باجوڑ: سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، ایک خوارجی ہلاک، دیگر زخمی حالت میں فرار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
باجوڑ: سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، ایک خوارجی ہلاک، دیگر زخمی حالت میں فرار WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز
راولپنڈی:(آئی پی ایس) سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے ایک خوارجی کو ہلاک کردیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی زخمی حالت میں فرار ہو گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کی باجوڑ کے علاقے میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں، اسی سلسلے میں فورسز نے شاہی تنگی جنگل میں موجود خوارجی دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور سرنگوں کا مکمل طور پر صفایا کردیا۔
خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر شاہی تنگی کے جنگل میں موجود ایک غار پر گھات لگا کر سکیورٹی فورسز نے بھرپور کارروائی کی جہاں خوارجیوں اور فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے نتیجے میں ایک خوارجی ہلاک اور دیگر زخمی خوارجی علاقے سے فرار ہو گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے علاقے میں موجود سرنگوں اور قریبی مقامات کو بھی کلیئر کر دیا، کارروائی کے دوران خوارجیوں کے زیر استعمال اسلحہ، بارودی مواد اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔
پاک فوج اور سکیورٹی ادارے ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ؛ صارفین کے لیے بجلی سستی ہونے کا امکان صدر آصف علی زرداری آئندہ ماہ قطر کا دورہ کریں گے پاک بحریہ نے تقریباً 1 ارب ڈالر کی منشیات پکڑ لی، امریکی سینٹ کام کا خراج تحسین اسلام آباد ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں کی ویکسینیشن کی ہدایت کردی علیمہ خان کے چوتھی مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم انسداد دہشتگردی عدالت کا جی ایچ کیو حملہ کیس کے تمام ملزمان کو پیشی کا حکم مشرق وسطیٰ کی معروف کمپنی کی پاکستان کے مالیاتی شعبے میں تاریخی سرمایہ کاریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز ایک خوارجی
پڑھیں:
حیدرآباد: پولیس مقابلے میں 2ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد پولیس نے متعدد وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، جبکہ تیسرا ملزم فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کیلےے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ہٹڑی پولیس نے دوران گشت مال پیڑی لنک روڈ کے قریب سے تین موٹر سائیکل سوار ملزمان کو روکا، پولیس کی جانب سے رکنے کا اشارہ کرنے پر
ملزمان نے فائرنگ کردی جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے دو ملزمان مظہر علی اور ممتاز علی مستوئی کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلی، جبکہ ان کا تیسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے دو نوں زخمی ملزمان کو طبی امداد کیلےے سول اسپتال منتقل کردیا، پولیس کے مطابق ملزمان پیٹرول پمپ پر ڈکیتوں سمیت متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔