ڈرائیونگ ٹیسٹ اب اے آئی گاڑی لے گی، نئی ٹیکنالوجی کے حیرت انگیز فیچرز
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کے امتحانات میں ایک انقلابی تبدیلی متعارف کروائی جا رہی ہے، جہاں پہلی بار مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے لیس گاڑیوں کے ذریعے ڈرائیونگ ٹیسٹ لیا جائے گا۔ لاہور میں تیار کی گئی یہ جدید گاڑی ڈرائیونگ ٹیسٹ کے عمل میں شفافیت اور کارکردگی کو نئی بلندیوں تک لے جائے گی۔
ٹریفک پولیس کے ڈی آئی جی وقار نذیر کے مطابق یہ گاڑی ڈرائیونگ ٹیسٹ کے تمام مراحل کو خودکار طریقے سے انجام دے گی۔ گاڑی میں نصب جدید سافٹ ویئر ڈرائیور کی کارکردگی کا خود بخود جائزہ لے گا۔ مثال کے طور پر، اگر امیدوار ریورس گیئر ایک سے زیادہ مرتبہ استعمال کرے گا تو سافٹ ویئر خود بخود اسے ناکام قرار دے کر گاڑی بند کردے گا۔
گاڑی کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں متعدد کیمرے نصب ہیں، جو ڈرائیونگ ٹیسٹ کے ہر پہلو کو ریکارڈ کریں گے۔ یہ کیمرے نہ صرف امیدوار کی ڈرائیونگ مہارت کو پرکھیں گے، بلکہ ٹیسٹ کے دوران کسی بھی قسم کی بے قاعدگی کو بھی نوٹ کریں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جلد ہی 200 ایسی اے آئی گاڑیاں تیار کرکے صوبے کے تمام ڈرائیونگ ٹیسٹنگ سینٹرز میں بھیج دی جائیں گی۔ اس اقدام کا مقصد ڈرائیونگ ٹیسٹ کے عمل میں یکسانیت لانا اور انسانوں کی جانب سے ہونے والی ممکنہ غلطیوں کو ختم کرنا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ جدید نظام نہ صرف ڈرائیونگ معیارات کو بہتر بنائے گا، بلکہ سڑکوں پر حادثات کی شرح میں کمی لانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈرائیونگ ٹیسٹ کے
پڑھیں:
فرانس : ڈرائیور نے گاڑی ہجوم پر چڑھا دی‘ 10افراد زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس کے جزیرے ایلے دی اولیرون میں ڈرائیور نے ہجوم پر کار چڑھا دی، جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث 35سالہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ۔ وزارت داخلہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرائیور نے گاڑی میں موجود گیس سلنڈرز کوآگ لگانے کی کوشش بھی کی۔ مقامی پراسیکیوٹر ارناؤڈ لارائز نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی کے پراسیکیوٹر ابھی تک تحقیقات میں شامل نہیں ہوئے ہیں،جب کہ اس پہلو سے تحقیقات جاری ہے۔