سرحدی راستے 13 دن سے بند، پاک افغان کشیدگی سے پھل اور سبزیاں خراب ہونے لگیں
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
پاک افغان کشیدگی کے باعث چمن، خیبر، جنوبی و شمالی وزیرستان اور ضلع کرم کے سرحدی راستے 13 ویں روز بھی بند ہیں، جس کے نتیجے میں دونوں جانب تجارتی سرگرمیاں معطل ہو کر رہ گئی ہیں۔
سرحدی مقامات باب دوستی، طورخم، خرلاچی، انگور اڈہ اور غلام خان پر سینکڑوں مال بردار گاڑیاں پھنس چکی ہیں۔ کسٹم حکام کے مطابق چمن میں باب دوستی کے گیٹ نمبر 4 سے صرف افغان شہریوں کو لے جانے والی گاڑیوں کو افغانستان جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق جھڑپوں کے بعد سے اب تک 10 ہزار افغان شہریوں کو واپس بھیجا جا چکا ہے، جبکہ 1200 خالی کنٹینرز پاکستان میں داخل ہوئے ہیں۔ تاہم متاثرہ ٹریڈ روٹس اور مقامات سے ملبہ تاحال نہیں ہٹایا گیا۔
رپورٹس کے مطابق باب دوستی کھلنے کی صورت میں ٹرانزٹ کنٹینرز کو مرحلہ وار بحال کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔
دوسری جانب باب دوستی کسٹم اور چمن سے کراچی روٹ پر سینکڑوں ٹرک اور کنٹینرز کھڑے ہیں، جن میں موجود گوشت، پھل، سبزیاں اور جوس خراب ہونے لگے ہیں۔
اسی طرح خیبر میں طورخم گزرگاہ، جنوبی وزیرستان میں انگور اڈہ، شمالی وزیرستان میں غلام خان اور ضلع کرم میں خرلاچی سرحد بھی بند ہے، جس کے باعث کارگو گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں اور تجارتی نقصان بڑھتا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: باب دوستی
پڑھیں:
چین اور پاکستان کا دوستانہ تعلق ہمارا اثاثہ ہے: وفاقی وزیر عطاء تارڑ
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کا دوستانہ تعلق ہمارا اثاثہ ہے، چین نے ثابت کیا ہے دوست وہ جو مشکل میں کام آئے۔
اسلام آباد میں سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی بے مثال ہے، چین پاکستان کا دوسرا گھر اور پاکستان بھی چین کا دوسرا گھر ہے، پاکستان اور چین کی دوستی مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جب بھی مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا چین نے ہمیشہ مدد کی، مشکل وقت میں چین جیسے دوست ساتھ ہوں تو کچھ مشکل نہیں ہوتا، ہم چین کی قیادت کے شکرگزار ہیں، عوامی رابطوں کی بدولت ہمارے ہاں چین کی ثقافت پروان چڑھ رہی ہے۔
سندھ اورپنجاب میں 3،3 نئے صوبے بنانے سے عوام کو فائدہ ہوگا: وفاقی وزیر عبدالعلیم خان بھی کھل کر بول پڑے
ان کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی کبھی نہ ختم ہونے والی ہے، وقت نے ثابت کیا پاکستان اور چائنہ آئرن برادرز ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ پہلے 10 ممالک میں شامل ہے، کاربن اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے، حالیہ سیلاب سے پنجاب بھی شدید متاثر ہوا۔