یمن میں جاری کشیدگی کے دوران پاکستانی عملہ شدید مشکلات میں گھر گیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق  ایرانی پورٹ بندرعباس سے ایل این جی لے کر روانہ ہونے والا ایک بحری جہاز یمن کے قریب نشانہ بنایا گیا جس میں موجود کپتان سمیت 24 پاکستانی عملہ محصور ہو گیا ہے۔

خوش آئند بات یہ ہے کہ واقعے میں کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی، تاہم عملہ شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز اس وقت یمنی حکومت کے زیر انتظام علاقے میں موجود نہیں بلکہ حوثی باغیوں کے کنٹرول والے علاقے میں ہے، جہاں عملے کو جہاز چھوڑنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

اس سے قبل پاکستانی عملے نے 10 روز پہلے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا تھا جس میں بتایا گیا کہ جہاز پر ڈرون حملہ کیا گیا تھا اور وہ انتہائی کربناک صورتحال سے گزر رہے ہیں۔ ویڈیو میں عملے نے وزارت میری ٹائم اور ڈی جی پورٹس سے براہِ راست اپیل کی تھی کہ انہیں فوری بچایا جائے۔

عملے کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ اگر جہاز کو جبوتی لے جانے کی اجازت دی جائے تو وہ محفوظ مقام تک پہنچ سکتے ہیں۔ یہ اپیل اب بھی برقرار ہے اور عملے کے افراد امید کر رہے ہیں کہ پاکستانی حکومت فوری عملی اقدامات کرتے ہوئے ان کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنائے گی۔

پاکستانی سفارتی ذرائع کے مطابق حکومت نے اس حوالے سے اقدامات شروع کر دیے ہیں اور عملے کو جلد از جلد محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، تاہم اہلِ خانہ اور متاثرہ افراد کی اپیل ہے کہ تاخیر کے بجائے ہنگامی بنیادوں پر مدد فراہم کی جائے تاکہ کسی بڑے سانحے سے بچا جا سکے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

 امریکی بحری جہاز دو روزہ کامیاب دورے کے بعد کراچی سے روانہ

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) امریکی بحری جہاز، یو ایس ایس وین ای میئر 24 تا 26 ستمبر دو روزہ کامیاب  دورے کے بعد کراچی سے روانہ ہوگیا۔ اس دورے سے پاک بحریہ اور امریکی بحریہ کے درمیان دیرینہ بحری تعاون کو مزید فروغ حاصل ہوا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دورے کے دوران، امریکی بحری جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈر پاکستان فلیٹ، ریئر ایڈمرل عبدالمْنیب سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جہاز کے عملے نے مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا جن میں پیشہ ورانہ تبادلے، کھیلوں کے مقابلے اور تربیتی سیشن شامل تھے۔ ان سرگرمیوں کا مقصد باہمی تعاون کا فروغ اور  پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں مزید اضافہ تھا۔ دونوں ممالک کی بحری افواج کے اہلکاروں نے ایک دوسرے کے جہازوں کا دورہ کیا جس سے آپریشنل طریقہ کار کو سمجھنے میں مدد ملی۔یو ایس ایس وین ای میئر کے کامیاب دورے نے خطے میں بحری سلامتی اور استحکام کے لیے دونوں بحری افواج کے مشترکہ عزم  کو اجاگر کیا۔ باہمی اشتراک میں مسلسل اضافے کے ساتھ، یہ دورہ  مستقبل میں دونوں ممالک کے مابین بحری تعاون کے نئے مواقع فراہم کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • یمن کے ساحل پر ایل این جی ٹینکر میں آگ، پاکستانی بحفاظت نکل آئے
  • یمن میں بحری جہاز پر حملہ، کپتان سمیت 24 پاکستانی جہاز پر موجود، حکومت سے مدد کا انتظار
  • یمن میں بحری جہاز پر حملہ، کپتان سمیت 24 پاکستانی محصور، حکومت سے فوری مدد کی اپیل
  •  امریکی بحری جہاز دو روزہ کامیاب دورے کے بعد کراچی سے روانہ
  • یمن میں حملے کا نشانہ بنے بحری جہاز میں کپتان سمیت عملے کے 24 پاکستانی ارکان سوار
  • امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر کا دورہ پاکستان اختتام پذیر
  • امریکی بحری جہاز دو روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا
  • کراچی میں امریکی بحری جہاز کی آمد، دو روزہ دورے کا آغاز
  • امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای۔ میئر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا