یمن کی بندرگاہ پر ایل پی جی ٹینکر اسرائیلی ڈرون حملے کا نشانہ بنا، وزیر داخلہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
یمن کی بندرگاہ پر ایل پی جی ٹینکر اسرائیلی ڈرون حملے کا نشانہ بنا، وزیر داخلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں اس بات کی تصدیق کی کہ ایل پی جی ٹینکر پر 27 عملے کے ارکان سوار تھے جن میں 24 پاکستانی بشمول کیپٹن مختار اکبر، 2 سری لنکن اور 1 نیپالی شہری شامل تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یمن کی بندرگاہ راس العیسی پر ایل پی جی ٹینکر کھڑا تھا جو اسے 17 ستمبر 2025 کو اسرائیلی ڈرون حملے کا نشانہ بنا۔محسن نقوی نے کہا کہ حملے کے بعد ایک ایل پی جی ٹینک پھٹ گیا تاہم عملے نے آگ پر قابو پا لیا،
اس کے بعد حوثیوں کی کشتیوں نے جہاز کو روک لیا اور عملے کو جہاز پر ہی یرغمال بنا لیا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ الحمدللہ، ٹینکر اور اس کا پورا عملہ اب حوثیوں کی حراست سے آزاد ہے اور یمن کے پانیوں سے باہر نکل چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں سیکریٹری داخلہ خرم آغا، وزارتِ داخلہ کے دیگر افسران، عمان میں سفیر نوید بخاری اور ان کی ٹیم، سعودی عرب میں ہمارے ساتھیوں اور بالخصوص ہماری سیکیورٹی ایجنسیوں کے ان اہلکاروں کا بے حد شکر گزار ہوں جنہوں نے انتہائی مشکل حالات میں دن رات محنت کرکے ہمارے شہریوں کی بحفاظت رہائی کو اس وقت ممکن بنایا جب امید تقریبا ختم ہو چکی تھی۔اس سے قبل، سفارتی ذرائع نے بتایا تھا کہ یمن کی بندر گاہ کے قریب بحری جہاز پر ڈرون حملے کے باعث جہاز میں آگ لگ گئی، جہاز میں موجود عملے کے 24 پاکستانی ارکان کی جانوں کو خطرہ ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحکومت چینی بحران کا حساب لے، پیکا ایکٹ کے ڈر سے نہیں بولتا: ندیم افضل چن حکومت چینی بحران کا حساب لے، پیکا ایکٹ کے ڈر سے نہیں بولتا: ندیم افضل چن ایشیا کپ فائنل: پاکستان کیخلاف میچ سے قبل بھارتی کوچ کا 2 اہم کھلاڑیوں کی فٹنس پر خدشات کا اظہار انسداد دہشت گردی کی عدالت کاعمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ کو گرفتار کرنے کا حکم پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت؛ بلومبرگ کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات یمن کے قریب ایل پی جی ٹینکر میں پھنسے پاکستانی محفوظ ہیں، جہاز روانہ ہوچکا، دفتر خارجہ بارہ ممالک کا بڑا اعلان: فلسطینی اتھارٹی کے لیے ہنگامی مالیاتی اتحاد قائمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایل پی جی ٹینکر ڈرون حملے یمن کی
پڑھیں:
یمن سے داغے گئے ڈرون حملے میں 20 اسرائیلی زخمی، خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
یروشلم: اسرائیل کے جنوبی ساحلی شہر ایلات کو یمن سے داغے گئے ڈرون حملے نے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد زخمی ہو گئے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی ایمبولینس سروس کے ترجمان نے کہاکہ واقعے کے فوراً بعد شہر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اور ریسکیو ٹیموں کو متاثرہ علاقے میں بھیج دیا گیا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق ڈرون حملے کے بعد ایلات شہر میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں جبکہ سائرن بجائے گئے، اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے ساحلی علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے فضائی نگرانی مزید سخت کر دی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق دفاعی نظام نے متعدد ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا تاہم کچھ ڈرون شہر تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے جس سے شہری آبادی متاثر ہوئی۔
خیال رہےکہ اسرائیل غزہ میں جنگی کارروائیوں میں مصروف ہے، جبکہ لبنان کی سرحد پر حزب اللہ کے ساتھ جھڑپیں بھی جاری ہیں۔
واضح رہےکہ غزہ میں امداد کے نام پر درحقیقت امریکا اور اسرائیل دہشت گردی کر رہے ہیں، وہ نہ صرف محاصرہ قائم رکھے ہوئے ہیں بلکہ انسان دوست امدادی قافلوں اور مشنز کو بھی بزور طاقت ناکام بنا رہے ہیں۔
عالمی ادارے اس کھلی دہشت گردی پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جبکہ مظلوم فلسطینی عوام کو فوری اور بلا رکاوٹ امداد پہنچانے کے لیے عملی اور فیصلہ کن اقدامات وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہیں۔