پاکستانیوں سمیت ایل پی جی ٹینکر کا پورا عملہ خیریت سے ہے: دفترِ خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
—فائل فوٹو
دفترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہریوں سمیت ایل پی جی ٹینکر کا پورا عملہ خیریت سے ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ کا بیان میں کہنا ہے کہ ایل پی جی ٹینکر یمنی پانیوں سے باہر نکل رہا ہے۔ 17 ستمبر کو یمن کے ساحل پر ایل پی جی ٹینکر میں آگ لگ گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیے اسرائیلی ڈرون حملے کے شکار ٹینکر اور 24 پاکستانیوں سمیت عملے کو رہا کر دیا گیا: محسن نقوی یمن میں حملے کا نشانہ بنے بحری جہاز میں کپتان سمیت عملے کے 24 پاکستانی ارکان سوارخارجہ نے کہا ہے کہ ٹینکر میں 24 پاکستانیوں سمیت کثیر ملکی عملہ سوار تھا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی یمن میں حکام سے رابطے کیے گئے۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سفارتی مشن نے پاکستانی عملے کے اہلِ خانہ سے بھی رابطہ رکھا۔
واضح رہے کہ یمنی پورٹ پر جہاز پر 10 دن پہلے اسرائیلی ڈرون حملہ ہوا تھا، جہاز پر ایل پی جی موجود تھی جو یمنی پورٹ پر اتاری جانی تھی۔
مذکورہ بحری جہاز ایرانی بندرگاہ بندر عباس سے یمن جا رہا تھا کہ اسرائیلی حملے کا نشانہ بن گیا، بحری جہاز کے کپتان سمیت عملے کے 24 ارکان پاکستانی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایل پی جی ٹینکر
پڑھیں:
جعل سازی سے پاکستانی شہریت حاصل کرنیکی کوشش، افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار
پشاور:ایف آئی اے پشاور زون نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعل سازی سے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور افغان شہری سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور نے نادرا ریجنل آفس پشاور سے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان میں صدیق اللہ، سمیع اللہ، فیاض خان اور یونس خان شامل ہیں۔
گرفتار ملزم صدیق اللہ افغان شہری ہے جو جعلی دستاویزات کے ذریعے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا جبکہ گرفتار ملزم یونس خان نے خود کو افغان شہری کے والد کے طور پر نادرا میں پیش ہو کر جعل سازی میں کردار ادا کیا۔
ملزم فیاض خان اور سمیع اللہ نے بطور گواہ اور تصدیق کنندگان جعلی تصدیق فراہم کر کے صدیق اللہ کی پاکستانی شہریت کی غیر قانونی تصدیق کی۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔