لکی مروت میں سیکورٹی فورسز نے ایک بھرپور اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے مضبوط ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 8 خوارج ہلاک اور 5 شدید زخمی ہو گئے۔

یہ کارروائی 24 اکتوبر کی شب خفیہ معلومات کی بنیاد پر لکی مروت کے نواحی علاقے وانڈہ شیخ اللہ میں کی گئی۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کو خوارج کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کی اطلاع ملی تھی جو علاقے میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ اس اطلاع پر فوری ایکشن لیتے ہوئے سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور انتہائی عسکری مہارت کے ساتھ کارروائی انجام دی۔ اس دوران خوارج کو فرار ہونے کا کوئی موقع نہ مل سکا۔

آپریشن کے دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 8 دہشتگرد موقع پر ہلاک ہوگئے جب کہ 5 شدید زخمی حالت میں فرار کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کر لیے گئے۔ سیکورٹی فورسز نے جائے وقوع سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود، اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کیے ہیں۔

کارروائی کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن مزید تیز کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی چھپے ہوئے دہشتگرد کو پکڑا جا سکے۔  حکام کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: سیکورٹی فورسز

پڑھیں:

کراچی، فیڈرل بی ایریا کے رہائشی شخص نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی

کراچی:

شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 22 شفیق کالونی کے رہائشی شخص نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔ 

تفصیلات کے مطابق گبول ٹاؤن کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 22 شفیق کالونی گتا فیکٹری کے قریب سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی۔ 

متوفی کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 33 سالہ تنویر احمد ولد محمد بشیر کے نام سے کی گئی۔ 

جاں بحق ہونے والے شخص کے ورثا کا کہنا ہے کہ تنویر نے خود کو پھندا لگا کر خودکشی کی ہے ، ورثا نے پولیس کارروائی کرانے سے انکار کر دیا۔ 

پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی ایریا کے رہائشی شخص نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی
  • افغانستان کے علاقے پنجشیر میں چیک پوسٹوں پر حملہ، 8 طالبان ہلاک
  • افغانستان کے علاقے پنجشیر میں چیک پوسٹوں پر حملہ؛ 8 طالبان ہلاک
  • سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائی، بھارتی ایجنسی’’را‘‘ کے 12 دہشتگرد گرفتار
  • قلات: فورسز کا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 12 خوارج ہلاک
  • بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کی بڑی کارروائی‘ 1500 کلو حشیش برآمد
  • قلات، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 دہشتگرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کا قلات میں آپریشن، بھارتی سرپرستی یافتہ 12 دہشتگرد ہلاک
  • میانمار کے وسطی علاقے میں فوجی فضائی حملہ، 18 ہلاک اور درجنوں زخمی
  • سیکیورٹی فورسز کا قلات میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 12 دہشتگرد ہلاک