روس پر امریکی پابندیاں، پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: روسی تیل کمپنیوں پر امریکا کی حالیہ پابندیوں کے اثرات کے باعث یکم نومبر سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور زرمبادلہ کی شرح میں تبدیلی کے سبب پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 48 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں دو روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
ابتدائی اندازوں کے مطابق اگر موجودہ رجحان برقرار رہا تو یکم نومبر سے پیٹرول کی نئی قیمت 264 روپے 50 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 276 روپے 80 پیسے، مٹی کا تیل 184 روپے 05 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل 163 روپے 25 پیسے فی لیٹر تک پہنچ سکتی ہے۔
تاہم وزارتِ توانائی کے حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی حتمی قیمتوں کا اعلان 15 روزہ درآمدی لاگت اور زرمبادلہ کے اعداد و شمار کے تفصیلی جائزے کے بعد 31 اکتوبر کی شام کیا جائے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
روٹی مزید مہنگی! لاہور اور پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ
لاہور میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے. پانچ کلوگرام آٹے کا تھیلا 50 روپے مہنگا ہو گیا ہے اب 850 روپے میں ملے گا۔پانچ کلوآٹے کا تھیلا ہول سیل میں دکانداروں کو 790 روپے کا ملے گا۔ لاہور شہر میں چند دنوں میں مجموعی طور پر 5 کلوگرام آٹے کا تھیلا 120 روپے تک مہنگا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بھی آٹا دو روز میں 200 روپے تک مہنگا ہو گیا ہے۔آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بیس کلو مکس آٹے کے تھیلے کی قیمت 2600 سے بڑھ کر 2800 روپے ہو گئی ہے. فائن آٹے کا بیس کلو تھیلا 2750 سے بڑھ کر 2950 روپے کا ہو گیا۔