data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی میں ڈینگی کی صورتحال قابو سے باہر ہو گئی ہے اور سرکاری و نجی اسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق صرف سرکاری اسپتالوں میں 413 مریض زیرِ علاج ہیں جبکہ نجی اسپتالوں اور کلینکس میں مریضوں کی تعداد 400 سے تجاوز کر چکی ہے۔

طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ ڈیڑھ ماہ ڈینگی کے پھیلاؤ کے حوالے سے نہایت خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق اب تک 49 لاکھ 82 ہزار 897 گھر چیک کیے گئے جن میں سے 1 لاکھ 30 ہزار 336 گھروں سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔ صرف ہاٹ اسپاٹ ایریاز سے 17 ہزار 862 مقامات پر لاروا کی موجودگی رپورٹ ہوئی ہے، جس پر انتظامیہ حرکت میں آگئی۔

مزید یہ کہ کلئیر قرار دیے گئے علاقوں میں بھی تھرڈ پارٹی سروے کے دوران 113 مقامات سے بھاری مقدار میں لاروا برآمد ہوا، جس نے انسدادِ ڈینگی مہم پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے غفلت برتنے والے عملے کے خلاف کارروائی بھی کی گئی ہے۔ بغیر اطلاع غیر حاضر رہنے والے 13 ڈینگی ورکرز اور غلط رپورٹس جمع کرانے والے 3 اہلکار کو معطل کر دیا گیا ہے۔

انسدادِ ڈینگی آپریشن کے دوران اب تک 3894 مقدمات درج، 1722 پراپرٹیز سیل، جبکہ 3304 چالان کیے جا چکے ہیں۔ شہریوں اور اداروں پر مجموعی طور پر 97 لاکھ 84 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی، 100 انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 58 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج  (پی ایس ایکس)  میں کاروبار کے آغاز پر ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی غیر معمولی تیزی کا سلسلہ جاری رہا، جس کے نتیجے میں بینچ مارک 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 58 ہزار پوائنٹس عبور کر گیا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1873 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 1,58,051 پوائنٹس پر جا پہنچا۔ دن کے دوران انڈیکس نے ایک لاکھ 58 ہزار 82 پوائنٹس کی بلند ترین سطح جبکہ ایک لاکھ 56 ہزار 978 پوائنٹس کی نچلی سطح کو بھی چھوا۔

مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی اور بڑے شعبوں میں سرمایہ کاری کے رجحان نے انڈیکس کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 1,56,177 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی میں ڈینگی بےقابو ہوگیا
  • راولپنڈی: بینک سے نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والا خطرناک گروہ گرفتار
  • تعلیمی دباؤ کا نقصان: بچے کی طبیعت مسلسل 14 گھنٹے سے ہوم ورک کرتے کرتے بگڑ گئی
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی، 100 انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 58 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا
  • ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 88 ہزار 600 روپے برقرار
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ، مزید 24 افراد وائرس کا شکار
  • آشوبِ چشم کی وبا شدت اختیار کر گئی، اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ
  • شوگر کے مریضوں کے لیے مورنگا (سہانجنا) کے 6 حیرت انگیز فوائد
  • راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 16 نئے کیسز سامنے آگئے