Jasarat News:
2025-10-25@09:11:18 GMT

حادثات و واقعات، خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات و واقعات میں خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق اور معصوم بچی سمیت پانچ زخمی ہوگئے۔ ڈیفنس فیز ٹو اختر کالونی سگنل کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی۔ مواچکو تھانے کی حدود میں حب ریور روڈ لکی چڑھائی پل کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 25 سالہ شعیب احمد ولد دیدار علی جاں بحق ہوگیا۔ سپرہائی وے سچل موڑ کے قریب موٹر سائیکل کی ٹکر سے راہگیر خاتون 35 سالہ رافیہ زوجہ بارات حسین موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ ایئرپورٹ وائرلیس گیٹ کے قریب ریلوے ٹریک پر ٹرین کی زد میں آکر 23 سالہ عبدالوہاب ولد غلام صدیقی جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ناظم آباد نمبر 2 بلال ہوٹل کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 60 سالہ شخص ہلاک ہوگیا، متوفی کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔ دوسری جانب اورنگی ٹاؤن خلیفہ چوک پر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 12 سالہ عابدہ دختر عتیق زخمی ہوگئی۔ سعید آباد اتحاد ٹاؤن عیدگاہ موڑ کے قریب ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر ڈیڑھ سالہ معصوم بچی ثانیہ زخمی ہوئی۔ کورنگی صنعتی ایریا میں جھگڑے کے دوران گولی لگنے سے 23 سالہ شعیب ولد محمد فضل زخمی ہوا۔ تیموریہ بفرزون سیکٹر 15A2 میزان بینک کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 30 سالہ طلحہ ولد غلام ربانی زخمی ہوگیا۔ گڈاپ سٹی خلیجی گوٹھ میں فائرنگ کے واقعے میں 17 سالہ حشمت اللہ ولد دلاور خان زخمی ہوا۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی ٹکر سے کے قریب

پڑھیں:

حادثات وواقعات میں6افراد جاں بحق

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 6افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعا ت میں خاتون سمیت 2افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق پریڈی کے علاقے شہید ملت روڈ میڈیکیئر ہسپتال کے قریب ٹریفک حادثے میں 18سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔متوفی کی لاش کو قانونی کاروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا تاحال متوفی کی شناخت نہ ہوسکی ۔ سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 12 میں زیر تعمیر عمارت سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔ متوفی کی شناخت 45 سالہ عظیم کے نام سے کی گئی،واقعہ کام کے دوران زیر تعمیر عمارت کی چوتھی منزل سے گرنے کے باعث پیش آیا ہے جبکہ متوفی محنت کش بتایا جاتا ہے۔ ساحل کے علاقے سی ویو دو دریا عمار ٹاور کے دیوار کا ملبہ گرنے سے سیکورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا ۔متوفی کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ ابراہیم حیدری تھانے کی حدود کورنگی ابراہیم حیدری چوک پی ایف میوزیم کے قریب گھر سے پھندا لگی 17سالہ عزیر ولد عزیز نامی نوجوان کی لاش ملی ۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • تیز رفتار ٹرک کی کیری ڈبہ کو ٹکر، 5 افراد جاں بحق، 4 زخمی
  • رجانہ موٹروے انٹرچینج کے قریب حادثہ، ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق
  • گوجرانوالہ: حافظ آباد روڈ پر تیز رفتار ٹرک کی کیری ڈبہ کو ٹکر، 5 افراد جاں بحق، 4 زخمی
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، زخمی سمیت 8 ملزمان گرفتار
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد زخمی
  • خیبر پختونخوا میں رواں سال دہشتگردی کے واقعات میں 298 افراد شہید، 486 زخمی
  • کراچی: ماڑی پور نیو ٹرک اڈا کے قریب بس الٹ گئی
  • چاغی، سی پیک روڈ پر حادثے میں بچوں سمیت 4افراد زخمی
  • حادثات وواقعات میں6افراد جاں بحق