ڈی جی ایف آئی اے کی خصوصی ہدایات پر جامع اصلاحات اور تنظیمِ نو کا عمل تیزی سے جاری
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی خصوصی ہدایات پر ایف آئی اے میں جامع اصلاحات اور تنظیمِ نو کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ ایف آئی اے کے آپریشنل ڈھانچے کو 3 ریجن میں تقسیم کر دیا گیا، ایڈیشنل ڈی جی کی سربراہی میں نارتھ، سینٹرل اور ساؤتھ ریجن قائم کر دیے گئے۔
اس سے قبل ایف آئی اے میں نارتھ اور ساؤتھ ریجن قائم تھے، نارتھ ریجن میں اسلام آباد، گلگت بلتستان، پشاور اور کوہاٹ زون شامل ہونگے۔
سینٹرل ریجن میں لاہور، گجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان زون شامل ہونگے، ساوتھ ریجن میں کراچی، حیدر آباد، سکھر اور بلوچستان زون شامل ہونگے۔
ایف آئی اے میں 2 نئے زونز بھی قائم کر دیئے گئے، نئے زونز گلگت بلتستان زون اور سکھر زون کے نام سے قائم کئے گئے، گلگت بلتستان زون کا زونل آفس گلگت میں قائم کیا جائے گا۔
اس سے قبل گلگت اور اسکردو سرکلز اسلام آباد زون میں شامل تھے، جبکہ سکھر زون کا زونل آفس سکھر میں قائم کیا جائے گا، آپریشنل ڈھانچے میں اصلاحات کا مقصد ادارے کی مجموعی کارکردگی اور پبلک سروس ڈلیوری کو مزید مؤثر بنانا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایف آئی اے
پڑھیں:
نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔
نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔
اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔