ایڈیشنل آئی جی سے تاجر رہنمائوں کے وفد کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سے کراچی موبائل اینڈ الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن کے دس رکنی وفد نے صدر منہاج گلفام کی قیادت میں کراچی پولیس آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں محمد عمر، فرحان علی، ظاہر شاہ سمیت دیگر عہدیداران شریک تھے۔ وفد نے شہر میں امن و امان، مارکیٹوں کی سیکیورٹی اور تاجروں کو درپیش مسائل پر گفتگو کی۔ ایڈیشنل آئی جی نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ مارکیٹوں میں سیکیورٹی کے انتظامات مزید مؤثر بنائے جائیں اور پولیس و تاجروں کے درمیان رابطے کا نظام مزید بہتر کیا جائے۔ جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ تاجر برادری شہر کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ان کے تحفظ اور اعتماد کی بحالی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ وفد نے آخر میں ایڈیشنل آئی جی کو پھولوں کا گلدستہ اور روایتی اجرک پیش کی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایڈیشنل ا ئی جی
پڑھیں:
کراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی خونی ڈمپر شہریوں کو کچلنے لگے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے بعد اب حیدرآباد میں خونی ڈمپر شہریوں کو کچلنے لگے، حیدرآباد کے گدوچوک پر ڈمپر نے رکشہ کو کچل دیا، ایک شخص ہلاک،دو افراد زخمی ہوگئے، حادثہ کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے ڈمپر تحویل میں لے لیا،لطیف
آباد نمبر4کے سنگل روڈ پر جبکہ بھٹائی اسپتال لیکر گیارہ نمبر تک کے گنجان آباد علاقوں میں دن کے اوقات میں ڈمپر کھومنے لگے حیدرآبادکے مصروف شاہراہ گدو چوک پر بے قابو ڈمپر نے رکشے کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو افراد اصغر محمد علی اور رمشا زخمی ہوگئے، ہلاک اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا۔ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جبکہ پولیس نے ڈمپر اپنی تحویل میں لے لیا۔ معلوم ہوا ہے کہ ڈمپر اس سے قبل آٹو بھان روڈ پر ایک کارکو ٹکر مار فرار کی کوشش کررہا تھاکہ ڈمپر نے بے قابو ہوکر رکشہ کو کچل دیا جس سے حادثہ پیش آیا، علاقہ مکین اور دکاندار مشتعل ہوگئے، اس واقعے کے بعد رکشہ یونین نے گدو چوک پررکشہ کھڑے کرکے احتجاج کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس ڈمپر مافیا کو لگام دینے کو تیا رنہیں ہے آئے دن خونی ڈمپر کی ٹکر سے شہریوں کی ہلاکت ہورہی ہے لیکن انتظامیہ ان کو تحفظ فراہم کررہی ہے۔ احتجاج کے بعد ٹریفک مکمل طورپر جام ہوگیا اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔