ویب ڈیسک : سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے ایک خوارجی کو ہلاک کردیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی زخمی حالت میں فرار ہو گئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کی باجوڑ کے علاقے میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں، اسی سلسلے میں فورسز نے شاہی تنگی جنگل میں موجود خوارجی دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور سرنگوں کا مکمل طور پر صفایا کردیا۔

خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر شاہی تنگی کے جنگل میں موجود ایک غار پر گھات لگا کر سکیورٹی فورسز نے بھرپور کارروائی کی جہاں خوارجیوں اور فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے نتیجے میں ایک خوارجی ہلاک اور دیگر زخمی خوارجی علاقے سے فرار ہو گئے۔

بالی ووڈ کے مشہور ترین مزاحیہ اداکار انتقال کر گئے

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے علاقے میں موجود سرنگوں اور قریبی مقامات کو بھی کلیئر کر دیا، کارروائی کے دوران خوارجیوں کے زیر استعمال اسلحہ، بارودی مواد اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔

پاک فوج اور سکیورٹی ادارے ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: فورسز نے

پڑھیں:

بلوچستان ‘ فورسز کی کارروائیا ں ‘ فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطولب دہشتگر د جمیل ٹیٹک ہلاک 

اسلام آباد(خبر نگار خصوصی ، نوائے وقت رپورٹ) سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں بلوچستان میں دہشت گردی کے مختلف واقعات میں ملوث فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشتگرد جمیل عرف ٹیٹک مارا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق جمیل عرف ٹیٹک کا تعلق ضلع پنجگور سے تھا۔ وہ پنجگور، بولیدہ اور اطراف کے علاقوں میں دہشتگردی کی سرگرمیوں میں پیش پیش رہا۔ 2022 ء میں پنجگور ہیڈکوارٹر پر ہونے والے حملے میں بھی ملوث تھا۔سی ٹی ڈی مردان اور صوابی پولیس نے اجمیر شاہ پہاڑ میں آپریشن کر کے دو دہشت گرد ہلاک کر دئیے۔ دہشت گرد پولیس اہلکاروں کے قتل اور دہشت گردی کے کئی واقعات میں مطلوب تھے۔

متعلقہ مضامین

  • باجوڑ، سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں ایک دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی حالت میں فرار
  • دالبندین میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 6دہشتگرد ہلاک
  • سکیورٹی فورسز کا فتنہ الہندوستان کیخلاف آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
  • باجوڑ میں فورسز کا آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک، دیگر زخمی حالت میں فرار
  • باجوڑ: سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، ایک خوارجی ہلاک، دیگر زخمی حالت میں فرار
  • باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، ایک خوارجی ہلاک، دیگر زخمی  حالت میں فرار
  • باجوڑ: سیکیورٹی فورسز سے جھڑپیں،1 دہشتگرد ہلاک،درجنوں زخمی حالت میں فرار
  • ڈی آئی خان : فورسز سے جھٹرپ میں 8خوارج حیدآباد : 2دہشتگر دگرفتار 
  • بلوچستان ‘ فورسز کی کارروائیا ں ‘ فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطولب دہشتگر د جمیل ٹیٹک ہلاک