محسن نقوی کی ہنگو میںشہداء کو خراج عقیدت
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہنگو میں پولیس گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی اورجام شہادت نوش کرنے والے ایس پی آپریشنز اسد زبیر اور دو دیگر پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید ایس پی اسد زبیر اور دونوں پولیس اہلکاروں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اور ملک و قوم کی حفاظت کے لیے ان کے اعمال ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا
فائل فوٹوچیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا۔
کوہستان مالیاتی کرپشن کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے 6 ارب روپے کے اثاثے ریکور کرکے خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کردیے جبکہ مزید ریکوری کا عمل جاری ہے۔
پشاور میں ایک خصوصی تقریب کے دوران لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے جنگ اور جیو گروپ کے سینئر صحافی ارشد عزیز ملک کو خصوصی شیلڈ اور سرٹیفکیٹ دیا۔
جنگ اور جیو نے 30 اپریل 2025ء کو کوہستان میں سرکاری بینک اکاؤنٹس سے 40 ارب روپے کی خرد برد کی خبر بریک کی تھی، کوہستان اسکینڈل ملکی تاریخ کا بڑا مالیاتی اسکینڈل تھا۔