Al Qamar Online:
2025-10-31@04:19:32 GMT

محققین نے مٹاپے سے منسلک پانچ نئے جینز دریافت کر لیے

اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT

محققین نے مٹاپے سے منسلک پانچ نئے جینز دریافت کر لیے

واشنگٹن : سائنس دانوں نے ایک تازہ تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ وزن میں اضافے یا مٹاپے کا تعلق صرف طرزِ زندگی سے نہیں بلکہ جینیاتی عوامل سے بھی گہرا ہے۔

محققین نے درجن بھر ایسے جینز کی نشان دہی کی ہے جو انسان میں مٹاپے کے خطرات بڑھاتے ہیں، جن میں سے پانچ جینز پہلی بار دریافت کیے گئے ہیں۔

جرنل نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں دنیا کے چھ برِاعظموں سے تعلق رکھنے والے 8 لاکھ 50 ہزار افراد نے حصہ لیا۔ نتائج کے مطابق 13 جینز ایسے پائے گئے جن کا براہِ راست تعلق مٹاپے سے ہے۔

ان میں سے آٹھ جینز ماضی میں مختلف مطالعات میں دریافت کیے جا چکے تھے، جب کہ باقی پانچ بالکل نئی دریافت ہیں جن میں YLPM1، RIF1، GIGYF1، SLC5A3 اور GRM7 شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق مٹاپہ صرف جسمانی خدوخال نہیں بدلتا بلکہ ٹائپ ٹو ذیابیطس، امراضِ قلب اور آسٹو آرتھرائٹس جیسی پیچیدہ بیماریوں کے خطرات میں بھی نمایاں اضافہ کرتا ہے۔

تحقیق کرنے والی ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ نتائج جینیاتی بنیادوں پر ایسی مؤثر ادویات کی تیاری میں مدد فراہم کر سکتے ہیں جو مختلف آبادیوں میں مٹاپے کے خلاف زیادہ بہتر نتائج دے سکیں، کیونکہ اب تک زیادہ تر مطالعات مخصوص علاقوں یا قومیتوں تک محدود رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

روٹی مزید مہنگی! لاہور اور پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ

لاہور میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے. پانچ کلوگرام آٹے کا تھیلا 50 روپے مہنگا ہو گیا ہے اب 850 روپے میں ملے گا۔پانچ کلوآٹے کا تھیلا ہول سیل میں دکانداروں کو 790 روپے کا ملے گا۔ لاہور شہر میں چند دنوں میں مجموعی طور پر 5 کلوگرام آٹے کا تھیلا 120 روپے تک مہنگا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بھی آٹا دو روز میں 200 روپے تک مہنگا ہو گیا ہے۔آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بیس کلو مکس آٹے کے تھیلے کی قیمت 2600 سے بڑھ کر 2800 روپے ہو گئی ہے. فائن آٹے کا بیس کلو تھیلا 2750 سے بڑھ کر 2950 روپے کا ہو گیا۔

متعلقہ مضامین

  • مٹاپے کا سبب بننے والے پانچ نئے جینز دریافت
  • پیرس کے لوور میوزیم میں جواہرات کی چوری کیس، مزید پانچ مشتبہ افراد گرفتار
  • روٹی مزید مہنگی! لاہور اور پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ
  • پہلی جنگ عظیم کے پیغامات والی بوتل صدی بعد Wharton ساحل پر دریافت
  • ناسا نے دمدار ستارے میں ہائیڈروکسل گیس دریافت کرلی
  • ماہرین نے امراضِ قلب اور فالج کی ایک عام مگر خطرناک وجہ دریافت کرلی
  • آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر
  • سعودی عرب میں ‘جینیاتی و خلیاتی علاج ساز فیکٹری’ کا افتتاح، طبی تحقیق میں سنگِ میل
  • سکردو ایئرپورٹ کو بین الاقوامی کارگو نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا فیصلہ