24پاکستانیوں سمیت 27یرغمالی حوثی فورسز سے رہا کرا لئے: محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ یمنی ساحل کے قریب ایل پی جی ٹینکر پر اسرائیلی ڈرون نے حملہ کیا تھا جس کے باعث جہاز پر آگ لگی اور 24 پاکستانیوں سمیت 27 افراد کو حوثیوں نے یرغمال بنایا جو کہ رہا ہوگئے۔ ٹویٹ میں محسن نقوی نے کہا کہ یمن کے ساحلی علاقے راس العیسیٰ پر ایل پی جی ٹینکر پر اسرائیلی ڈرون نے حملہ کیا، حملے کے وقت جہاز پر 27 افراد سوار تھے جن میں 24 پاکستانی شامل ہیں۔ جہاز پر ایک ٹینک پھٹ گیا تاہم عملے نے آگ پر قابو پالیا۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ بعد ازاں حوثی فورسز نے جہاز کو روک کر عملے کو یرغمال بنالیا تاہم پاکستانی سکیورٹی اداروں اور سفارتی کوششوں سے عملہ بازیاب ہوگیا اور کیپٹن مختار اکبر سمیت تمام پاکستانی عملہ محفوظ رہا، حوثیوں نے جہاز اور عملے کو بحفاظت رہا کر دیا، جہاز یمنی پانیوں سے باہر آ چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیکرٹری داخلہ خرم آغا، سفیر نوید بخاری اور دیگر اہلکاروں کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں، وزرات داخلہ، سعودی عرب و عمان میں پاکستانی ٹیموں کا کلیدی کردار ہے۔ دریں اثناء وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈائریکٹر فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) آ کاش پٹیلسے ملاقات کی۔ اس دوران غیر قانونی امیگریشن، انسداد دہشت گردی کے امور پر تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایکس پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ڈائریکٹر ایف بی آئی کاش پٹیل سے واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی ملاقات میں انسداد دہشت گردی اور افسروں کے تبادلے کے پروگرامز پر تعاون کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر ایف بی آئی آ کاش پٹیل کی پیشہ ورانہ مہارت اور وژن انہیں کام کرنے کیلئے ایک بہترین پارٹنر بناتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: محسن نقوی نے وزیر داخلہ کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز اور آبادکاروں کا دھاوا، 4 فلسطینی شہید
مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے جبکہ حالیہ حملے میں 4 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے نابلس کے جنوب مغرب میں واقع قصبے طیل پر جمعہ کے روز اسرائیلی فوج اور اسرائیلی آبادکاروں کے حملے میں چار فلسطینی شہید اور چار زخمی ہوگئے، جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔
فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ نابلس کے جنوب مغرب میں واقع طیل میں ہلاکتوں کی تعداد چار ہو گئی ہے اور چار دیگر زخمی ہیں جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔
مقامی اور سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی قابضین نے قصبے میں فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کیا اور دو گھروں کی طرف براہ راست فائرنگ کی۔