Express News:
2025-11-09@14:41:54 GMT

سندھ پولیس گیمز کا انعقاد 14برس بعد نومبر میں ہوگا

اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT

سندھ پولیس گیمز کا 14 سال بعد انعقاد شایان شان طریقہ سے کیا جائیگا۔ 19 تا 22 نومبر سندھ پولیس گیمز میں ایک ہزار کے لگ بھگ پولیس اہلکار 18 کھیلوں میں شریک ہوں گے۔ پاکستان پولیس گیمز کا بھی میزبان کراچی ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین سندھ پولیس اسپورٹس کمیٹی و ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے آج اپنے آفس گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر ساؤتھ میں میڈیا بریفنگ میں کیا۔

اس موقع پر اسپورٹس کمیٹی کے سیکریٹری ایس پی سعید آرائیں بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ کی خصوصی ہدایت پر ہونے والے سندھ پولیس گیمز کی افتتاحی تقریب پولیس ہیڈ کوارٹرز گارڈن میں ہوگی جس میں اسپورٹس لیجنڈز کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ رزاق آباد ٹرینگ سینٹر، این سی سی اور دیگر مقاماتِ پر ہونے والے مقابلوں میں محکمہ پولیس کے تمام یونٹ اور ڈپارٹمنٹ کے جوان کھیلوں میں شریک ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ  اب پولیس گیمز کا ہر سال انعقاد ہوگا۔ محکمہ پولیس میں مستقل بنیاد پر مختلف کھیلوں کی ٹیمیں بنائی جائیں گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سندھ پولیس گیمز پولیس گیمز کا

پڑھیں:

سندھ، بچوں کو حفاظتی ویکسین نہ پلانے والوں کو1 ماہ قید،50 ہزار یا 1لاکھ جرمانہ ہوگا

کراچی:(نیوزڈیسک)حکومت سندھ نے صوبے میں بچوں کو حفاظتی ویکسین نہ لگوانے والے والدین کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا اور سکھر میں 480 والدین کے خلاف جرمانے کیے گئے اور ساتھ ہی ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والوں کی خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹرسہیل شیخ نے بتایا کہ سندھ امیونائزیشن اینڈ ایپیڈیمکس کنٹرول ایکٹ 2023 کے تحت 480 والدین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور یہ جرمانے سکھر ایڈمنسٹریشن کی جانب سے کیے گئے۔

ڈاکٹر سہیل شیخ نے ایکٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اب کراچی سمیت صوبے میں بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے لیے پلائی جانے والی حفاظتی ویکسین کے خلاف کسی بھی قسم کے منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے ایکٹ کے حوالے سے بتایا کہ سندھ امیونائزیشن اینڈ ایپیڈیمکس کنٹرول ایکٹ 4 اگست 2023 میں صوبائی اسمبلی سے منظور کیا گیا تھا جس کا مقصد بچوں میں مختلف بیماریوں اور وبائی امراض کی روک تھام کرنا ہے۔

ایکٹ کی خلاف ورزی کے تحت ضلع کے ڈپٹی کمشنر کو جرمانے عائد کرنے کا اختیار دیا گیا ہے، جس میں جو بھی والدین اپنے بچوں کو حفاظتی ویکسین پلانے سے انکار کرے گا تو اسے ایک ماہ قید اور 50 ہزار یا ایک لاکھ روپے جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایکٹ کے تحت حفاظتی ویکسین کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والوں کو بھی 6 ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں ایک ساتھ دی جائیں گی، اس ایکٹ کے تحت صوبے میں الیکٹرونک امیونائزیشن رجسٹری بھی قائم کی جائے گی جس کے تحت اسپتال یا ویکسینیشن سینٹر کی رجسٹریشن کے بغیر کسی بھی بچے کو پیدائشی سرٹیفکیٹ جاری نہیں کرسکے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایکٹ کے تحت والدین یا گھر کے سرپرست کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ اپنے بچوں کو ویکسین شیڈول کے مطابق ویکسینیشن کے مراکز سے اپنے بچوں کو حفاظتی ویکسین لازمی پلائیں۔

ڈاکٹر سہیل شیخ نے بتایا کہ ایکٹ کے تحت اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین نہ پلانے والے والدین کو ایک ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایکٹ کے تحت حفاظتی ویکسین بلامعاوضہ پلائی جائے گی، ایکٹ کی خلاف ورزی قابل سزا جرم تصور ہوگا اور ایسے افراد کے حلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 188 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بچے کی شیڈول کے مطابق حفاظتی ویکسینیشن مکمل ہونے کے بعد ویکسینٹر والدین کو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ فراہم کرے گا، اگر ویکسینیٹر کو یہ علم ہو کہ بچہ کسی طبی مسائل کی وجہ سے ویکسین نہیں لگوا سکتا تو ویکسینٹر والدین کو ایک نان فٹ سرٹیفیکٹ جاری کرے گا اور اسے اگلی مقررہ تاریخ کو ویکسینیشن کے لیے دوبارہ آنے کو کہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: الفا ایجوکیشن نیٹ ورک کا آٹھواں اسپورٹس فیسٹیول شاندار انداز میں اختتام پذیر
  • ڈھاکہ میں پولیس کی حفاظتی مشق، 13 نومبر کے احتجاج سے قبل سیکیورٹی اقدامات تیز
  • جنوبی افریقہ میں جی 20 اجلاس میں کوئی امریکی عہدیدار شریک نہیں ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا 27 نومبر کو چیئرمین جوائنٹ چیفس کا عہدہ ختم ہونے کا اعلان
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس کا عہدہ 27 نومبر کو ختم ہو جائے گا؛ اعظم نذیر تارڑ
  • منظور وسان کو پھر خواب نظر آگیا، نومبر دسمبر میں کیا ہوگا، بتا دیا
  • سندھ، بچوں کو حفاظتی ویکسین نہ پلانے والوں کو1 ماہ قید،50 ہزار یا 1لاکھ جرمانہ ہوگا
  • پاکستانی باکسر فاطمہ زہرا کی شاندار کامیابی، اسلامک گیمز میں پہلا میڈل یقینی بنالیا
  • حیدرآباد ،دعوت اسلامی کے تحت آج قافلہ اجتماع کا انعقاد ہوگا
  • 26 نومبر کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور جنید اکبر کے وارنٹ گرفتاری جاری