پنجاب میں 70 فیصد جرائم میں کمی، شوٹر اور گینگ مافیا کا خاتمہ جاری ہے: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ پنجاب میں مجموعی طور پر 70 فیصد جرائم میں کمی واقع ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس جرائم کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور صوبے میں سرگرم تمام گینگز کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:پنجاب پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل کا منفرد اعزاز، آئی جی پنجاب بھی ملاقات پر مجبور
آئی جی پنجاب کے مطابق پولیس فورس نے شوٹر مافیا، گینگ مافیا اور ’ڈالہ کلچر‘ کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات کیے ہیں۔
ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ قائم کیا گیا ہے، جو جدید انداز میں جرائم کی روک تھام کے لیے کام کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کی منظم حکمتِ عملی اور بھرپور کارروائیوں کے باعث پنجاب میں کرائم ریٹ میں نمایاں کمی آئی ہے، اور امن و امان کی صورتحال مسلسل بہتر ہو رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی جی پنجاب انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ وزیراعلی پنجاب مریم نواز ڈاکٹر عثمان انور کے لیے
پڑھیں:
کراچی، ڈیفنس سے گرفتار ’کرولا گینگ‘ کے سنسنی خیز انکشافات
گرفتار ملزمان موبائل فونز کی آئی ایم آئی نمبر تبدیل کرنے کے ماہر ہیں اور چھینے گئے موبائل فونز کی آئی ایم آئی تبدیل کرکے فروخت کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ڈیفنس فیز 7 سے گرفتار ہونے والے کرولا گینگ کے کارندوں نے تفتیش کے دوران اہم انکشافات کر دیئے۔ پولیس حکام کے مطابق ڈکیت گروہ پنجاب سے کراچی وارداتیں کرنے کیلئے آیا تھا۔ کرولا گینگ چھینے ہوئے موبائل فونز کے آئی ایم آئی نمبر تبدیل کرنے کا ماہر نکلا۔ ملزمان شہر کے مصروف ترین مقامات کو اپنا ہدف بناتے تھے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان ایئرپورٹ، ریلوے اسٹیشن اور رش والی جگہوں پر شہریوں کو لوٹتے تھے۔ تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ تمام گرفتار افراد کا تعلق پنجاب سے ہے اور وہ وہاں بھی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے زیرِ استعمال گاڑی پنجاب سے کرائے پر حاصل کی گئی تھی اور کراچی میں اس ہی گاڑی پر وارداتیں کی جا رہی تھیں۔
دوران تفتیش ملزمان کی متعدد وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی سامنے آ چکی ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان موبائل فونز کی آئی ایم آئی نمبر تبدیل کرنے کے ماہر ہیں اور چھینے گئے موبائل فونز کی آئی ایم آئی تبدیل کرکے فروخت کرتے تھے۔ واضح رہے 3 روز قبل پولیس مقابلے کے بعد ڈکیتی کرولا گینگ کے 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا، جن کے قبضے سے اسلحہ، لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور کار برآمد کی گئی۔ پولیس کی گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔