یمن کے ساحل کے قریب ایل پی جی ٹینکر میں آگ لگنے کے بعد پھنسے پاکستانی بحفاظت نکل آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کے یمن کے 13 مقامات پر فضائی حملے

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 17 ستمبر 2025 کو یمن کے ساحل کے قریب ایک ایل پی جی ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس پر 24 پاکستانیوں سمیت مختلف ممالک کے عملے کے ارکان موجود تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ پاکستانی سفارتخانوں نے یمنی حکام سے رابطہ کیا اور عملے کی خیریت کے لیے اقدامات کیے۔

دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ اس دوران پاکستانی سفارتی مشنز نے عملے کے اہل خانہ سے بھی مسلسل رابطہ رکھا اور انہیں تازہ صورتحال سے آگاہ کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: یونانی جہاز پر حوثی حملے کے بعد بحیرہ احمر سے مزید 4 افراد زندہ بازیاب

ترجمان کے مطابق اب مذکورہ ٹینکر  یمنی پانیوں سے باہر جارہا ہے اور تمام عملہ بشمول پاکستانی شہری محفوظ اور خیریت سے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news ایل این جی ٹینکر ساحل یمن.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایل این جی ٹینکر جی ٹینکر یمن کے

پڑھیں:

ہماری سفارتی کوششوں کے سبب حوثی باغیوں نے یرغمال بنائے جہاز کو چھوڑ دیا، وزیر داخلہ

اسلام آباد:

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ یمنی ساحل کے قریب ایل پی جی ٹینکر پر اسرائیلی ڈرون نے حملہ کیا تھا جس کے باعث جہاز پر آگ لگی اور 24 پاکستانیوں سمیت 27 افراد کو حوثیوں نے یرغمال بنایا جو کہ رہا ہوگئے۔

اپنے ٹویٹ میں محسن نقوی نے کہا کہ یمن کے ساحلی علاقے راس العیسیٰ پر ایل پی جی ٹینکر پر اسرائیلی ڈرون نے حملہ کیا، حملے کے وقت جہاز پر 27 افراد سوار تھے جن میں 24 پاکستانی شامل  ہیں، جہاز پر ایک ٹینک پھٹ گیا تاہم عملے نے آگ پر قابو پالیا۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ بعد ازاں حوثی فورسز نے جہاز کو روک کر عملے کو یرغمال بنالیا تاہم پاکستانی سیکیورٹی اداروں اور سفارتی کوششوں سے عملہ بازیاب ہوگیا اور کیپٹن مختار اکبر سمیت تمام پاکستانی عملہ محفوظ رہا، حوثیوں نے جہاز اور عملے کو بحفاظت رہا کر دیا، جہاز یمنی پانیوں سے باہر آچکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیکریٹری داخلہ خرم آغا، سفیر نوید بخاری اور دیگر اہلکاروں کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں، وزرات داخلہ، سعودی عرب و عمان میں پاکستانی ٹیموں کا کلیدی کردار ہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • ایل پی جی ٹینکر یمنی پانیوں سے بحفاظت نکل گیا: وزیر داخلہ محسن نقوی
  • اسرائیلی ڈرون حملے کے شکار ٹینکر اور 24 پاکستانیوں سمیت عملے کو رہا کر دیا گیا: محسن نقوی
  • ہماری سفارتی کوششوں کے سبب حوثی باغیوں نے یرغمال بنائے جہاز کو چھوڑ دیا، وزیر داخلہ
  • یمن کی بندرگاہ پر ایل پی جی ٹینکر اسرائیلی ڈرون حملے کا نشانہ بنا، وزیر داخلہ
  • یمن کے قریب ایل پی جی ٹینکر میں پھنسے پاکستانی محفوظ ہیں، جہاز روانہ ہوچکا، دفتر خارجہ
  • یمن میں حوثیوں کے یرغمال بنائے گئے 24 پاکستانی اور ایل پی جی ٹینکر بحفاظت رہا
  • یمن میں بحری جہاز پر حملہ، کپتان سمیت 24 پاکستانی جہاز پر موجود، حکومت سے مدد کا انتظار
  • یمن میں بحری جہاز پر حملے میں 24 پاکستانی محصور، حکومت سے فوری مدد کی اپیل
  • یمن میں بحری جہاز پر حملہ، کپتان سمیت 24 پاکستانی محصور، حکومت سے فوری مدد کی اپیل