سکیورٹی فورسز کی لکی مروت میں کامیاب کارروائی، 8 خوارج ہلاک، 5 شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
سکیورٹی فورسز کی لکی مروت میں کامیاب کارروائی، 8 خوارج ہلاک، 5 شدید زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز
سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 8 خوارج کو ہلاک کردیا جب کہ 5 شدید زخمی ہو گئے۔
سکیوڑٹی ذرائع کے مطابق 24اکتوبر کو کی جانے والی اہم کارروائی میں 8 خوارج مارے گئے جب کہ 5 شدید زخمی ہوئے۔ فورسز کی یہ کارروائی خفیہ اطلاعات پر لکی مروت کے علاقے وانڈہ شیخ اللہ میں کی گئی۔
سکیورٹی فورسز کی نہایت عسکری مہارت سے کی گئی اس کارروائی میں خوارج کو فرار ہونے کا کوئی موقع نہیں مل سکا۔ علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کی موجودگی کے خدشات کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔
نیشنل ایکشن پلان کے تحت آخری خارجی کے خاتمے اور امن و امان کی مکمل بحالی تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرلاہور اور بہاولپور سے خاتون اور کم سن بچیوں کے مبینہ اغوا کا معاملہ، عدالت نے اعلیٰ حکام کو طلب کرلیا علیمہ خان کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ بلاک اور ضامن کی پراپرٹی بحق سرکار قرق کرنے کا حکم وزیراعظم سے قطری وزیرتجارت کی ملاقات؛ سرمایہ کاری اور تعاون بڑھانے پر اتفاق وفاقی حکومت نے رواں مالی سال میں کتنا قرضہ لیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں غزہ: امدادی سامان کی ترسیل میں اسرائیلی رکاوٹیں، سیز فائر کے 2 ہفتے بعد بھی بھوک و پیاس برقرار آزاد کشمیر حکومت کیساتھ اتحاد قائم رکھا جائے یا نہیں؟،پی پی قیادت کا اجلاس کل طلب وزیراعظم سے پولینڈ کے نائب وزیراعظم کی ملاقات، تعاون مزید مستحکم کرنے کیلئے رابطے بڑھانے پر اتفاقCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز فورسز کی لکی مروت
پڑھیں:
قلات میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن: 12 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد
بلوچستان کے قلات میں سیکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 12 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک کر دیے ہیں۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولا بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائی بھارتی پراکسی “فِتنۃ الہندوستان” کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔ ہلاک شدگان علاقے میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے، جبکہ فورسز علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فورسز اپنی کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رکھیں گی۔
وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اس کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ قومی قیادت نے زور دیا کہ دہشت گردی کے خلاف عوام اور سیکیورٹی ادارے متحد ہیں اور ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔
یہ آپریشن ملک میں سیکیورٹی اور استحکام کے عزم کی ایک اور مضبوط مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔