آسٹریلیا نے فائنل میں بھارت کو دو ایک سے ہرا کر تیسری بار سلطان آف جوہر انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا۔
ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں کھیلے گئے 6 ملکی سلطان آف جوہر انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ میں فائنل مقابلہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ہوا۔ جو سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کے نام رہا۔
کھیل کے 13 ویں منٹ میں آسٹریلیا کے گروبیلار این نے پہلا گول داغ کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی، تاہم بھارت کے ایکا انمول نے 17 ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ برابر کر دیا۔
دوسرے ہاف میں دونوں ٹیمیں ایک دوسرے پر برتری حاصل کرنے کے لیے مخالف گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کرتی رہیں، لیکن کسی کو کامیابی نہ ملی۔
تاہم آخری لمحات میں 59 ویں منٹ پر گروبیلار این نے دوسرا گول داغ کر ٹیم کو دو ایک کی برتری دلا دی اور بھارت کا کھیل کے اختتام تک مقابلہ برابر کرنے سے روکے رکھا۔
ٹورنامنٹ کے دفاعی چیمپئن برطانیہ نے پاکستان کو 2-3 سے ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی، جب کہ پانچویں پوزیشن کے میچ میں میزبان ملائیشیا نے نیوزی لینڈ کو 3-5 سے مات دی۔ پاکستان کے سفیان خان 9 گول کے ساتھ ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر قرار پائے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ا سٹریلیا

پڑھیں:

پاکستان ہاکی ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچز مصر میں کھیلے گی

لاہور:

پاکستان ہاکی ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچز مصر میں کھیلے گی۔

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے مصر کو کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزنابی سونپ دی۔ دوسرا کوالیفائنگ راؤنڈ چلی میں ہوگا۔ ایف آئی ایچ کی جانب سے  ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈز کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ شیڈول کے مطابق کوالیفائنگ راؤنڈز اٹھائیس فروری سے سات مارچ تک کھیلا جاسکتا ہے تاہم میزبان ممالک کی جانب سے شیڈول کی کنفرمیشن کا انتظار ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم اہنے میچز مصر میں کھیلے گی۔ قومی ٹیم کے لیے مصر کی کنڈیشنز سازگار ہوسکتی ہیں۔

ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ سے پہلے پاکستان ہاکی ٹیم پرو لیگ کے آٹھ میچز ارجنٹائن، ہالینڈ، آسٹریلیا اور جرمنی کے خلاف کھیلنے کے تجربے کے ساتھ ورلڈ کپ کوالیفائنگ  راؤنڈ میں حصہ لے گی۔

ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام دونوں ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈر  میں سولہ ٹیمیں شریک ہوں گی جن میں سے سات ٹیموں کو  ورلڈ کپ میں جگہ بنانے کا موقع ملے گا۔

ورلڈکپ ہاکی اگلے برس پندرہ اگست سے ہالینڈ اور بیلجیئم میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ، اسلام آباد نے فائنل میں پشاور کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی
  • پاکستان میں 2 دہائیوں بعد ٹاپ لیول اسکواش ٹورنامنٹ کی واپسی
  • کوچ گوتم گمبھیر سے اختلافات: کوہلی کا اہم ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکار
  • ابوظہبی ٹی10 میں ریکارڈز کی برسات،38 چھکوں کی نئی تاریخ
  • بلوچستان میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کیلیے ایف سی بلوچستان کا اہم اقدام
  • گلستان جوہر،پاک کالونی میں منشیات فروشوں کیخلاف چھاپے، محکمہ ایکسائز آفیسر سمیت 14 ملزمان گرفتار
  • پاکستان کو شکست، آسٹریلیا نے اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا
  • پاکستان ہاکی ٹیم پرو لیگ کیلئے کل رات ارجنٹائن روانہ ہوگی
  • پاکستان ہاکی ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچز مصر میں کھیلے گی
  • لاہور، انٹرنیشنل مقابلہ حسنِ قرآت کے فاتحین اور ججز کا بادشاہی مسجد کا دورہ