پنجاب میں سیف سٹی پروگرام کے آغاز پر ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی کا اہم پیغام
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
پنجاب میں جرائم پر قابو پانے کے لیے سیف سٹی پروگرام آج سے 27 اضلاع میں شروع کر دیا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ صوبے میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔
اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ پنجاب میں جرائم تقریباً 70 فیصد کم ہو گئے ہیں اور سی سی ڈی کی ٹیم کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔
انہوں نے عوام کو ہدایت کی کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے مقررہ وقت کے اندر اپنے ہتھیار جمع کروائیں، ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی۔ ڈیڈ لائن کے بعد کسی کو معافی نہیں دی جائے گی۔
سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ جن کی دشمنیاں ہیں وہ یا تو صلح کرلیں یا دبئی چلے جائیں۔ مزید برآں، انہوں نے واضح کیا کہ جن کا کرائم ریکارڈ صاف ہے وہ لائسنس یافتہ اسلحہ رکھ سکتے ہیں، لیکن کسی کو بھی اسلحہ دکھانے یا نمائش کی اجازت نہیں ہوگی۔
یہ اقدامات صوبے میںامن و امان کو مضبوط کرنے اور شہریوں کی حفاظت کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پنجاب بھر سے شوٹرز اور گینگز مافیاز کا خاتمہ کیا جا رہا ہے: آئی جی عثمان انور
ویب ڈیسک: آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس صوبے میں امن و امان کیلئے سرگرم ہے۔
ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبے بھر سے شوٹرز اور گینگز مافیاز کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔
آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا کہ پنجاب میں 70فیصد جرائم کم ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پہلی تقریر میں واضح کیا کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم ریڈ لائن ہے،صوبے میں متحرک گینگز کے خلاف کارروائیاں اور گرفتاریاں کی گئیں۔
سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے ہوجائیں ہوشیار،بڑا فیصلہ کرلیا گیا