کینبرا میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔
میچ کا آغاز آسٹریلیا کے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دینے سے ہوا۔ بھارت نے اننگز کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا، تاہم صرف پانچ اوورز کے بعد بارش نے کھیل روک دیا۔
وقفے کے بعد میچ کو فی اننگز 18 اوورز تک محدود کر کے دوبارہ شروع کیا گیا، مگر بارش ایک بار پھر حائل ہو گئی اور کھیل 9.

4 اوورز کے بعد مکمل طور پر ختم کرنا پڑا۔
بارش رکنے سے پہلے بھارت نے ایک وکٹ کے نقصان پر 97 رنز بنا لیے تھے۔ سوریا کمار یادیو 39 اور شبمان گل 37 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے، جب کہ ابھیشیک شرما 19 رنز بنا کر نیتھن ایلس کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
پانچ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی 31 اکتوبر کو میلبرن میں کھیلا جائے گا۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پاکستان، جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ کیلیے سیکیورٹی و ٹریفک پلان مرتب

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے سیکیورٹی اور ٹریفک پلان مرتب کرلیا گیا۔

سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کے مطابق پولیس کے 5500 سے زائد افسران سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ ٹریفک انتظامات کے لیے 367 سے زائد افسران فرائض سر انجام دیں گے۔

سید خالد ہمدانی نے بتایا ہےکہ سینئر افسران فیلڈ میں سیکیورٹی پر مامور فورس کو چیک اور بریف کریں گے۔ روف ٹاپ پر اسنائپرز بھی تعینات کیے جائیں گے۔

سی پی او راولپنڈی کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کے لیے الگ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جبکہ تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ اور ڈولفن اسکواڈ اسٹیڈیم کے اطراف گشت کریں گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے موثر ٹریفک انتظامات کیے گئے ہیں۔ فول پروف سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر
  • پہلا ٹی ٹوئنٹی: جنوبی افریقا نے پاکستان کو 55 رنز سے شکست دے دی
  • پہلا ٹی ٹوئنٹی، جنوبی افریقا کا پاکستان کو جیت کیلئے 195 رنز کا ہدف
  • ٹی ٹوئنٹی سیریزکا پہلا میچ: پاکستان کا ٹاس جیت جنوبی افریقا کے خلاف فیلڈنگ کافیصلہ
  • پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا
  • پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • پاکستان، جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ کیلیے سیکیورٹی و ٹریفک پلان مرتب
  • پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز آج سے ہوگا
  • پہلا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز نے بنگلادیش کو 16 رنز سے شکست دیدی