جماعت اسلامی کا نومبر میں عالمی اجتماع منعقد کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
پروفیسر محمد ابراہیم خان کا مزید کہنا تھا کہ عالم اسلام کی تمام تحریکوں کے قائدین اجتماع عام میں شریک ہوں گے، فلسطین کے لیے کام کرنے والی تمام عالمی تنظیموں کو بھی اس اجتماع عام میں شرکت کی دعوت دی جائے گی، اجتماع سے دنیا کو بتائیں گے کہ اسلام کا نظام صرف مسلمانوں کے لیے نہیں پوری انسانیت کے لیے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا جنوبی پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ محمدﷺ اللہ کی شریعت لے کر آئے اور اس کے لیے جدوجہد کی۔ یہ شریعت قیامت تک کے لیے ہے۔ ہم بھی اسی شریعت کے نفاذ کے لیے کوشاں ہیں۔ جماعت اسلامی اسی مقصد کے لیے نومبر میں لاہور میں اجتماع ِ عام منعقد کر رہی ہے۔ شیطان انسان کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ ہمارا مقابلہ شیطان اور اس کے نظام سے ہے۔ جماعت اسلامی پاکستان کے اجتماع عام کا مقصد شیطانی و طاغوتی قوتوں کے مقابلے کے لیے تیاری کرنا ہے۔ جماعت اسلامی کا اجتماعِ عام تاریخی اور عظیم الشان ہوگا۔ ملک بھر سے لاکھوں افراد شرکت کریں گے۔ خیبر پختونخوا جنوبی سے بھی ہزاروں افراد پر مشتمل قافلے لاہور کی طرف عازمِ سفر ہوں گے۔ اجتماع سے دنیا کو بتائیں گے اسلام کا نظام صرف مسلمانوں کے لیے نہیں پوری انسانیت کے لیے نافع ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوہاٹ ڈویژن اور بنوں ڈویژن میں شامل اضلاع کے ذمہ داران کے الگ الگ اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں صوبائی سیکرٹری جنرل محمد ظہور خٹک اور نائب امیر حاجی اختر علی شاہ بھی موجود تھے۔ اجلاس میں اضلاع کو اجتماعِ عام کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور اہداف تقسیم کیے گئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان کا مزید کہنا تھا کہ عالم اسلام کی تمام تحریکوں کے قائدین اجتماع عام میں شریک ہوں گے، فلسطین کے لیے کام کرنے والی تمام عالمی تنظیموں کو بھی اس اجتماع عام میں شرکت کی دعوت دی جائے گی، اجتماع سے دنیا کو بتائیں گے کہ اسلام کا نظام صرف مسلمانوں کے لیے نہیں پوری انسانیت کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا اجتماع مظلوموں کے لیے امید کی کرن بنے گا، تین روزہ اجتماع کے بعد عوامی حقوق کی عظیم الشان تحریک شروع کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کشمیریوں کے لیے آواز بلند کررہی ہے، کشمیر کے مسئلہ کا حل وادی کے عوام کو حق خوداردایت دینے میں ہے۔ انہوں نے جماعت اسلامی کے ذمہ داران اور کارکنان کو ہدایت کی کہ اجتماعِ عام کے لیے تیاریاں شروع کردیں۔ گھر گھر، گلی گلی، ہر چوک، چوراہے، مسجد، حجرے، کھیل کے میدانوں اور عوامی مقامات تک پہنچیں اور عوام کو جماعت اسلامی کے اجتماعِ عام میں شرکت کی دعوت دیں۔ سوشل میڈیا پر بھی عوام کو آگاہ کریں اور انہیں اجتماعِ عام میں شریک کروانے کی کوشش کریں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
بلدیہ ٹائون کھنڈر بن چکا، پیپلز پارٹی کی کارکردگی صرف کرپشن ہے، منعم ظفر خان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی:۔ بلدیہ ٹائون یو سی 8 میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں جماعت اسلامی کے تحت جاری انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی ہے، 24 مارکیٹ میں منعقد ہونے والی کارنر میٹنگ نے عوامی جلسے کی شکل اختیار کرلی، جس میں اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے جماعت اسلامی کے امیدوار برائے وائس چیئرمین انجینئر یاسر حیات اور انتخابی نشان “ترازو” کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ کارنر میٹنگ سے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، امیرِ ضلع کیماڑی فضل احد اور امیدوار انجینئر یاسر حیات، نائب امیر ضلع کیماڑی عارف خان، عثمان اعوان، عثمان نیازی نے بھی خطاب کیا۔منعم ظفر خان نے بلدیہ 24 مارکیٹ میں تاجروں سے بھی ملاقاتیں کیں۔
قبل ازیں ان کی آمد پر نوجوانوں نے ان کا شاندار استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیرِ جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ حب ڈیم سے قریب ہونے کے باوجود بلدیہ ٹائون پانی سے محروم ہے۔ بلدیہ ٹائون کی ٹوٹی سڑکیں اور تباہ حال سیوریج سسٹم پیپلز پارٹی کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بلدیہ ٹاﺅن کھنڈر بن چکا ہے، پیپلز پارٹی کی کارکردگی صرف کرپشن ہے، پیپلز پارٹی عوام پر خرچ کرنا نہیں صرف کرپشن کرنا جانتی ہے۔
منعم ظفر خان نے قابض میئر مرتضیٰ وہاب کو چیلنج کرتے ہوئے کہا، وہ جگہ جگہ جماعت اسلامی کے ٹائونز کو دیے گئے فنڈز کی تفصیلات بتاتے پھرتے ہیں، بلدیہ ٹائون میں آکر اور پریس کانفرنس کر کے بلدیہ ٹاﺅن کے حسابات اور اپنی کارکردگی کیوں نہیں بیان کرتے؟ کراچی کے عوام پیپلز پارٹی کے قبضے سے تنگ آچکے ہیں۔
انہوں نے یاسر حیات کو ایک پڑھی لکھی نوجوان قیادت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف علاقے کے مسائل کو سمجھتے ہیں بلکہ انہیں حل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ اس سے پہلے بھی بلدیہ ٹاﺅن میں جب جماعت اسلامی کو اختیارات ملے تو جماعت اسلامی نے کام کر کے دکھایا ہمارے بزرگوں نے اس علاقے کی بڑی خدمت کی ہے، یاسر حیات بھی اسی خدمت کا تسلسل ثابت ہوں گے۔فضل احد نے کہا کہ جماعت اسلامی نے یو سی 8 کے الیکشن میں سب سے بہترین، دیانت دار اور جرأت مند نوجوان قیادت کو میدان میں اتارا ہے۔ عوام نے جس طرح اپنی حمایت کا اظہار کیا ہے، 24 ستمبر ترازو کی فتح کا دن ہوگا۔