مشہور کوئز شو کون بنے گا کروڑ پتی میں شرکت کرنے والا  (KBC) سیزن 17 میں 10 سالہ بچہ اشیت بھٹ حال ہی میں سوشل میڈیا پر اس وقت بحث کا مرکز بن گیا جب اس نے بالی ووڈ اداکار و میزبان امیتابھ بچن سے بدتمیزی کا مظاہرہ کیا، شو کے دوران ان کے رویّے کو ناظرین نے غیر شائستہ قرار دیا۔ شدید آن لائن ردِعمل کے بعد کم عمر امیدوار نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنے طرزِ عمل پر معافی مانگی ہے۔

گجرات سے تعلق رکھنے والے پانچویں جماعت کے طالبعلم اشیت بھٹ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو میں کہا کہ وہ اپنے رویّے پر نادم ہیں اور امیتابھ بچن سمیت کون بنے گا کروڑ پتی کی پوری ٹیم سے معافی چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شو کے دوران وہ گھبراہٹ کا شکار تھے، جس کے باعث ان کا لہجہ نامناسب لگ سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ✨???? (@auzez.

18)

اپنی پوسٹ پر اشیت بھٹ نے لکھا کہ میں دل سے معافی مانگتا ہوں اگر میری باتوں یا انداز سے کسی کو تکلیف پہنچی۔ میرا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا۔ میں امیتابھ بچن سر اور پوری ٹیم کا بےحد احترام کرتا ہوں۔ اس تجربے سے میں نے سیکھا ہے کہ بڑے پلیٹ فارم پر الفاظ اور رویّہ بہت اہم ہوتے ہیں، اور میں آئندہ زیادہ محتاط رہوں گا۔

اشیت نے اپنے بیان کے اختتام پر ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان مشکل لمحات میں ان کا ساتھ دیا، اور خود کو ‘The KBC Boy’ کے نام سے متعارف کرایا۔

یہ بھی پڑھیں: ’رولز وولز پتا ہیں‘، کون بنے گا کروڑ پتی میں 5ویں جماعت کے طالب علم کو اوور کانفیڈنس دکھانا مہنگا پڑگیا

واضح رہے کہ ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کی حال ہی میں نشر ہونے والی ایک قسط میں پانچویں جماعت کا طالب علم غیرمعمولی خود اعتمادی کا مظاہرہ کرتا نظر آیا۔ جیسے ہی امیتابھ بچن نے شو کے قواعد وضوابط بیان کرنا شروع کیے، اشیت نے میزبان کو ٹوکتے ہوئے کہا کہ ’مجھے رولز معلوم ہیں، اس لیے آپ مجھے رولز مت سمجھائیں‘۔

اس کے بعد بھی، دورانِ مقابلہ بچہ بارہا امیتابھ بچن کی بات کاٹتا رہا اور سوالات کے مکمل ہونے سے پہلے ہی جوابات لاک کروانے پر زور دیتا رہا۔ تاہم، جب رامائن سے متعلق ایک سوال آیا تو اشیت نے خود ہی آپشنز مانگے اور بعد میں اعتماد بھرے انداز میں کہا ’سر، ایک کیا، اُس پر چار لاک لگا دو، لیکن لاک کرو‘۔

یہ بھی پڑھیں: امیتابھ بچن کے بعد ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کا نیا میزبان کون ہوگا؟

بدقسمتی سے، اس سوال کا جواب غلط ثابت ہوا اور یوں اشیت بغیر کوئی انعام حاصل کیے شو سے باہر ہو گیا۔ اس موقع پر امیتابھ بچن نے نرمی سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’کبھی کبھی بچے اوور کانفیڈنس میں غلطی کر دیتے ہیں‘۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی اور صارفین نے بچے کے رویے کو ’بدتمیزی‘ اور ’بے ادبی‘ قرار دیا جبکہ کئی ناظرین نے اس واقعے کو ’سبق آموز‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ذہانت کے ساتھ ساتھ ادب، انکساری اور بڑوں کا احترام بھی کامیابی کے لیے نہایت ضروری عناصر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امیتابھ بچن بالی ووڈ بچے کی معافی کون بنے گا کروڑ پتی

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امیتابھ بچن بالی ووڈ بچے کی معافی کون بنے گا کروڑ پتی کون بنے گا کروڑ پتی امیتابھ بچن کہا کہ

پڑھیں:

آئی ایم ایف سے ایک ارب 29 کروڑ ڈالر کی قسط منظور

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کےلیے ایک ارب 29 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا پاکستان سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں  قسط جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ 

متعلقہ مضامین

  • آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1 ارب 30 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی
  • آئی ایم ایف سے ایک ارب 29 کروڑ ڈالر کی قسط منظور
  • عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کو بلیک میل کرنے والی خاتون کو قید کی سزا
  • حربی اعتبار سے آج بھی دشمن پر قابو پانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں، پاسدران انقلاب
  • حربی اعتبار سے آج بھی دشمن پر قابو پانے کیلئے پوری طرح تیار ہیں، پاسدران انقلاب
  • ڈکی بھائی نے جیل سے رہائی کے بعد پوری قوم سے معافی مانگ لی
  • یوٹیوبر ڈکی بھائی نے خاموشی توڑ دی، قوم کے نام پیغام میں کیا کہا؟
  • بینن میں فوجی بغاوت کی کوشش ناکام، حکومت نے صورتحال پر دوبارہ قابو پانے کا دعویٰ کردیا
  • سکھر،جماعت اسلامی کا قتل ہونے والے نوجوانوں ورثا سے اظہار تعزیت
  • دین اسلام حضرت ابوطالبؑ کی محنت اور ان کی اولاد کی قربانیوں کا نتیجہ ہے،علامہ ریاض نجفی