یمن کے حوثیوں نے ایل پی جی ٹینکر اور 24 پاکستانیوں سمیت 27 رکنی عملے کو رہا کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
یمن کے حوثیوں نے ایل پی جی ٹینکر اور اس کے عملے کو رہا کر دیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ رہا ہونے والے 27 رکنی عملے میں کیپٹن مختار سمیت 24 پاکستانی، دو سری لنکن اور ایک نیپالی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جہاز اور عملے کے تمام ارکان، جنہیں یرغمال بنایا گیا تھا، یمن سے باہر پہنچا دیے گئے ہیں۔ ان کے مطابق حکومت نے ہر ممکن آپشن استعمال کیا تاکہ اپنے شہریوں کی بحفاظت رہائی کو یقینی بنایا جا سکے، جب کہ سکیورٹی اداروں کی دن رات کی محنت سے یہ ممکن ہوا۔ وزیر داخلہ نے کہا: “پاکستان زندہ باد، قوم نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ ہم مل کر ہر مشکل پر قابو پا سکتے ہیں۔”
یاد رہے کہ 17 ستمبر کو یہ بحری جہاز ایرانی بندرگاہ بندرعباس سے یمن جا رہا تھا جب اس پر اسرائیلی ڈرون حملہ کیا گیا، جس میں 24 پاکستانی سوار تھے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ہماری سفارتی کوششوں کے سبب حوثی باغیوں نے یرغمال بنائے جہاز کو چھوڑ دیا، وزیر داخلہ
اسلام آباد:وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ یمنی ساحل کے قریب ایل پی جی ٹینکر پر اسرائیلی ڈرون نے حملہ کیا تھا جس کے باعث جہاز پر آگ لگی اور 24 پاکستانیوں سمیت 27 افراد کو حوثیوں نے یرغمال بنایا جو کہ رہا ہوگئے۔
اپنے ٹویٹ میں محسن نقوی نے کہا کہ یمن کے ساحلی علاقے راس العیسیٰ پر ایل پی جی ٹینکر پر اسرائیلی ڈرون نے حملہ کیا، حملے کے وقت جہاز پر 27 افراد سوار تھے جن میں 24 پاکستانی شامل ہیں، جہاز پر ایک ٹینک پھٹ گیا تاہم عملے نے آگ پر قابو پالیا۔
وزیر داخلہ نے بتایا کہ بعد ازاں حوثی فورسز نے جہاز کو روک کر عملے کو یرغمال بنالیا تاہم پاکستانی سیکیورٹی اداروں اور سفارتی کوششوں سے عملہ بازیاب ہوگیا اور کیپٹن مختار اکبر سمیت تمام پاکستانی عملہ محفوظ رہا، حوثیوں نے جہاز اور عملے کو بحفاظت رہا کر دیا، جہاز یمنی پانیوں سے باہر آچکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیکریٹری داخلہ خرم آغا، سفیر نوید بخاری اور دیگر اہلکاروں کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں، وزرات داخلہ، سعودی عرب و عمان میں پاکستانی ٹیموں کا کلیدی کردار ہے۔