سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: ’احترام کا رشتہ برقرار رہے گا‘ مشتاق احمد خان کا جماعت اسلامی سے علیحدگی کا اعلان

اسلام آباد میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت نے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس نے وفد کی قیادت کی۔

تحریک کے اعلامیے کے مطابق وفد نے مشتاق احمد خان کو عالمی صمود فلوٹیلا کا حصہ بننے پر مبارکباد دی اور انہیں اتحاد میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دی۔

یہ بھی پڑھیں: انسداد پر تشدد انتہا پسندی بل تحریک انصاف پر پابندی کا بل ہے، سینیٹر مشتاق احمد

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی ہے اور وہ اپنی شمولیت کا باضابطہ اعلان جلد کریں گے۔

یاد رہے کہ مشتاق احمد خان جماعت اسلامی سے استعفیٰ دے چکے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ جس رات انہوں نے استعفیٰ دیا، وہ اسی طرح روئے جیسا اپنی والدہ کے انتقال پر روئے تھے۔

مشتاق احمد خان نے بتایا کہ انہوں نے 19 ستمبر کو صمود فلوٹیلا پر سفر کے دوران جماعت اسلامی سے استعفیٰ دیدیا تھا، تاہم اس پر کوئی ریسپانس نہیں ملا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news استعفی پوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان جماعت اسلامی سینیٹر مشتاق.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: استعفی پوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان جماعت اسلامی سینیٹر مشتاق تحریک تحفظ آئین پاکستان سابق سینیٹر مشتاق احمد مشتاق احمد خان جماعت اسلامی

پڑھیں:

جمہوریت کی بالادستی اور آئین کا تحفظ پیپلز پارٹی کا بنیادی مشن ہے، وزیراعلیٰ سندھ

پاکستان پیپلز پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس پر پیغام میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جمہوریت اور آئین کی بالادستی پیپلز پارٹی کی شناخت ہے، جب کہ سندھ حکومت عوامی خدمت اور ترقی کے ایجنڈے پر پوری سنجیدگی کے ساتھ گامزن ہے، پیپلز پارٹی قیادت کی جدوجہد نے ملکی سیاست کو نئی سمت دی اور ہمیشہ آمریت کا مقابلہ کرتے ہوئے جمہوریت کی راہ ہموار کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی حقوق، جمہوریت کے استحکام اور آئین کی بالادستی کے لیے مثالی جدوجہد کی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جمہوریت کی بالادستی، آئین کا تحفظ اور عوامی حکومت کا قیام پیپلز پارٹی کا بنیادی مشن ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن پر عمل کرنا ہمارا عزم اور جماعت کی اصل طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس پر عوام، جیالوں اور قیادت کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، پیپلز پارٹی کی کامیابی کا راز ہمیشہ عوام کو طاقت کا سرچشمہ ماننے میں مضمر ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ جمہوریت اور آئین کی بالادستی پیپلز پارٹی کی شناخت ہے، جب کہ سندھ حکومت عوامی خدمت اور ترقی کے ایجنڈے پر پوری سنجیدگی کے ساتھ گامزن ہے، پیپلز پارٹی قیادت کی جدوجہد نے ملکی سیاست کو نئی سمت دی اور ہمیشہ آمریت کا مقابلہ کرتے ہوئے جمہوریت کی راہ ہموار کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہید بھٹو کا تصور، محترمہ بینظیر بھٹو کی جدوجہد، صدر آصف علی زرداری کا حوصلہ اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی محنت آج بھی جماعت اور قوم کی رہنمائی کر رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پیپلز پارٹی عوامی حقوق کے تحفظ اور پاکستان کی ترقی و استحکام کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے آئین کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ کیا، ظلم کے ضابطے نہیں مانتے، محمود اچکزئی
  • سابق کپتان معین خان سوشل میڈیا کی غیر ذمہ داری کا شکار ہوگئے، انتقال کی جھوٹی خبر وائرل
  • تحریک تحفظ آئین کی حکومت سے مذاکرات کے لیے شرائط پیش
  • اسپیکر کی مذاکرات کی پیشکش، تحریک تحفظ آئین نے نکات پیش کردیے
  • تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومت سے مذاکرات کیلئے شرائط پیش کردیں،چوری شدہ انتخابات کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ
  • گلگت بلتستان الیکشن، اسلامی تحریک اور پیپلز پارٹی اہم وکٹیں گرانے کو تیار
  • تحریک تحفظ آئین پاکستان نے مذاکرات کے لئے حکومت کو شرائط پیش کردیں
  • تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومت سے مذاکرات کے لیے شرائط پیش کردیں
  • تحریک تحفظ آئین پاکستان، حکومت سے مذاکرات کیلئے شرائط پیش
  • جمہوریت کی بالادستی اور آئین کا تحفظ پیپلز پارٹی کا بنیادی مشن ہے، وزیراعلیٰ سندھ