پاکستان پیپلز پارٹی آج اپنا 58واں یوم تاسیس منا رہی ہے
اشاعت کی تاریخ: 30th, November 2025 GMT
پاکستان پیپلز پارٹی آج اپنا 58واں یوم تاسیس منا رہی ہے جس کی مناسبت سے ملک بھر میں ضلعی سطح پر تقریبات کا انعقاد اور کراچی کے علاقے کورنگی میں مرکزی جلسہ ہوگا۔ کورنگی میں جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، شہر کے مختلف اضلاع میں پارٹی پرچم لگا دیئے گئے ہیں، بلاول بھٹو اور پارٹی کے دیگر مرکزی و صوبائی رہنما جلسے سے خطاب کریں گے۔ 30 نومبر 1967ء کو لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی گئی، ذوالفقار علی بھٹو پارٹی کے پہلے چیئرمین منتخب ہوئے، ’’روٹی، کپڑا اور مکان‘‘ کا نعرہ لگا کر پیپلز پارٹی نے عوام میں مقبولیت حاصل کی اور 1970ء کے عام انتخابات میں مغربی پاکستان میں شاندار کامیابی حاصل کی۔ پیپلز پارٹی نے اپنے 58 سالہ سیاسی سفر میں کئی نشیب و فراز دیکھے، جنرل ضیاء اور جنرل مشرف کے ادوار میں پارٹی کو شدید مشکلات کا سامنا رہا، متفقہ آئین کی منظوری، جوہری پروگرام کی بنیاد اور صوبائی خود مختاری جیسے اہم کارنامے بھی پیپلز پارٹی کے کھاتے میں شامل ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اپنی پوری تاریخ میں پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر دور کے مرکزی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیشہ جدوجہد کی، جب پاکستان پر آمریت کا سایہ تھا، پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی مزاحمت کرنے والی پارٹی کے طور پر ڈٹ کر مقابلہ کیا اور عوامی حقوق کی بحالی کی جدوجہد کی قیادت کی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوری نظام کو مستحکم کرنے، اتحاد کو فروغ دینے اور سیاسی عمل کو درست راستے پر رکھنے کیلئے کام کیا ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں پاکستان نے 1973ء میں متفقہ آئین حاصل کیا، ایک قومی میثاق جو آج بھی ہماری جمہوریت کی رہنمائی کر رہی ہے۔ صوبائی وزیر اور پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے قیام کے بعد عام آدمی کو سیاست میں آنے کا موقع ملا، اس سے پہلے سیاست پر جاگیردار اور سرمایہ داروں کا ہی قبضہ تھا، یومِ تاسیس بھرپور انداز میں منایا جائے گا۔ میئر کراچی اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا عوام سے رشتہ ہمیشہ سے مضبوط رہا ہے اور آئندہ بھی قائم رہے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستان پیپلز پارٹی پیپلز پارٹی نے پارٹی کے
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔