ٹک ٹاکر اقرا کنول، ندیم مبارک اور حسنین شاہ بھی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی گرفت میں
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے لاہور میں تین معروف سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے خلاف سنگین کارروائی کرتے ہوئے تین مقدمات درج کردیے ہیں۔ اقرا کنول، ندیم مبارک اور حسنین شاہ پر غیر قانونی آن لائن ٹریڈنگ ایپلی کیشنز کی تشہیر میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ این سی سی آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کو تفتیش کےلیے تین بار طلب کیا گیا تھا، لیکن وہ جان بوجھ کر ایجنسی کے دفتر حاضر ہونے سے گریز کرتے رہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ یہ انفلوئنسرز پاکستانی عوام کو منافع کے جھوٹے لالچ دے کر غیر قانونی ایپس میں سرمایہ کاری کےلیے اکساتے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کی فوری گرفتاری کےلیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ یہ مقدمات انفلوئنسرز کی جانب سے عوام کو دھوکا دینے اور غیر قانونی مالیاتی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں درج کیے گئے ہیں۔ سائبر کرائم کے ماہرین کے مطابق ایسے واقعات میں اضافے کے بعد این سی سی آئی اے نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی سرگرمیوں پر خصوصی نظر رکھنی شروع کی ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ وہ عوام کو مالیاتی دھوکا دہی سے بچانے کے لیے پرعزم ہے۔ یہ کارروائی اس وقت سامنے آئی ہے جب ملک بھر میں سائبر جرائم کے خلاف مہم تیز کی گئی ہے۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو دھوکا دینے والوں کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
معروف پروفیسر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کر گئیں
---فائل فوٹومعروف پروفیسر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کر گئی ہیں۔
پاکستانی ڈرامہ نگار، ٹی وی ڈرامہ سیریل کے مصنف اور شاعر اصغر ندیم سید نے ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔
اصغر ندیم سید نے عارفہ سیدہ کے انتقال پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
عارفہ سیدہ زہرا نے ایم اے اردو گورنمنٹ کالج لاہور سے کیا تھا، انہوں نے ایسٹ ویسٹ سینٹر، یونیورسٹی آف ہوائی سے تاریخ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری بھی حاصل کی۔
عارفہ سیدہ 1986ء تا 2009ء تک گورنمنٹ کالج فار ویمن گلبرگ لاہور کی پرنسپل رہیں۔ وہ 7 زبانوں پر عبور رکھتی تھیں۔
عارفہ سیدہ تعلیمی، انتظامی، سماجی اور ثقافتی کمیٹیوں کی رُکن بھی رہیں۔