔ سعودی عرب کے وسائل اور پاکستان کی فوجی طاقت اگر کسی تیسرے ملک کی جارحیت کے خلاف یکجا ہوتی ہے تو حالات کا نقشہ ہی بدل سکتا ہے۔ یہی وہ نکتہ ہے کہ جس پر اس معاہدے کو پڑھے سنے بغیر گیم چینجر کہنے کا...
بھارتی گلوکار کمار سانو کی سابقہ اہلیہ ریٹا بھٹاچاریہ نے گلوکار پر سنگین الزامات عائد کردیئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار کمار سانو نے 1986 میں ریٹا سے شادی کی تھی اور ان کے تین بچے ہیں۔ تاہم 1994 میں اداکارہ کنیکا سدانند کے ساتھ ان کے تعلقات کے منظر عام پر آنے کے بعد ان کی پہلی اہلیہ نے ان سے راہیں جُدا کرلیں اور بچوں کی کسٹڈی بھی ریٹا کو ہی ملی۔ ایک حالیہ انٹرویو میں ریٹا نے کمار سانو پر شادی کے دوران بدسلوکی اور بدتمیزی کے الزامات عائد کیے ہیں جس کی وجہ سے کمار سانو خبروں کی سُرخیوں کا حصہ بن گئے ہیں۔ کمار سانو کی سابقہ اہلیہ نے کہا کہ انہوں نے سابق شوہر کے...
فائل فوٹو کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی یوسی ون چیئرمین کی نشست پر ضمنی انتخاب کے نتائج کے اعلان کے بعد ٹی ایل پی کارکنان نے ڈی سی کے دفتر کے باہر احتجاج شروع کردیا۔ تحریک لبیک کے کارکنان نے نعرےبازی کرتے ہوئے پولیس سے تکرار بھی کی، ڈی سی ویسٹ کے دفتر پر پولیس اہلکار بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ ضمنی بلدیاتی انتخابات: 11 اضلاع میں چیئرمین، وائس چیئرمین کی 9 میں سے 5 نشستوں پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیابسندھ کے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پولنگ مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، جبکہ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج بھی آنا شروع ہو گئے۔ کراچی میں ضلع غربی یوسی ون میں غیر حمتی غیر سرکاری...
سندھ پولیس گیمز کا 14 سال بعد انعقاد شایان شان طریقہ سے کیا جائیگا۔ 19 تا 22 نومبر سندھ پولیس گیمز میں ایک ہزار کے لگ بھگ پولیس اہلکار 18 کھیلوں میں شریک ہوں گے۔ پاکستان پولیس گیمز کا بھی میزبان کراچی ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین سندھ پولیس اسپورٹس کمیٹی و ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے آج اپنے آفس گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر ساؤتھ میں میڈیا بریفنگ میں کیا۔ اس موقع پر اسپورٹس کمیٹی کے سیکریٹری ایس پی سعید آرائیں بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ کی خصوصی ہدایت پر ہونے والے سندھ پولیس گیمز کی افتتاحی تقریب پولیس ہیڈ کوارٹرز گارڈن میں ہوگی جس میں اسپورٹس لیجنڈز کو بھی مدعو کیا...
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں سکیورٹی فورسز نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کیا گیا، جس میں خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشت گرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، جن میں دسمبر 2023 کا درابن خودکش دھماکہ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ یہ خوارج سرکاری افسران اور معصوم شہریوں کے اغوا، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر دہشت گردانہ سرگرمیوں میں بھی شریک رہے۔ آئی...
پاکستانی نژاد چینی سوشل میڈیا انفلوئنسر فین زیہے (Fan Zihe) کی کہانی نے چین اور پاکستان دونوں ممالک کے عوام کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔ 20 سالہ فین زیہے بچپن میں پاکستان میں ایک کارڈ بورڈ کے ڈبے میں لاوارث حالت میں ملی تھیں، بعد ازاں انہیں ایک چینی جوڑے نے گود لے لیا جو اس وقت پاکستان میں ملازمت کر رہا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: حسن سے آگے کی کہانی: مس پاکستان گلوبل مثبت تبدیلی کی مثال بن گئیں فین زیہے کو چین کے صوبہ ہینان کے دیہی علاقے میں پالا گیا، جہاں ان کی زندگی سادہ مگر محنت طلب رہی۔ ان کی قسمت کا دھارا اس وقت بدلا جب 2023 کے آخر میں ان کی ایک مختصر...
---فائل فوٹو بلوچستان کے وزیرِاعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں علیحدگی پسند دہشت گردوں کو آج بھی افغانستان کی سرپرستی حاصل ہے۔وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ 2016ء تک بلوچستان زیادہ تر پُرامن تھا، بلوچستان میں جن لوگوں کو 2018ء میں چھوڑا گیا اُنہوں نے دوبارہ دہشت گردوں کو جوائن کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کا بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں، مِسِنگ پرسن پر تحریک چلانے والے مِسنگ پرسن کی کوئی بات تقریروں میں نہیں کرتے، لاپتہ افراد پر سیاست کرنے والوں کو بلوچستان کی پسماندگی میں فائدہ ہے۔
پاکستانی اداکارہ صائمہ قریشی نے ایک بار پھر اس رائے کا اعادہ کیا ہے کہ عورت کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی، تاہم اُن کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی خاتون کو کام یا کاروبار سے منع نہیں کرتیں۔ صائمہ قریشی حال ہی میں دوبارہ ایف ایچ ایم پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں اُن سے اس حوالے سے سوال کیا گیا۔ اداکارہ نے واضح کیا کہ یہ اُن کا ذاتی خیال ہے اور وہ آج بھی اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہا،’میں یہ نہیں کہتی کہ عورت کو کام نہیں کرنا چاہیے۔ میں خود بھی کام کرتی ہوں اور کاروبار بھی کرتی ہوں، لیکن میرا ماننا ہے کہ عورت کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی۔‘ اس...
کراچی: کے الیکٹرک نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کراچی کے 2 گیس پاور پلانٹس بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ کے الیکٹرک نے پاور پلانٹس کی بندش سے متعلق پاکستان اسٹاک ایکس چیبج کو بذریعہ خط آگاہ کر دیا ہے۔ کورنگی ٹاؤن گیس ٹربائن پاور اسٹیشن اور سائٹ گیس ٹربائن پاور اسٹیشن کی مستقل بندش ہوگی۔ خط کے متن کے مطابق کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے دونوں پاؤر اسٹیشن کو بند کرنے کی منظوری دی ہے، کے الیکٹرک دونوں پاؤر پلانٹس کی مستقل بندش پر نیپرا سے بھی رجوع کرے گی۔ مقامی گیس کی عدم فراہمی اور درآمدہ ایل این جی پر انحصار کا تجربہ ناکام رہا۔ کے الیکٹرک کے مطابق پاور اسٹیشنوں کی بندش...
سوال اٹھا، مریم نواز اور علی امین گنڈا پور میں سے بہتر وزیر اعلیٰ کون ہے؟ عرض کی کہ علی امین گنڈا پور اور عثمان بزدار جیسے رجالِ کار سے مریم نواز کا کیا مقابلہ؟ مریم نواز بھی کوئی وزیر اعلیٰ ہیں؟ وزیر اعلیٰ تو عالی قدر علی امین گنڈا پور جیسا ہونا چاہیے، جو گردو پیش سے بے نیاز اپنی ہی دھن میں کلاؤڈ برسٹ کی طرح رجز پڑھتا آئے: ’یا محبت! اخ تھو‘ اور اگلے ہی لمحے سرسوں کی مانند لہراتا لوٹ جائے۔ شہد جیسی میٹھی یہ بے ادائیاں ہی پھر اس کی کامرانی کی دلیل قرار پائیں۔ مریم نواز کو کیا خبر کہ اس جدید دور میں وزارت اعلیٰ کے تقاضے کیا ہوتے ہیں؟ وزیر اعلیٰ تو...
ملک میں مہنگی طبی سہولیات کے باعث عوام کو بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے۔ مختلف حکومتوں نے صحت کارڈ کے نام سے عوام کو طبی سہولتیں فراہم کرنے کے منصوبے متعارف کرائے۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے ماضی کی پنجاب حکومت کے اس منصوبے پر قبضہ کر لیا تھا اور اس کا نام انصاف صحت کارڈ رکھ کر عوام کو یہ تاثر دینے کی کوشش کی تھی کہ جیسے پی ٹی آئی کا یہ عوام کو طبی سہولیات کا پہلا پروگرام ہے جب کہ اس کا آغاز (ن) لیگ کی حکومت نے کیا تھا جو بعد میں پنجاب صحت کارڈ کے نام سے بحال ہوا اور ضرورت مند اس پنجاب صحت کارڈ سے فائدہ اٹھا رہے ہیں جس...

شہباز شریف کی ٹرمپ سے ملاقات طے ، میٹنگ 25 ستمبر کو وائٹ ہا ئوس میں ہوگی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بھی موجودگی کا امکان
شہباز شریف کی ٹرمپ سے ملاقات طے ، میٹنگ 25 ستمبر کو وائٹ ہا ئوس میں ہوگی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بھی موجودگی کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات طے پاگئی جو کہ وائٹ ہاس میں ہوگی۔سرکاری ذرائع کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں ہوں گی۔ آج ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 25 ستمبر کو اہم ملاقات طے پا گئی جو کہ وائٹ ہاس میں ہوگی۔سفارتی ذرائع کے مطابق ملاقات کا وقت آئندہ 24 سے 48 گھنٹے میں طے ہوگا، ملاقات دونوں...
راولپنڈی: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے ڈیوٹی سے غیر حاضر اور مایوس کن کارکردگی کے حامل مزید 32 ملازمین کو برطرف کر دیا، جس کے بعد برطرف کیے گئے ملازمین کی کل تعداد 48 ہوگئی ہے۔ ان برطرفیوں کے خلاف پیر کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے دفتر کے باہر سینٹری ورکرز نے بھرپور احتجاج کیا اور مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں دھرنے دینے کا اعلان بھی کیا۔ احتجاجی ملازمین سے ایم پی اے طاہرہ مشتاق نے آج ملاقات کی اور ان کا موقف سنا۔ بعد ازاں انہوں نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر احسان غنی سے ملاقات کی اور معاملے کے حل پر گفتگو کی۔ ڈاکٹر احسان غنی نے واضح کیا کہ صرف غیر حاضر اور...
اداکارہ، مصنفہ اور ڈرامہ نگار میرا سیٹھی نے 2 برس بعد اپنی طلاق کی تصدیق کر دی۔حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں میرا سیٹھی نے اعتراف کیا کہ ان کی ازدواجی زندگی مارچ 2023 میں ختم ہوئی، بالکل اسی دوران وہ ڈرامہ سیریل اَن کہی کی شوٹنگ میں مصروف تھیں، ان کے بقول یہ دور ان کی زندگی کے سب سے مشکل ادوار میں سے ایک تھا۔میرا سیٹھی نے یاد دلایا کہ کئی برس پہلے وہ ایک ڈرامے میں ایک مکالمہ بول چکی ہیں کہ ’’طلاق یافتہ عورت معاشرے کے لیے کانٹا بن جاتی ہے‘‘، انہوں نے کہا کہ یہ فقرہ آج بھی ان کے دل میں تازہ ہے، تاہم اب حالات پہلے جیسے نہیں رہے، آج انڈسٹری...

تیاری پوری ہے، بھرپور کارکردگی دکھائیں گے، ورلڈ کپ کے لیے سری لنکا روانگی سے قبل ویمنز کرکٹ ٹیم کا عزم
خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے لاہور میں ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کے ہمراہ ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے سری لنکا روانگی سے قبل پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ شروعات اچھی کریں تاکہ آگے کے میچز بھی ٹھیک جائیں۔ یہ بھی پڑھیے: آئی سی سی نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا آفیشل ترانہ جاری کردیا قاطمہ ثنا کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ ورلڈ کپ سمیت تمام میچز کو ‘نارمل’ سمجھ کر کھیلیں اور پریشر نہ لیں، سامنے ٹیم اچھی ہے یا نہیں اس کے بجائے توجہ اس پر ہوتی ہے کہ کارکردگی اچھی دکھائے۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم نے کہا...
مشہور بالی ووڈ پلے بیک سنگر کمار سانو کی ذاتی زندگی اکثر خبروں میں رہتی ہے۔ حال ہی میں گلوکار کی سابقہ اہلیہ ریتا بھٹاچاریہ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ کمار سانو اور ان کے خاندان نے اُن کے ساتھ حمل کے دوران بدسلوکی کی۔ ریتا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ فلم عاشقی کی کامیابی کے بعد سانو کا رویہ اُن کے ساتھ مکمل طور پر بدل گیا تھا۔ کمار سانو بہت غیر محفوظ شخصیت کے مالک تھے اور انہیں گھر دے باہر جانے کی اجازت بھی نہیں دیتے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: ویڈیو لیک: سلمان احمد نے راحت فتح علی خان کے علاوہ کتنے بالی وڈ سنگرز کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں؟ انہوں نے مزید بتایا...
پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کے امتحانات میں ایک انقلابی تبدیلی متعارف کروائی جا رہی ہے، جہاں پہلی بار مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے لیس گاڑیوں کے ذریعے ڈرائیونگ ٹیسٹ لیا جائے گا۔ لاہور میں تیار کی گئی یہ جدید گاڑی ڈرائیونگ ٹیسٹ کے عمل میں شفافیت اور کارکردگی کو نئی بلندیوں تک لے جائے گی۔ ٹریفک پولیس کے ڈی آئی جی وقار نذیر کے مطابق یہ گاڑی ڈرائیونگ ٹیسٹ کے تمام مراحل کو خودکار طریقے سے انجام دے گی۔ گاڑی میں نصب جدید سافٹ ویئر ڈرائیور کی کارکردگی کا خود بخود جائزہ لے گا۔ مثال کے طور پر، اگر امیدوار ریورس گیئر ایک سے زیادہ مرتبہ استعمال کرے گا تو سافٹ ویئر خود بخود اسے ناکام قرار دے کر گاڑی...
ابوظہبی میں آج ایشیا کپ سپر4 کا اہم مقابلہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا جو دونوں ٹیموں کے لیے بقا کی جنگ سے کم نہیں ہوگا۔ پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 6 وکٹوں کی شکست ہوئی تھی جبکہ سری لنکا بھی اپنا پہلا سپر4 میچ بنگلہ دیش سے 4 وکٹوں سے ہار چکا ہے۔ آج کے میچ میں ناکامی سے دونوں ٹیموں کی قسمت دوسروں کے نتائج پر منحصر ہو جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے کیا کہا؟ سری لنکا اس وقت پاکستان کے مقابلے میں بہتر نیٹ رن ریٹ پر ہے کیونکہ انہیں بنگلہ دیش کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں معمولی فرق سے...
گجرات میں نامعلوم افراد نے بھینس کی 2 ٹانگیں کاٹ دیں۔ بھینس کے مالک نے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ بھینس کے مالک کا کہنا ہے کہ بھینس خاندان کی کفالت کا واحد ذریعہ اور کُل اثاثہ تھی لہٰذا ملزموں کو پکڑا جائے۔ پولیس کے مطابق گجرات کے جلال پور جٹاں میں نامعلوم افراد نے بھینس کی 2 ٹانگیں کاٹ دیں، اس حوالے سے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ Post Views: 1
کئی برسوں تک امریکا کی جانب سے ٹک ٹاک کی مجبوری فروخت کے مطالبے کو ’ڈاکوؤں کی منطق‘ قرار دینے والا چین اب اسی ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم کو امریکا کے ساتھ مذاکرات میں ایک ممکنہ سودے کا حصہ بنانے پر آمادہ دکھائی دیتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاک معاہدہ، بائٹ ڈانس کو امریکی آپریشنز میں بورڈ سیٹ مل گئی ٹک ٹاک کی چینی کمپنی بائٹ ڈانس (ByteDance) کے امریکی آپریشنز پر امریکا طویل عرصے سے اعتراض کرتا آیا ہے۔ واشنگٹن کا مؤقف ہے کہ یہ پلیٹ فارم بیجنگ کے اثر و رسوخ اور صارفین کی پرائیویسی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔ تاہم اب چینی حکام نے عندیہ دیا ہے کہ وہ مذاکرات کے ذریعے اس مسئلے کو حل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں 3 کروڑ کی آبادی کے لیے ملیریا اور ڈینگی اسپرے کرنے والے صرف 18 ملازمین ہیں اور وہ بھی 8 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں جب کہ ویکٹربون ڈیزیز کے ماتحت چلنے والے ڈینگی پروگرام میں 100 سے زائد اسامیاں خالی پڑی ہیں۔ کراچی میں 3 کروڑ کی آبادی کے لیے ملیریا اور ڈینگی اسپرے کرنے والے 18 ملازمین 8 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں اور 8 سال سے ان ملازمین کو مستقل بھی نہیں کیا گیا ہے۔ 3 سال قبل ویکٹر بون ڈیزیز کا ہیڈ آفس کراچی سے حیدرآباد منتقل کردیا گیا تھا جس کی وجہ سے کراچی میں اسپرے مہم عملاً غیر فعال ہے، ڈینگی اسپرے کرنے والے 18...
آج میں صبح ہی اٹھ کر بیٹھ گئی،کیوں کہ میرا ایک بڑے ادارے میں ملازمت کے لیے انٹرویو جو تھا۔ کئی روز سے انٹرویو کی تیاری کے بعد کام یابی کے لیے پُراعتماد تھی۔ ڈیفینس میں واقع دفتر میں ملازمت کے امیدوار لڑکے اور لڑکیوں کی ایک بھیڑ سی لگی ہوئی تھی۔ میں بھی اپنی فائل جمع کروا کے اطمینان سے اپنی قطار میں آکے بیٹھ گئی۔ انتظار کی کوفت کے اس دورانیے میں اچانک میری نظر علیزہ پر پڑی۔ ’’ارے علیزہ تم یہاں؟‘‘ میں تیزی سے اٹھی اور جلدی سے جا کے علیزہ سے ہاتھ ملایا۔ علیزہ نے چونک کر میری جانب دیکھا اور دھیمی سی مسکراہٹ سے میرا ہاتھ تھام لیا۔ میں علیزہ سے باتیں کرنے لگی، لیکن...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2025ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ جو ججز عاصم لأ کے سامنے جھکے ہوئے ہیں، انہیں نہ تو تاریخ اور نہ ہی یہ قوم کبھی معاف کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید بانی تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا اہم پیغام سامنے آیا ہے۔ اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا ہے کہ " توشہ خانہ 2 کا جھوٹا کیس بھی مکمل طور پر زمین بوس ہو چکا ہے کیونکہ یہ کیس جس شخص کے بیان کی بنیاد پر کھڑا کیا گیا تھا وہ گواہ ہی عدالت میں جھوٹا ثابت ہو چکا ہے۔ اس کیس کو مزید کھینچنے کا جواز نہیں بنتا کیونکہ پراسیکیوشن کی جانب سے...
کراچی میں 3 کروڑ کی آبادی کے لیے ملیریا اور ڈینگی اسپرے کرنے والے صرف 18 ملازمین ہیں اور وہ بھی 8 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں جب کہ ویکٹربون ڈیزیز کے ماتحت چلنے والے ڈینگی پروگرام میں 100 سے زائد اسامیاں خالی پڑی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کراچی میں 3 کروڑ کی آبادی کے لیے ملیریا اور ڈینگی اسپرے کرنے والے 18 ملازمین 8 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں اور 8 سال سے ان ملازمین کو مستقل بھی نہیں کیا گیا۔ 3 سال قبل ویکٹر بون ڈیزیز کا ہیڈ آفس کراچی سے حیدرآباد منتقل کردیا گیا جس کی وجہ سے کراچی میں اسپرے مہم عملاً غیر فعال ہے، ڈینگی اسپرے کرنے والے 18 ملازمین کو کراچی کے 7 اضلاع میں...
لاہور کے سینئر صحافی رانا شہزاد، جو زندگی کے کئی امتحانات سے گزر چکے ہیں، اب ایک اور کٹھن مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ جب انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی، تو بیماری اور معاشی مشکلات کے باعث انہیں اپنی صحافتی ملازمت چھوڑنا پڑی۔ علاج کے لیے درکار رقم پوری کرنے کے لیے انہوں نے اپنے ذاتی کپڑے فروخت کیے اور ان ہی پیسوں سے لنڈے کے کپڑے خرید کر لاہور کی ایک معروف سڑک کے کنارے ایک چھوٹا سا اسٹال لگا لیا۔ گزر بسر کا واحد ذریعہ بھی ختم ابتدا میں وہ کسی نہ کسی طرح بچوں کے اخراجات پورے کر رہے تھے، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ان کی صحت مزید بگڑتی گئی اور بیماری نے انہیں زیادہ...
پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی اور جیل خانہ جات کے ڈیٹا انٹیگریشن کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے ہیں، فرانزک سائنس ڈیٹابیس کی مدد سے قتل، ڈکیتی، ریپ اور راہزنی سمیت 240 اندھے مقدمات میں ملزمان کا تعین کیا گیا۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق فرانزک سائنس اتھارٹی کے پاس اس وقت 4 لاکھ 40 ہزار قیدیوں کے فنگر پرنٹس کا ریکارڈ موجود ہے، جبکہ مزید قیدیوں کے بایومیٹرک ڈیٹا کو شامل کرنے کے لیے پریزن افسران کی خصوصی تربیت مکمل کر لی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پنجاب کی جیلوں میں ایڈز کے مریضوں میں اضافہ کیوں؟ محکمہ داخلہ نے بتادیا تربیتی سیشن میں سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی...
2 ستمبر 2025 کو خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں ایک فوجی مرکز پر حملے کے دوران سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان شدید جھڑپ میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ یعنی ایس ایس جی کے افسرمیجرعدنان اسلم شہید ہوگئے۔ واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں میجر عدنان اسلم کو اپنے ایک زخمی ساتھی کی مدد کرتے ہوئے دیکھا گیا، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے حکومت سے انہیں نشانِ حیدر سے نوازنے کا مطالبہ بھی کیا۔ ملک بھر میں سوشل میڈیا پرمیجرعدنان اسلم کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے، جب کہ سیاسی و عسکری قیادت کی جانب سے بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے اتوار کو برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کی جانب سے فلسطینی ریاست کو یکطرفہ تسلیم کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا۔اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے بھی ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی، مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری کے اقدامات جاری رکھیں گے۔یہ بھی پڑھیں: برطانیہ، کینیڈااور آسٹریلیانے فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کرلیانیتن یاہو نے کہا کہ ان کی امریکا سے واپسی پر اسرائیل کی جانب سے ردعمل دیا جائے گا۔اسرائیلی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل برطانیہ اور کچھ دیگر ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کے یکطرفہ اعلان کو قطعی طور پر مسترد کرتا...
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ غیرملکی اشیا کے بجائے بھارت میں تیار کردہ مصنوعات کا استعمال اپنائیں۔ ان کا یہ بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب بھارت اور امریکا کے تجارتی تعلقات تناؤ کا شکار ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق اتوار کو اپنے خطاب میں نریندر مودی نے کہاکہ غیر ملکی اشیا سے اجتناب کریں اور مقامی چیزوں کو ترجیح دیں، تاکہ خود انحصاری کی مہم کو تقویت ملے۔ یہ بھی پڑھیں: مودی پر شدید تنقید کے بعد ٹرمپ کا یوٹرن، بھارت سے تجارتی مذاکرات کا اعلان یہ اپیل ایسے وقت میں کی گئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سے درآمد کی جانے والی مصنوعات پر...
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیےامریکا روانگی کا شیڈول تبدیل ہوگیا ہے اور آج کے بجائے کل امریکا کے لیے روانہ ہوں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کل (پیر) دوپہر برطانیہ سے امریکا کے لیے روانہ ہوں گے جبکہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار لندن سے امریکا روانہ کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔ وزیردفاع خواجہ آصف اور وزیرخزانہ محمد اورنگزیب آج امریکا پہنچیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم دورہ امریکا میں 6اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے ہمراہ صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے اجلاس کے سلسلے میں وزیراعظم کا امریکی دورہ اہم قرار دیا جا رہا ہے جہاں وہ امریکی...
بھارتی خاتون بلے باز سمرتی مندھانا نے ہفتے کے روز نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 50 گیندوں پر سنچری بنا کر بھارتی کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ مندھانا نے یہ کارنامہ انجام دے کر ویرات کوہلی کا 12 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے 2013 میں جے پور میں آسٹریلیا کے خلاف 52 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔ یہ نہ صرف بھارت کی تیز ترین ون ڈے سنچری ہے بلکہ خواتین ون ڈے کرکٹ میں مجموعی طور پر دوسری تیز ترین سنچری بھی ہے۔ اس سے قبل آسٹریلیا کی میگ لیننگ نے 2012 میں نیوزی لینڈ...
قبل ازیں امریکی صدر نے افغانستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر افغانستان نے بگرام ایئربیس واپس نہ دی تو سنگین نتائج ہوں گے۔ امریکی اخبار کے مطابق امریکا اور طالبان کے درمیان انسداد دہشتگردی کارروائیوں پر مذاکرات ہو رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ انہوں نے تجارت سے پاک بھارت جنگ روکی۔ ورجینا میں تقریب سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 7 جنگیں رکوا چکا ہوں۔ اسرائیل ایران جنگ بھی رکوائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یورپی ممالک اب بھی روس سے تیل خرید رہے ہیں، مختلف ممالک پر ٹیرف عائد کرنے سے امریکا کو فائدہ ہو رہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آٹزم...
ماسکو:۔ روسی افواج نے یوکرین کے مشرقی علاقے میں واقع گاﺅں بریزووے کا کنٹرول حاصل کرلیا۔ روسی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ قبضہ ایک منظم فوجی کارروائی کے دوران کیا گیا، جس میں یوکرینی افواج کو پسپا ہونا پڑا۔ روسی وزارتِ دفاع کے مطابق اس کی افواج نے اس کارروائی کے ساتھ ساتھ یوکرین کی عسکری اورصنعتی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا جن میں اسلحہ کے ذخائر اورفوجی تنصیبات شامل ہیں۔ ادھر یوکرین نے روسی دعوﺅں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے فوجی اب بھی محاذ پرڈٹے ہوئے ہیں اور حملوں کا موثر جواب دے رہے ہیں۔ روس اور یوکرین کے درمیان حالیہ جھڑپوں نے خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلدیہ ٹاؤن یو سی 8 میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں جماعت اسلامی کے تحت جاری انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی ہے ، 24 مارکیٹ میں منعقد ہونے والی کارنر میٹنگ نے عوامی جلسے کی شکل اختیار کرلی، جس میں اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے جماعت اسلامی کے امیدوار برائے وائس چیئرمین انجینئر یاسر حیات اور انتخابی نشان ’’ترازو‘‘کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ کارنر میٹنگ سے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، امیر ضلع کیماڑی فضل احد اور امیدوار انجینئر یاسر حیات ،نائب امیر ضلع کیماڑی عارف خان، عثمان اعوان، عثمان نیازی نے بھی خطاب کیا۔منعم ظفر خان نے بلدیہ 24 مارکیٹ میں تاجروں سے بھی...
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک شہری نے درخواست دائر کی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے جیل میں قید کے دوران کی جانے والی پوسٹس اشتعال انگیز اور غیر قانونی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان جیل سے بیانات دیتے ہیں لیکن جعفر ایکسپریس پر مذمت نہیں کی، خواجہ آصف یہ درخواست بیرسٹر ظفر اللہ ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ کسی سزا یافتہ قیدی کو دورانِ قید سوشل میڈیا پر سرگرم رہنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، خاص طور پر ایسی صورت میں جب اس کی پوسٹس بدنیتی اور انتشار پر مبنی ہوں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> کراچی:۔ بلدیہ ٹائون یو سی 8 میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں جماعت اسلامی کے تحت جاری انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی ہے، 24 مارکیٹ میں منعقد ہونے والی کارنر میٹنگ نے عوامی جلسے کی شکل اختیار کرلی، جس میں اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے جماعت اسلامی کے امیدوار برائے وائس چیئرمین انجینئر یاسر حیات اور انتخابی نشان “ترازو” کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ کارنر میٹنگ سے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، امیرِ ضلع کیماڑی فضل احد اور امیدوار انجینئر یاسر حیات، نائب امیر ضلع کیماڑی عارف خان، عثمان اعوان، عثمان نیازی نے بھی خطاب کیا۔منعم ظفر خان نے بلدیہ 24 مارکیٹ میں تاجروں سے بھی ملاقاتیں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 ستمبر 2025ء) ’’نیا جرمنی‘‘ایک''شرمندگی اور المیہ‘‘ ہے۔ یہ الفاظ جنوبی افریقی-جرمن ٹریول بلاگر کرٹ کاز کے ہیں۔ وہ اپنے ویڈیو میں فرینکفرٹ کے سینٹرل ریلوے اسٹیشن کے ارد گرد کے بدنام زمانہ علاقے کو ’’نئے جرمنی‘‘ کی تصویر قرار دیتے ہیں، جس کے بارے میں وہ کہتے ہیں کہ یہ ’’جرائم، غیر قانونی تارکین وطن اور منشیات کے قبضے میں‘‘ ہے۔ ویڈیو میں نشے کے عادی افراد فٹ پاتھ پر لیٹے ہیں، ایک مشتبہ ڈیلر انہیں دھمکاتا ہے، ایک خاتون بوتل پھینکتی ہے۔ یہ ویڈیو یوٹیوب پر 60 لاکھ اور ٹک ٹاک پر ایک کروڑ سے زائد بار دیکھی جا چکی ہے۔ بہت سے نسلی تعصب پر مبنی تبصرے بھی اس پر...
فرانس کے اعلیٰ عسکری خلائی افسر نے خبردار کیا ہے کہ خلا میں ‘مخالفانہ یا غیر دوستانہ’ سرگرمیوں میں تیزی آ رہی ہے۔ میجر جنرل ونسنٹ شوسو، جو گزشتہ ماہ فرانسیسی اسپیس کمانڈ کے سربراہ بنے، نے معروف نیوز ایجنسی ‘رائٹرز’ کو بتایا کہ روس کے یوکرین پر 2022 کے حملے کے بعد سے خلا میں شیدگی پر مبنی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ان کے مطابق اب سیٹلائٹس کو نشانہ بنانے کے طریقوں میں تنوع آ چکا ہے جن میں جیمنگ، لیزرز اور سائبر حملے شامل ہیں جو عام ہوتے جا رہے ہیں۔ فرانسیسی جنرل نے کہا کہ یوکرین جنگ سے ظاہر ہوتا ہے کہ خلا اب مکمل طور پر ایک آپریشنل میدان بن چکا ہے۔ یاد رہے...
مشیر امور خارجہ ذاکر جلالی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکہ کی فوجی موجودگی کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام ملک افغانستان کی عبوری حکومت کے مشیر امور خارجہ ذاکر جلالی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکہ کی فوجی موجودگی کسی صورت قابل قبول نہیں ہے، دونوں ممالک کے تعلقات باہمی احترام کی بنیاد پر استوار ہونے چاہئیں۔ ذاکر جلالی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کے جواب میں کہا کہ بگرام بیس کی واپسی کے بارے میں ٹرمپ کے بیانات کو ایک معاہدے یا کاروبار کے تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کبھی بھی افغانستان میں غیر ملکی فوجوں کی موجودگی کو قبول نہیں کریں گے، اور یہ معاملہ...
اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ نے ایک بار پھر حکومت کے مہنگائی میں کمی کے دعوؤں کی حقیقت کھول دی ہے، حالیہ ہفتے کے دوران 18 بنیادی اشیائے ضروریہ مہنگی ہو گئیں جس سے عوام پر ریلیف کے بجائے مزید بوجھ بڑھ گیا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق اعدادوشمار کے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چاول، انڈے، مٹن، گھی اور دال مونگ جیسی روزمرہ کی اشیا کے دام مزید بڑھ گئے، یہاں تک کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 1.06 فیصد مہنگا ہوگیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ صرف ایک ہفتے کے دوران انڈے 0.91 فیصد، چاول 0.84 فیصد، بیف 0.42 فیصد اور مٹن 0.31 فیصد مہنگے ہوئے، اسی طرح ویجی ٹیبل گھی، دال مونگ اور انرجی سیور...
بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے بچن کی بار بار اپنی والدہ کے گھر جانے کی وجہ سامنے آگئی۔ گزشتہ برس ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن کی علیحدگی سے متعلق افواہوں نے بالی ووڈ انڈسٹری اور مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا تھا تاہم یہ افواہیں وقت کیساتھ دم توڑ گئیں۔ لیکن حالیہ انکشافات سے واضح ہوا ہے کہ ایشوریا رائے اور ان کے شوہر کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں ایشوریا کی والدہ ورِندا رائے کے پڑوسی معروف ایڈورٹائزنگ فلم میکر پرہلاد کاکڑ نے انکشاف کیا ہے کہ ایشوریا کا اپنی والدہ کے گھر بار بار آنے کا ان کی ازدواجی زندگی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ ورندا رائے کے پڑوسی نے بتایا کہ ایشوریا محض اپنی والدہ کی...
جسٹس طارق محمود جہانگیری کام سے روکے جانے کے بعد آج سپریم کورٹ پہنچ گئے۔ اُن کے ہمراہ 25 مارچ 2024 کو خفیہ اداروں کی مداخلت بارے خط لکھنے والے دیگر 5 میں سے 4 ججز بھی تھے۔ 16 ستمبر کو جب اُنہیں کام سے روکا گیا تو وکلا کی بڑی تعداد نے اس کے خلاف احتجاج اور جزوی عدالتی بائیکاٹ بھی کیا لیکن یہ احتجاج بھی 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف وکلا کے احتجاج کی طرح نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوا۔ اِسلام آباد ہائیکورٹ میں آج 3 ججوں جسٹس بابر ستّار، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے مقدمات کی کاز لسٹ بھی منسوخ کر دی گئی تھی اور مذکورہ جج سماعت کے لیے میّسر...
اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کی رفتار میں معمولی کمی ضرور آئی ہے، لیکن روزمرہ استعمال کی 18 اشیاء اب بھی مہنگی ہو گئی ہیں، جبکہ صرف 14 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی مجموعی رفتار میں 1.34 فیصد کمی دیکھی گئی ہے، جو مسلسل دوسرے ہفتے کی بہتری ہے۔ پچھلے ہفتے بھی مہنگائی کی رفتار میں 0.2 فیصد کمی رپورٹ ہوئی تھی۔ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 5.03 فیصد سے گھٹ کر 4.17 فیصد ہو گئی ہے۔ کیا کیا مہنگا ہوا؟ رپورٹ کے مطابق جن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، ان میں شامل ہیں: چاول: 0.84 فیصد انڈے: 0.91 فیصد...
کابل: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے افغانستان میں بگرام ایئربیس واپس لینے کے اعلان پر افغان وزارت خارجہ کے سیکنڈ پولیٹیکل ڈائریکٹر ذاکر جلالی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغان عوام اپنی سرزمین پر کسی غیر ملکی فوجی موجودگی کو قبول نہیں کریں گے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان حکومت کے وزارت خارجہ کے سیکنڈ پولیٹیکل ڈائریکٹر ذاکر جلالی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بلگرام بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک کامیاب تاجر اور مذاکرات کار کی حیثیت سے معاہدے کے ذریعے ایئربیس واپس لینے کی بات کر رہے ہیں، افغانستان اور امریکا کو اپنے تعلقات صرف فوجی موجودگی تک محدود رکھنے کے بجائے باہمی احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی اقتصادی اور سیاسی بنیادوں پر...
افغانوں نے تاریخ میں اپنی سرزمین پر غیرملکی فوج کی موجودگی کو کبھی قبول نہیں کیا: افغان حکام WhatsAppFacebookTwitter 0 19 September, 2025 سب نیوز کابل(سب نیوز )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے افغانستان کے بگرام ائیربیس واپس لینے کے بیان پر افغان وزارت خارجہ کے سیکنڈ پولیٹیکل ڈائریکٹر نے ردعمل کا اظہار کیا۔گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لندن میں میڈیا سے گفتگو میں کہا تھاکہ ہم نے طالبان کو بگرام ائیر بیس مفت میں دے دی لیکن اب ہم اسے واپس لینے کی کوش کررہے ہیں، یہ شاید ایک بریکنگ نیوز ہو لیکن ہم اس ائیر بیس کو واپس لینے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس لیے بھی یہ بیس حاصل...
کیلیفورنیا کے شہر لانگ بیچ کے ’ایکویرئم آف دی پیسفک‘ میں موجود مقبول آکٹوپس ’’گھوسٹ‘‘ اپنی زندگی کے آخری مرحلے میں ہے، جس دوران وہ کھانے پینے اور اپنی ضروریات کو بھول کر صرف انڈوں کی حفاظت میں مصروف ہے، حالانکہ ان انڈوں سے بچے کبھی نہیں نکل سکیں گے۔ سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں افراد نے گھوسٹ کو یاد کرتے ہوئے اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔ کچھ لوگوں نے بتایا کہ وہ گھوسٹ کے دیدار کے لیے ایکویرئم گئے تھے، جبکہ کچھ نے اُس کی یاد میں ٹیٹو بنوائے یا سوئٹر پہنے۔ یہ بھی پڑھیں: ہاتھی جیسی نایاب ’ڈمبو آکٹوپس‘ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ایکویرئم کی جانب سے انسٹاگرام پر کہا گیا ’وہ ایک شاندار آکٹوپس ہے...

راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو، اسپتال مریضوں سے بھر گئے؛ ماہرین نے آئندہ ڈیڑھ ماہ کو خطرناک قرار دے دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی میں ڈینگی کی صورتحال قابو سے باہر ہو گئی ہے اور سرکاری و نجی اسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق صرف سرکاری اسپتالوں میں 413 مریض زیرِ علاج ہیں جبکہ نجی اسپتالوں اور کلینکس میں مریضوں کی تعداد 400 سے تجاوز کر چکی ہے۔طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ ڈیڑھ ماہ ڈینگی کے پھیلاؤ کے حوالے سے نہایت خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق اب تک 49 لاکھ 82 ہزار 897 گھر چیک کیے گئے جن میں سے 1 لاکھ 30 ہزار 336 گھروں سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔ صرف ہاٹ اسپاٹ ایریاز سے 17 ہزار 862 مقامات پر لاروا کی موجودگی رپورٹ ہوئی ہے، جس پر...

مسافرٹرینوں کی آئوٹ سورسنگ اوپن آکشن کے ذریعے کی جائے گی ، فیصلے کا اطلاق حالیہ آئوٹ سورسنگ پربھی ہوگا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے درست سمت میں گامزن ہے اور جلد نمایاں نتائج عوام کے سامنے آئیں گے۔پاکستان ریلویز ہیڈکوارٹرز میں وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ادارے کی بہتری اور اصلاحات کے حوالے سے متعدد فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں طے پایا کہ مسافر ٹرینوں کی آئوٹ سورسنگ اوپن آکشن کے ذریعے کی جائے گی اور اس فیصلے کا اطلاق حالیہ آئوٹ سورسنگ پر بھی ہو گا۔ سالانہ آمدن کے بینچ مارک پر نظر ثانی کی منظوری بھی دی گئی اور اس مقصد کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔...
بھارت کے مایہ ناز لیفٹ آرم اسپنر کلدیپ یادو نے ایشیا کپ 2025ء کے دوران پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی بیٹنگ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ شاہین نہ صرف بولنگ بلکہ بیٹنگ میں بھی شاندار فارم میں دکھائی دے رہے ہیں۔ کلدیپ یادو کا کہنا تھا کہ جب آپ بولنگ کر رہے ہوتے ہیں تو بلے باز کو پڑھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ کچھ بیٹسمین واقعی بہترین فارم میں ہوتے ہیں، اور شاہین آفریدی ان دنوں بیٹنگ میں بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ پچھلے دو میچز میں انہوں نے جارحانہ انداز اپنایا اور زبردست شاٹس کھیلے۔ Kuldeep Yadav, who makes ???? his personal bunny, is out here praising Shaheen’s batting ???? “Shaheen Afridi...
اسلام آباد: قومی فضائی کمپنی کی ساکھ ناقص منصوبہ بندی اور انتظامی کوتاہیوں کی وجہ سے داؤ پر لگادی گئی۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے قومی ایئرلائن پی آئی اے کی بیس مینٹیننس پر سنگین اعتراضات اٹھاتے ہوئے باضابطہ وارننگ نوٹس جاری کردیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایئر وردنینس نے پی آئی اے اور پی سی اے اے کو خط لکھا ہے، جس کی کاپی ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی۔ خط کے مطابق گزشتہ 8 ماہ کے دوران ناقص منصوبہ بندی، کمزور نگرانی اور چیف انجینئر بیس مینٹیننس کی غفلت کے باعث سنگین مسائل سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کیبن فرنشنگ شاپ میں لیول-1 کی سنگین خلاف ورزی ریکارڈ ہوئی، جب کہ...
ماضی کے مقبول اداکار ارباز خان نے حال ہی میں پاکستانی فلمی انڈسٹری کی ماضی کی مقبول اداکارہ خوشبو خان سے طلاق کی خبروں کی تصدیق کر دی۔ اربا ز خان حال ہی میں وسی شاہ کے شو ’زبردست‘ میں نظر آئے جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر کھل کر بات کی اور ڈھکے چھپے الفاظ میں خوشبو خان سے علیحدگی کی خبروں کی توثیق بھی کی۔ یہ بھی پڑھیں: ’اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھی‘، خوشبو خان اس فیلڈ میں پھر کیسے آئیں؟ ارباز خان کا کہنا تھا کہ میرے دل کا خانہ اس وقت خالی ہے، لیکن یہ کسی کے لیے دعوتِ عام نہیں ہے۔ میں اس مرحلے سے گزر چکا ہوں اور اپنی زندگی سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر)قیوم آبادمیں بچیوں سے زیادتی کا کیس متاثرہ بچیوں کے بیانات قلم بند کرلیئے گئے ملزم کو بھی شناخت کرلیا۔قیوم آباد پولیس نے ملزم شبیہر شربت والے کو عدالت میں پیش کیا جبکہ چار متاثرہ بچیوں کو بھی پیش کیا گیا جہاں بچیوں نے ملزم کو شناخت کیا اور اپنے بیانات قلمبند کرائے ملزم کے خلاف سات مقدمات درج کیے گئے ہیں، ملزم کو پولیس حصار میں عدالت میں پیش کیاگیا جبکہ عدالتی کارروائی بند کمرے میں کی گئی پولسی کے مطابق ملزم کی یوایس بی سے دو سو سے زائدبچیوں سے زیادتی کی فوٹیجز برآمد ہوئی ملزم جسمانی ریماند پر پولیس کی تحویل میں ہے عدالت میں ملزم کے اعتراف جرم کے بیان کے...
شہر قائد کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں گھر کے اندر کرنٹ لگنے سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے مہران ٹاؤن روٹ ڈی 11 منی بس کے آخری اسٹاپ کے قریب گھر کے اندر کرنٹ لگنے کے افسوسناک واقعے میں باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے ۔ متوفین کی لاشیں ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائیں، جن کی شناخت 65 سالہ کرامت اور بیٹے کو 18 سالہ بلال کے ناموں سے ہوئی۔ ایس ایچ او کورنگی صنعتی ایریا ملک مظہر اعوان نے بتایا کہ واقعہ گھر کے اندر کرنٹ لگنے سے بتایا جا رہا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔ متوفی...
لاڑکانہ ریجن میں سی جی ٹی او لاڑکانہ، تھیفٹ سیکشن اور ڈسٹری بیوشن شکارپور کی ٹیموں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے شکارپور کے علاقے صدیق ماری سرکلر روڈ پر گیس چوری کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق چھاپے کے دوران دو ملزمان مہتاب علی سومرو ولد مراد علی سومرو اور اعجاز شاہ کو موقع پر رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ دونوں افراد غیر قانونی طریقے سے سروس والوو کے نیچے رائزر پیس سے براہِ راست گیس حاصل کر کے 15 کلو واٹ کا جنریٹر چلا رہے تھے، جس کے ذریعے دکانوں اور گھروں کو کمرشل بنیادوں پر بجلی فراہم کی جا رہی تھی۔ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ ملزمان نے گیس کو دو پلاسٹک کے غباروں میں...