data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی:۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی زیر صدارت ادارہ نورحق میں امرائے اضلاع کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہر بھر سے ضلعی امرا نے شرکت کی۔ اجلاس میں تنظیمی، دعوتی اور تحریکی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں طے کیا گیا کہ ضلع کی سطح پر عوامی کمیٹیاں قائم کی جائیں گی تاکہ عوامی مسائل کو منظم انداز میں اجاگر کیا جا سکے اور شہریوں کو ان کے بنیادی حقوق دلانے کے لیے موثر جدوجہد کی جاسکے۔ اسی طرح ممبرز کنونشنز کے انعقاد، دعوت کے کام میں مزید توسیع اور دعوتی سرگرمیوں کو تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کا سلوگن ”بدل دو نظام” اس عزم کی علامت ہے کہ اب ملک میں ظالمانہ، کرپٹ اور ناکام نظام کو تبدیل کرکے ایک عادلانہ اور اسلامی نظام نافذ کیا جائے گا۔

انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ اجتماع عام کی تیاریوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، عوام سے رابطے بڑھائیں اور اس پیغام کو ہر گھر تک پہنچائیں کہ جماعت اسلامی ہی حقیقی تبدیلی کی امید ہے۔جماعت اسلامی عوامی خدمت، اسلامی نظام کے نفاذ اور عدل و انصاف کے قیام کے لیے بھرپور جدوجہد کر رہی ہے۔ کراچی کے ہر ضلع میں تنظیمی نیٹ ورک کو فعال بنایا جائے گا تاکہ عوامی رابطہ مہم مزید موثر انداز میں آگے بڑھ سکے۔

اجلاس میں جماعت اسلامی کے تحت مینارپاکستان لاہور میں 21 تا 23 نومبر کوہونے والے تاریخی اجتماع عام کے حوالے طے پایا کہ کراچی کے کارکنان اور ارکان ہر ضلع کی سطح پر علیحدہ علیحدہ ٹرینوں کے ذریعے 19 اور 20 نومبر کو لاہور روانہ ہوں گے۔ اجتماع عام کے لیے خصوصی فنڈز جمع کیے جائیں گے تاکہ کراچی سے زیادہ سے زیادہ کارکنان کی شرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔

ویب ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی کے لیے

پڑھیں:

میونسپل کمشنر نیو کراچی ٹاؤن منور حسین ملاح کا تعارفی اجلاس

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میونسپل کمشنر منور حسین ملاح نے عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ٹاؤن کے دفتر میں ایک تعارفی اجلاس منعقد کیا، جس میں تمام شعبوں کے ڈائریکٹرز اور افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سینیئر ڈائریکٹر انتظامیہ شمونہ صدف، اسٹاف افسر محمد علی، ڈائریکٹر صفائی مشتاق خان، ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ عبیدالرحمن، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر ایم ای ڈی، ڈائریکٹر باغات اور دیگر افسران موجود تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میونسپل کمشنر منور حسین ملاح نے کہا کہ وہ چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن کے ساتھ مل کر قدم بہ قدم عوامی خدمت کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہامیں نیو کراچی کے عوام کی سہولت اور ٹاؤن کی بہتری کے لیے چیئرمین صاحب کے ساتھ مکمل ہم آہنگی سے کام کروں گا۔ ہمارا مقصد عوام کو صاف ستھرا ماحول، بہتر سڑکیں، روشن گلیاں اور بلدیاتی سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے گا، ناجائز تجاوزات کے خاتمے اور عوامی شکایات کے فوری ازالے پر خصوصی توجہ دی جائے گیاس موقع پر سینیئر ڈائریکٹر شمونہ صدف نے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن کے تمام ڈائریکٹرز تجربہ کار اور محنتی ہیں، اور نئے میونسپل کمشنر کی رہنمائی میں بہترین ٹیم ورک کے ذریعے نمایاں نتائج حاصل کیے جائیں گے۔ اْنہوں نے کہاہم سب کمشنر صاحب کی قیادت میں عوامی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں گے اور ترقیاتی کاموں کو تیزی سے مکمل کریں گے۔اجلاس خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوا، جہاں تمام افسران نے ٹاؤن کی بہتری اور عوامی سہولتوں کے لیے بھرپور تعاون اور لگن کے ساتھ کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔

 

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • چہرے اور پارٹیاں نہیں، فرسودہ نظام بدلنے سے ملک آگے بڑھے گا، حافظ نعیم الرحمن
  • شہزادہ اینڈریو کا “ڈیوک آف یارک” کا شاہی لقب چھوڑنے کا اعلان
  • امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی امامت میں ضلع سائٹ غربی کے سابق نائب امیر گل رحیم خان کی نماز جنازہ ادا کی جارہی ہے
  • منعم ظفر کو بھی حافظ نعیم کی طرح ہروقت رونے کی بیماری لگ گئی ہے، کرم اللہ وقاصی
  • وینزویلا میں سی آئی اے کے “خفیہ آپریشن” کی لاطینی امریکہ کی طرف سے مذمت
  • میونسپل کمشنر نیو کراچی ٹاؤن منور حسین ملاح کا تعارفی اجلاس
  • بدل دو نظام” مہم کا آغاز، کارکنان بھرپور حصہ لیں، حافظ نعیم الرحمن
  • کراچی بدامنی، بجلی و پانی بحران، ٹوٹی سڑکوں نے عوام کا جینا دوبھر کردیا، منعم ظفر خان
  • جماعت اسلامی عوام کو ظالمانہ نظام سے چھٹکارا دلائیگی ،حافظ طاہر مجید