وزیراعظم شہباز شریف کی امریکا روانگی کا شیڈول تبدیل
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم شہبازشریف کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیےامریکا روانگی کا شیڈول تبدیل ہوگیا ہے اور آج کے بجائے کل امریکا کے لیے روانہ ہوں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کل (پیر) دوپہر برطانیہ سے امریکا کے لیے روانہ ہوں گے جبکہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار لندن سے امریکا روانہ کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔
وزیردفاع خواجہ آصف اور وزیرخزانہ محمد اورنگزیب آج امریکا پہنچیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم دورہ امریکا میں 6اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے ہمراہ صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے اجلاس کے سلسلے میں وزیراعظم کا امریکی دورہ اہم قرار دیا جا رہا ہے جہاں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کریں گے، ان کے علاوہ 6 اسلامی ممالک کے سربراہان بھی امریکی صدر سے ملاقات کریں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی
—فائل فوٹوپنجاب کے محکمۂ قانون نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی۔
ذرائع کے مطابق محکمۂ خزانہ نے 12جون کو بجٹ پیش کرنےکی تجویز دی ہے۔
محکمۂ قانون پنجاب کا کہنا ہے کہ جمعے کو سرکاری چھٹی کی وجہ سے بجٹ پیش نہ کیا جائے اور نہ اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا جائے۔
پنجاب حکومت نے غیر قانونی اسلحہ کے خاتمے کیلئے نیا قانون تیار کر لیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں کریک ڈاؤن تیز کرنے اور سخت سزائیں دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
محکمۂ قانون کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے معمول کے اجلاس میں زیرِ التوا بل بھی منظور ہو جائیں گے اور 3 بلز منظور کرانے ہیں اس لیے معمول کا اجلاس طلب کیا جائے۔
محکمۂ قانون پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ بجٹ کے لیے مخصوص اجلاس میں بلز منظور نہیں ہوسکتے۔