لکی مروت: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 خوارج ہلاک، 5 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر لکی مروت کے علاقے وانڈہ شیخ اللہ میں کارروائی کرتے ہوئے 8 خوارج کو ہلاک اور 5 کو شدید زخمی کر دیا۔ کارروائی 24 اکتوبر کو کی گئی جس میں فورسز نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن کیا، جس کے دوران دہشتگردوں کو فرار ہونے کا کوئی موقع نہ مل سکا۔ آپریشن میں دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز علاقے میں امن و امان کی مکمل بحالی تک الرٹ ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک بھر میں کارروائیاں جاری ہیں، اور آخری خوارجی کے خاتمے تک یہ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
8 خوارج ہلاک، خفیہ اطلاعات سیکیورٹی فورسز لکی مروت نیشنل ایکشن پلان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 8 خوارج ہلاک خفیہ اطلاعات سیکیورٹی فورسز لکی مروت نیشنل ایکشن پلان سیکیورٹی فورسز
پڑھیں:
قلات میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 12 دہشت گرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس کی بنیاد پرکارروائی، اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد
صدرِ مملکت،وزیراعظم نے کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران 12 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے 6 دسمبر کو قلات میں فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا۔شدید فائرنگ کے تبادلے میں 12 ہندوستانی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز ’’عزم استحکام‘‘ ویژن کے تحت دہشت گردوں کی سرکوبی کے لیے مہم پوری رفتار سے جاری رکھیں گی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع قلات میں فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی گئی۔وزیراعظم نے کہا کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں، دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قلات میں بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے خلاف بروقت اور مؤثر کارروائی میں 12 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔صدر زرداری نے کہا کہ ریاست پاکستان ہر قیمت پر امن دشمنوں کو انجام تک پہنچانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، قوم کا عزم فتنۃ الہندوستان کی ہر سازش کو ناکام بنائے گا۔صدرِ مملکت نے قلات میں جاری کلیٔرنس اور سینیٹائزیشن اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔