وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا ٹانک میں 8 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
سٹی 42: وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز آپریشن میں 8 بھارتی حمایت یافتہ خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت ملک سے دہشتگردی کی عفریت کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے، ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے خواہشمند عناصر کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے، حکومت پاکستان ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔
سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے ہوجائیں ہوشیار،بڑا فیصلہ کرلیا گیا
وزیرداخلہ محسن نقوی نے 8 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا، 8خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔
محسن نقوی کاکہناتھا کہ سکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں کی بہادری اور پروفیشنل ازم پر فخر ہے.
تھیٹر ہالز کو ڈراما اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت جاری
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز
پڑھیں:
وزیر داخلہ نے مدارس یا مساجد کی بندش کو پروپیگنڈہ قرار دیدیا
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے مدارس یا مساجد کی بندش سے متعلق پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، کسی بھی مدرسے یا مسجد کو بند نہیں کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں چیئرمین سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کی جس دوران سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ملاقات میں علمائے کرام کی گراںقدر خدمات کو خراج تحسین پیش، مذہبی ہم آہنگی اور یکجہتی کے فروغ پر زور دیا گیا۔
الیکشن کمیشن میں بڑے پیمانے پر تقرر وتبادلے، نوٹیفکیشن جاری
مزید :