سلطان آف جوہر ہاکی ٹورنامنٹ: فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کو شکست
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
آسٹریلیا نے بھارت کو 1-2 سے مات دے کر 10واں سلطان آف جوہر انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا۔فاتح ٹیم نے تیسری مرتبہ یہ ٹائٹل اپنے نام کیا، دفاع میں ناکام برطانیہ نے پاکستان کو2-3سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی، 5 ویں پوزیشن کے لیے ہونے والے میچ میں میزبان ملائشیا نے نیوزی لینڈ کو3-5سے ہرا دیا، پاکستان کے سفیان خان 9 گول کرکے ایونٹ کے ٹاپ اسکورر رہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ملائیشیا کے شہر جوہر بارو کے تمان دیا ہاکی اسٹیڈیم میں 6 ٹیموں کے درمیان منعقدہ 10 ویں سلطان آف جوہر انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں آسٹریلیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد جیت کو گلے لگایا۔
کھیل کے 13 ویں منٹ میں آسٹریلیا کے گروبیلار این نے گول کرکے اپنی ٹیم کو 0-1 کی سبقت دلوائی۔ 17 ویں منٹ بھارت کے ایکا انمول نے گول کرکے مقابلہ 1-1 کر دیا۔
بعدازاں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف تابڑ ٹور حملے کیے، کھیل کے 59 ویں منٹ میں گروبیلار این نے اپنادوسرا گول داغ کر آسٹریلیا کو 1-2 کی برتری دلوادی جو حتمی ثابت ہوئی۔
تیسری پوزیشن کے مقابلے میں برطانیہ سے 3-2سے ہارنے والی پاکستان ٹیم کے سفیان خان 9 نے گول کرکے بہترین اسکورر کا ایوارڈ حاصل کیا۔ قومی کپتان حنان شاہد 5 گول کرکے دوسرے بہترین اسکورر رہے،ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنے پہلے راونڈ میچ میں ملائشیا کو 2-7 سے شکست دی تھی۔
دوسرے میچ میں برطانیہ سے 6-1 سے مات کے بعد روائیتی حریف بھارت سے مقابلہ 3-3 سے برابر کھیلا۔ چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ سے 3-2 سے ہارنے کے بعد پاکستان کا آسٹریلیا سے 5 واں اور آخری میچ 3-3 سے برابر رہا تھا۔
واضح رہے کہ برطانیہ 4 اور بھارت 3 مرتبہ ایونٹ کا فاتح رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ویمنز ورلڈ کپ:بنگلہ دیش کو بآسانی شکست دیگر آسٹریلوی ٹیم نے فائنل میں جگہ بنالی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وشاکا پٹنم : ویمنز ورلڈ کپ کے 17 ویں میچ میں آسٹریلوی ٹیم نے بنگلہ دیش کو چاروں شانے چت کر دیا۔
آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کی نو آموز ٹیم کو پورے میچ میں دبوچ کر رکھا اور کمزور حریف کو بآسانی 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔کینگروز نے بنگلہ دیش کی جانب سے 199 رنز کا دیا گیا آسان ہدف بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 25ویں اوور میں حاصل کیا۔
کپتان ایلیسا ہیلی نے مسلسل دوسری سنچری اسکور کرتے ہوئے ناٹ آؤٹ 113 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ فیبی لیچ فیلڈ نے 84 رنز بنا کر کپتان کا ساتھ دیا۔اس سے قبل پہلی اننگز میں بنگلہ دیشی بیٹرز آسٹریلوی باؤلرز کے سامنے دفاعی پوزیشن میں نظر آئیں، بنگلہ دیش نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے۔
سبحانہ موستارے 66 اور رابعہ حیدر 44 رنز بنا کر نمایاں رہیں جب کہ آسٹریلیا کی جانب سے 4 باؤلرز نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔