لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی ، 8 خارجی جہنم واصل ،5شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
(احمد منصور) لکی مروت میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 8 خوارج ہلاک اور 5 شدید زخمی کر دیئے۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کی یہ کارروائی خفیہ اطلاعات پر لکی مروت کے علاقے وانڈہ شیخ اللہ میں کی گئی، سکیورٹی فورسز کی نہایت عسکری مہارت سے کی گئی کارروائی میں خوارج کو فرار ہونے کا کوئی موقع نہ مل سکا۔
سیکیورٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشات کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔
سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے ہوجائیں ہوشیار،بڑا فیصلہ کرلیا گیا
نیشنل ایکشن پلان کے تحت آخری خوارجی کے خاتمے اور امن و امان کی مکمل بحالی تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیراعظم کا ٹانک اور لکی مروت میں کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف نے ٹانک اور لکی مروت میں فتنۂ خوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم نے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے والی کارروائی کو قومی سلامتی کے لیے ایک اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہا۔
اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلسل اہم کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں اور پوری قوم اس جدوجہد میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہے اور اس مقصد کے حصول تک کوششیں جاری رہیں گی۔