روٹی مزید مہنگی! لاہور اور پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
لاہور میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے. پانچ کلوگرام آٹے کا تھیلا 50 روپے مہنگا ہو گیا ہے اب 850 روپے میں ملے گا۔پانچ کلوآٹے کا تھیلا ہول سیل میں دکانداروں کو 790 روپے کا ملے گا۔ لاہور شہر میں چند دنوں میں مجموعی طور پر 5 کلوگرام آٹے کا تھیلا 120 روپے تک مہنگا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بھی آٹا دو روز میں 200 روپے تک مہنگا ہو گیا ہے۔آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بیس کلو مکس آٹے کے تھیلے کی قیمت 2600 سے بڑھ کر 2800 روپے ہو گئی ہے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: آٹے کا
پڑھیں:
پشاور میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 صحت مند بچوں کی پیدائش
پشاور میں قائم لیڈی ریڈنگ اسپتال میں خاتون نے پانچ صحت مند بچوں کو جنم دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کی رہائشی خاتون نے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں پانچ صحت مند بچوں کا جنم دیا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق پانچ بچوں میں سے تین لڑکیاں اور 2 لڑکے شامل ہیں۔
ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کے ہاں سی سیکشن کی مدد سے بچوں کی پیدائش ہوئی، زچہ اور تمام بچے صحت یاب اور وارڈ میں ہیں۔