کے ایچ اے کی مالی اعانت سے سہراب گوٹھ کے قریب جدید ہاکی گراؤنڈ تعمیر کیا جائے گا۔کراچی ویمن ہاکی ٹیم کے لیے وظیفہ جاری ہوگا،معاشی ہونہار کھلاڑی سعدعلی کو ماہانہ 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

اس حوالے سے گزشتہ روز حنیف خان و ڈاکٹر جنید علی شاہ کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں کراچی ہاکی ایسوسی ایشن اور بی براؤن پاکستان کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط  کی تقریب ہوئی۔

ایم او یو پرایسوسی ایشن کے سیکریٹری اولمپیئن حنیف خان اور محمدعلی جلیل نے دستخط کیے۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی سیدہ شہلا رضا، کے ایچ اے کے صدر سید امتیازعلی شاہ، اولمپئنز کلیم اللہ، افتخار سید،ناصرعلی، انٹرنیشنل ہاکی پلیئرز، کے ایچ اے کے چیئرمین گلفراز احمد خان، نائب صدر حیدر حسین،سینئر نائب صدور ڈاکٹر ایس ماجد، اعجاز الدین، ارکان مجلس عاملہ و دیگر موجود تھے۔

محمد علی جلیل کا کہنا تھا کہ ہاکی کا سنہرا دور واپس لانے کے لیے کے ایچ اے کی مالی معاونت کریں گے۔ دیگر ادارے بھی آگے بڑھ کر  کے ایچ اے کے ہاتھ مضبوط کریں۔ رکن قومی اسمبلی و چیئرپرسن کے ایچ اے سیدہ شہلا رضا نے ایم او یو کو تاریخی سنگ میل قرار دیا۔

سید امتیازعلی شاہ نے کہا کہ ہاکی کی بحالی کھلاڑیوں کو روزگارکی فراہمی سے مشروط ہے، محکمہ جاتی سطح اور تعلیمی اداروں میں ہاکی ٹیموں کی تشکیل کے لیے  کاوشیں جاری ہیں۔

اس موقع پر کھیلے جانے والے نمائشی میچ میں کراچی یوتھ نے حیدر آباد یوتھ کلب کو 0-3 سے شکست دے دی۔ مہمانان گرامی نے کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں زیر تعمیرہاسٹل، پیڈل ٹینس کورٹس، فٹسال، انڈور کرکٹ ارینہ سمیت کے ایچ اے سیکریٹریٹ کا دورہ کیا،آخر میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے ایچ اے

پڑھیں:

کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔

متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔

کراچی: ڈیفنس میں غیرملکی خاتون سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔

خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔

عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن