بلدیہ ٹاؤن کھنڈر بن چکا‘ پیپلز پارٹی کی کارکردگی صرف کرپشن ہے ‘منعم ظفر خان
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلدیہ ٹاؤن یو سی 8 میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں جماعت اسلامی کے تحت جاری انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی ہے ، 24 مارکیٹ میں منعقد ہونے والی کارنر میٹنگ نے عوامی جلسے کی شکل اختیار کرلی، جس میں اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے جماعت اسلامی کے امیدوار برائے وائس چیئرمین انجینئر یاسر حیات اور انتخابی نشان ’’ترازو‘‘کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ کارنر میٹنگ سے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، امیر ضلع کیماڑی فضل احد اور امیدوار انجینئر یاسر حیات ،نائب امیر ضلع کیماڑی عارف خان، عثمان اعوان، عثمان نیازی نے بھی خطاب کیا۔منعم ظفر خان نے بلدیہ 24 مارکیٹ میں تاجروں سے بھی ملاقات کی۔ قبل ازیں ان کی آمد پر نوجوانوں نے ان کا شاندار استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ حب ڈیم سے قریب ہونے کے باوجود بلدیہ ٹاؤن پانی سے محروم ہے۔ بلدیہ ٹاؤن کی ٹوٹی سڑکیں اور تباہ حال سیوریج سسٹم پیپلز پارٹی کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔بلدیہ ٹائون کھنڈر بن چکا ہے ، پیپلز پارٹی کی کارکردگی صرف کرپشن ہے ، پیپلز پارٹی عوام پر خرچ کرنا نہیں صرف کرپشن کرنا جانتی ہے ۔ انہوں نے قابض میئر مرتضیٰ وہاب کو چیلنج کرتے ہوئے کہا، وہ جگہ جگہ جماعت اسلامی کے ٹاؤنز کو دیے گئے فنڈز کی تفصیلات بتاتے پھرتے ہیں، بلدیہ ٹاؤن میں آکر اور پریس کانفرنس کر کے بلدیہ ٹائون کے حسابات اور اپنی کارکردگی کیوں نہیں بیان کرتے ؟ کراچی کے عوام پیپلز پارٹی کے قبضے سے تنگ آچکے ہیں ۔ انہوں نے یاسر حیات کو ایک پڑھی لکھی نوجوان قیادت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف علاقے کے مسائل کو سمجھتے ہیں بلکہ انہیں حل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔اس سے پہلے بھی بلدیہ ٹاؤن میں جب جماعت اسلامی کو اختیارات ملے تو جماعت اسلامی نے کام کر کے دکھایا ہمارے بزرگوں نے اس علاقے کی بڑی خدمت کی ہے ، یاسر حیات بھی اسی خدمت کا تسلسل ثابت ہوں گے۔فضل احد نے کہا کہ جماعت اسلامی نے یو سی 8 کے الیکشن میں سب سے بہترین، دیانت دار اور جرأت مند نوجوان قیادت کو میدان میں اتارا ہے۔ عوام نے جس طرح اپنی حمایت کا اظہار کیا ہے، 24 ستمبر ترازو کی فتح کا دن ہوگا، عوام پیپلز پارٹی کی قبضہ گیر سیاست سے بھی بخوبی واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام نہ صرف جماعت اسلامی کو ووٹ دیں بلکہ اپنے ووٹ کے تحفظ کے لیے ہمارے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں۔ اس بار کسی کو عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے۔ پیپلز پارٹی نوجوان قیادت یاسر حیات کی عوامی حمایت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اس بوکھلاہٹ میں عوام سے جھوٹے وعدے اور دعوے کیے جا رہے ہیں۔محلوں میں پانی کے پائپ ڈال کر عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے عوام اب ان کے جھوٹے وعدوں اور دعوؤں میں آنے والے نہیں ، جن کی حب کینال ایک مہینے میں بہہ گئی وہ کیا بلدیہ ٹاؤن کی لائنوں میں پانی فراہم کر یں گے ۔کراچی میں پانی کے تمام منصوبے جماعت اسلامی نے مکمل کیے نعمت اللہ خان کے بعد کسی بھی سیاسی جماعت نے کراچی کے لیے ایک قطرہ پانی کا اضافہ نہیں کیا۔یاسر حیات نے کہاکہ وہ اپنی قیادت اور عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ جتنے اختیارات ملیں گے، اس سے بڑھ کر کام کر یں گے ۔ ہم بغیر اختیارات کے ’’بنو قابل‘‘ جیسے پروگرامز کے ذریعے نوجوانوں کو آئی ٹی کی مفت تعلیم دے رہے ہیں اور الخدمت کے پلیٹ فارم سے فلاحی کام کر رہے ہیں۔ عوام اب الیکشن سے 2 دن پہلے پائپ ڈالنے اور سڑک کی کارپیٹنگ کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔آج الیکشن سے پہلے روڈ بنانے والے الیکشن کے بعد نظر نہیں آئیں گے ۔
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ،امیر ضلع غربی مولا نا مدثر حسین انصاری ،اورنگی ٹاؤن یوسی 1 چیئر مین کے لیے نامزد امید وار خورشید عالم انتخابی جلسہ عام سے خطاب کر رہے ہیں
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی کی جماعت اسلامی بلدیہ ٹاؤن یاسر حیات رہے ہیں کہا کہ کے لیے نے کہا
پڑھیں:
گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو پہلے ایک روزہ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ویمنز ٹیم کا سری لنکا ٹور: ٹی20 سیریز نئے مقام پر منتقل، کس کا پلڑا بھاری؟
آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ 2025-29 کے تحت کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم پاکستانی بولرز کی نپی تلی بولنگ کے باعث مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز ہی بنا سکی۔
سری لنکا کی جانب سے اوپنرز وشمی گوناتنے اور کپتان چماری اتھاپتھو نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور ابتدائی 5 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 31 رنز بنائے۔ دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے نصف سینچری شراکت بھی قائم کی جو سری لنکا کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں کسی بھی اوپننگ جوڑی کی 5ویں ففٹی پارٹنرشپ تھی۔
پاکستانی اسپنرز کے اٹیک پر آنے کے بعد سری لنکن بیٹنگ کی رفتار سست پڑ گئی۔ نشرہ سندھو نے پہلے وشمی گوناتنے کو آؤٹ کیا جبکہ بعد ازاں کپتان چماری اتھاپتھو کو بھی بولڈ کر دیا۔
اتھاپتھو اور حسینی پریرا نے دوسری وکٹ کے لیے 53 رنز جوڑے تاہم اس کے بعد پاکستانی بولرز نے میچ پر گرفت مضبوط کر لی۔ نیلکشیکا سلوا اور کویشا دلہاری کے درمیان 5ویں وکٹ کے لیے 42 رنز کی شراکت کے علاوہ کوئی بڑی پارٹنرشپ نہ بن سکی جبکہ آخری 7 اوورز میں سری لنکا نے 32 رنز کے عوض 5 وکٹیں گنوا دیں۔
مزید پڑھیے: فاطمہ ثنا نے تاریخ رقم کر دی، ویمنز دی ہنڈرڈ کھیلنے والی پہلی پاکستانی کرکٹر بن گئیں
پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 42 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
گل فیروزہ کی مسلسل چوتھی نصف سینچری211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے پراعتماد آغاز کیا۔ اوپنر گل فیروزہ نے ایک مرتبہ پھر عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل چوتھی ون ڈے نصف سینچری اسکور کی۔
انہوں نے ابتدائی پاور پلے میں جارحانہ انداز اپنایا اور صدف شمس کے ساتھ پہلی وکٹ کے لیے 58 رنز کی شراکت قائم کی۔
Pakistan women beat Sri Lanka women by 5 wickets in the first One-Day International of the three-match series in Hambantota today.@TheRealPCBMedia @TheRealPCB #News #RadioPakistan https://t.co/5cesGghrAK
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) July 23, 2026
بعد ازاں گل فیروزہ اور سدرہ امین نے دوسری وکٹ کے لیے 90 رنز کا اہم اضافہ کیا جس نے پاکستان کی فتح کی بنیاد رکھ دی۔
مزید پڑھیں: ویمنز ورلڈکپ فوٹو شوٹ میں فاطمہ ثنا اور جے شاہ کا مصافحہ توجہ کا مرکز بن گیا
گل فیروزہ نے 77 گیندوں پر 78 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ صدف امین نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 94 گیندوں پر 57 رنز بنائے۔
پاکستان نے مطلوبہ ہدف 45 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا اور یوں سیریز کا آغاز کامیابی سے کیا۔
آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشنیہ پاکستان ویمنز ٹیم کی مسلسل 5ویں ون ڈے فتح ہے جس کے بعد قومی ٹیم آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیے: فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا ایک روزہ میچ 25 جولائی کو ہمبنٹوٹا میں ہی کھیلا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان ویمنز بمقابلہ سری لنکا پاکستان ویمنز ٹیم کی فتح سدرہ امین صدف شمس فاطمہ ثنا گل فیروزہ