2025-12-03@13:37:54 GMT
تلاش کی گنتی: 91888

«نہیں مگر ا»:

    پشاور(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بند کمروں کے فیصلے اب مزید قبول نہیں،کچھ لوگوں کا کام سیاست کرنا نہیں ہے لیکن وہ پھر بھی مداخلت کررہے ہیں۔ پشاور میں پولیس فورس اور سول افسران سے خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پولیس کو غیر قانونی احکامات نہ ماننے کا حکم دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا 4 دہائیوں سے دہشت گردی کی زد میں ہے، پولیس نے کم وسائل کے باوجود دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، انصاف نہ ملنے سے معاملات خراب ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو بلٹ پروف گاڑیاں، جدید اسلحہ، اینٹی ڈرون سسٹم دیا جارہا ہے، وسائل کی کمی سیکیورٹی کے...
    اسلام ٹائمز: اب تک ایسے 33 جاسوسوں کا نام اسرائیلی ذرائع ابلاغ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے جنہیں ایران کے حق میں جاسوسی کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ بڑی تعداد ایسے جاسوسوں کی بھی ہے جن کی گرفتاری سیکورٹی وجوہات کی بنا پر منظرعام پر نہیں لائی گئی۔ غاصب صیہونی رژیم اپنی فیس سیونگ کے لیے ہی سہی کچھ حد تک ان جاسوسوں کو منظرعام پر لانے پر مجبور ہے۔ لہذا ایسے افراد جن کی گرفتاری کا اعلان نہیں کیا گیا اور خفیہ رکھا گیا ہے ان کی تعداد کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔ مزید برآں ایسے جاسوس اور جاسوسی نیٹ ورک جو مقبوضہ فلسطین میں ایران کے حق میں سرگرم ہیں، ان کی...
    فیس بک پوسٹ میں میئر نے لکھا کہ وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ شہر کے متعدد باشندے ایرانی سیکورٹی ایجنٹوں سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی اب بات یام میں موجود ہیں، یہ ایک ناقابلِ یقین حقیقت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عبرانی زبان کے میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ تل ابیب کے نواحی شہر بات یام کے میئر نے ایک غیر معمولی بیان میں دعویٰ کیا کہ یہ شہر ایرانی انٹیلی جنس اہلکاروں کے اثر و رسوخ میں آ چکا ہے، اور انہوں نے اسرائیلی شہریوں سے اپیل کی کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔ تسنیم کے عبرانی ڈیسک کے مطابق یدیعوت آحارانوت نے لکھا کہ تل ابیب کے جنوب میں واقع شہر یات...
    افغان طالبان رجیم نہ صرف وسطی ایشیا بلکہ عالمی امن کے لیے بھی شدید خطرہ بن چکی، افغانستان فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان، داعش، القاعدہ جیسی عالمی کالعدم دہشت گرد تنظیموں کا گڑھ بن چکا۔ 26 نومبر 2025ء کو امریکا کے وائٹ ہاؤس پر فائرنگ کے واقعہ میں افغان نژاد رحمان اللہ لاکانوال ملوث تھا، اس افسوسناک واقعہ میں نیشنل گارڈز کے دو اہلکار ہلاک بھی ہوئے۔ سی این این کے مطابق گرفتار دہشتگرد اس سے قبل افغانستان میں CIA کے لئے کام کر چکا ہے، سی آئی اے کے ڈائریکٹر کے مطابق نیشنل گارڈ پر حملہ کرنے والا دہشتگرد افغانستان میں شدت پسند تنظیموں سے مسلسل رابطے میں تھا۔ واشنگٹن میں افغان شہری جمال ولی نے ورجینیا  کے دو پولیس اہلکاروں...
    سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اگر عمران خان سے ملاقات میں کوئی سیاسی پیغام دیا گیا تو وکلا اور بہنوں سے ملنے کا سلسلہ بھی بند ہوجائے گا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں سینیٹر فیصل واوڈا نے لکھا کہ ایسی کی تیسی، ذہنی مریض، اندھے اور بہرے سُن لیں کہ آئین اور قانون کے مطابق فیملی کو ملاقات اور حال احوال لینے کی اجازت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح وکیل کو کیس سے متعلق ملنے کی اجازت ہے، اگر فیملی یا وکیلوں کی ملاقاتیں سیاسی پیغام پر مشتمل ہورہی ہیں تو انہیں بھی بند کردیا جائے گا۔ فیصل واوڈا نے واضح کیا کہ وکلا نے کیس کے علاوہ کوئی سیاسی پیغام دیا تو...
    پاکستان میں سی پیک فیز ٹو صنعتی ترقی کو خصوصی اقتصادی زونز کے ذریعے تیز کررہا ہے، جو ٹیکس کی چھوٹ، ڈیوٹی فری آپریشنز اور ون ونڈو خدمات فراہم کرتے ہیں۔ اس حوالے سے دھابیجی (سندھ) اور راشکئی (خیبر پختونخوا) سب سے نمایاں زونز ہیں، جن کا ہدف 2030 تک 5 سے 10 ارب ڈالر کی براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کرنا ہے۔ مزید پڑھیں: سی پیک فیز 2 میں کون سے 5 نئے کوریڈور شامل ہیں؟ احسن اقبال نے بتا دیا دھابیجی زون 1530 ایکڑ پر محیط ہے، جہاں پیٹرو کیمیکلز اور انجینیئرنگ پر توجہ دی جا رہی ہے۔ اس میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور ایک لاکھ ملازمتوں کی توقع ہے اور یہ زون 70...
    تسنیم کے بین الاقوامی ڈیسک کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ کوئی بھی پابندی ماسکو اور دمشق کے درمیان فوجی اور تکنیکی تعاون میں رکاوٹ نہیں بن سکتی، اور یہ روابط بلا کسی محدودیت کے جاری رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ روسی حکام نے دمشق کے ساتھ اپنی تازہ ترین دفاعی تعاون کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے شام میں اپنے فوجی اڈوں کی سرگرمیوں کے تسلسل اور ان کی خطے کے استحکام میں اہمیت پر زور دیا ہے۔ تسنیم کے بین الاقوامی ڈیسک کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ کوئی بھی پابندی ماسکو اور دمشق کے درمیان فوجی اور تکنیکی تعاون میں رکاوٹ نہیں بن سکتی، اور یہ روابط بلا کسی...
    اسلام آباد میں بلیک پرنٹڈ پیپرز، جعلی اور غیرقانونی نمبر پلیٹس کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں کے مطابق شہر بھر میں 18 ناکے قائم کیے گئے ہیں جہاں ہر گاڑی اور موٹر سائیکل کی سختی سے چیکنگ کی جارہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں ایم ٹیگ کن 7 مقامات سے حاصل کیے جاسکتے ہیں؟ ان کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جانب سے گاڑیوں کے شیشوں پر لگائے گئے بلیک پرنٹڈ پیپرز موقع پر ہی ہٹائے جارہے ہیں جبکہ خللاف ورزی پر بھاری جرمانے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ جن موٹر سائیکلوں پر جعلی یا غیرقانونی نمبر پلیٹس پائی...
    تسنیم کے عبرانی ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق عبرانی ویب سائٹ واللا نے اسرائیلی وزارت جنگ کے انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس شاخ کے سربراہ کے ساتھ گفتگو میں انکشاف کیا کہ فوج اس وقت جدید اسلحہ اور اس سے متعلق تکنیکی ڈھانچے کی تحقیق و ترقی میں مصروف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عبرانی زبان کے میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج آئندہ جنگوں میں روبوٹ اور خودکار مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی نظاموں کو استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ تسنیم کے عبرانی ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق عبرانی ویب سائٹ واللا نے اسرائیلی وزارت جنگ کے انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس شاخ کے سربراہ کے ساتھ گفتگو میں انکشاف کیا کہ فوج اس وقت...
    ادارے کی کامیابی میں ڈیلرز کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،حارث منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 3 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سٹی رپورٹر)فوجی سیمنٹ کمپنی کے ایم ڈی / چیف ایگزیکٹو قمر حارث منظور نے کہا ہے کہ موجودہ معاشی چیلنجز کے باوجود کمپنی کی کارکردگی قابلِ ستائش ہے، مستقبل قریب میں مزید ترقی کے واضح امکانات موجود ہیں، ادارے کی کامیابی میں ڈیلرز کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، ڈیلرز حضرات اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر کرتے ہوئے آنے والے سال میں بھی اسی جذبے سے کام کریں ڈائریکٹر مارکیٹنگ سیلز بریگیڈیر ریٹائررڈ صلاح دین ایوبی نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی مضبوطی اور کاروباری شعبے کی ترقی میں...
    عمران خان سے اب فیملی کی ملاقاتیں بھی بند ہونگی،فیصل واوڈا کا چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن سے متعلق قیاس آرائیاں کرنے والوں کو سخت پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 3 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سینیٹر فیصل واوڈا نے چیف آف ڈیفنس فورسز کی تقرری کے نوٹیفکیشن سے متعلق قیاس آرائیاں کرنے والوں کو سخت پیغام دے دیا۔فیصل واوڈا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے پیغام میں عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ان کی فیملی اور وکلا کی ملاقاتوں کا ذکر کیا۔انہوں نے کہا کہ ذہنی مریض، اندھے اور بہرے آئین و قانون کے مطابق سن لیں فیملی کی ملاقات صرف حال احوال کیلئے ہوگی جبکہ وکیل کو کیس سے متعلق ملنے کی اجازت...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک) کرغزستان کے صدر صادرژ پاروف دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے استقبال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر کرغزستان کے صدر اپنی کابینہ کے سینئر وزرا، اعلیٰ حکام اور کاروباری رہنماؤں پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ساتھ اسلام آباد پہنچے۔ دورہ پاکستان میں کرغزستان کے صدر کی صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں شیڈول ہیں جب کہ کرغز وفد کی پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ کرغز صدر صادرژ پاروف کے دورہ کے دوران متعدد اہم معاہدوں و مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ 2005 کے بعد کرغزستان کے...
    پاکستان میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) تیزی سے صنعتی، معاشی اور ڈیجیٹل ترقی کا مرکزی ستون بنتی جا رہی ہے، جہاں جدید اے آئی ایپلی کیشنز، تربیتی پروگرامز اور عالمی ٹیک تعاون ملک کو نئی ٹیکنالوجی کے دور میں داخل کر رہے ہیں۔ اے آئی، کوانٹم کمپیوٹنگ اور 5 جی جیسے شعبوں میں حالیہ پیشرفت نہ صرف پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کو تبدیل کر رہی ہے بلکہ نوجوان ماہرین اور اسٹارٹ اپس کے لیے بے شمار نئے مواقع بھی پیدا کررہی ہے۔ مزید پڑھیں: انسان اور مشین کا اشتراک: مصنوعی ذہانت تخلیقی شراکت دار بھی بن گئی پاکستان کا آئی ٹی سیکٹر تیزی سے اوپر جا رہا ہے، 3.8 ارب ڈالر کی برآمدات، 20 فیصد سالانہ ترقی اور 5 لاکھ سے...
    کرغزستان کے صدر 2روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، پرتپاک استقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 3 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )کرغزستان کے صدر صادرژپاروف 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہبازشریف نے استقبال کیا۔معزز مہمان کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی، کرغز صدر وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔دورہ کے دوران کرغزستان کے صدر کی صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں شیڈول ہیں، کرغز وفد کی پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔کرغز صدر صادرژپاروف کے دورہ کے دوران متعدد اہم معاہدوں و مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل...
    کابینہ کے اجلاس میں صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ کییف کی صورتِ حال کا حل آسان نہیں، اور اس وقت امریکی نمائندے روس میں موجود ہیں اور مسئلے کے حل کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر نے کابینہ اجلاس میں یوکرین کی جنگ کی موجودہ صورتِ حال کو "سنگین" قرار دیا ہے۔ تسنیم نیوز کی بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کابینہ اجلاس میں کہا ہے کہ کییف کی صورتِ حال کا حل آسان نہیں، اور اس وقت امریکی نمائندے روس میں موجود ہیں اور مسئلے کے حل کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔ امریکی صدر نے مزید کہا ہے کہ میں اب تک آٹھ جنگیں ختم کروا چکا ہوں، اور یہ جنگ نویں...
    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں صائم ایوب نے دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں صائم ایوب نے دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے تمام فارمیٹس کی تازہ رینکنگ جاری کردیں جس کے مطابق صائم ایوب نے ٹی ٹوئنٹی آل راونڈرز کی فہرست میں سکندر رضا کو پیچھے چھوڑ دیا۔ویسٹ انڈیز کے روسٹن چیز تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ٹی ٹوئنٹی بولرز کی فہرست میں بھارت کے ورون چکرورتھی پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔پاکستان کے ابرار احمد چار درجے ترقی سے چوتھی اور محمد نواز دو درجے ترقی سے گیارہویں پوزیشن پر آگئے۔شاہین آفریدی کی اٹھارہویں پوزیشن برقرار ہے۔...
    پاکستان میں آئی ٹی سیکٹر غیرمعمولی رفتار سے ترقی کر رہا ہے، جہاں 3.8 ارب ڈالر کی برآمدات، 20 فیصد سالانہ اضافہ اور 5 لاکھ سے زیادہ ماہرین ملک کے ڈیجیٹل مستقبل کو نئی سمت دے رہے ہیں۔ نوجوان ڈیجیٹل انٹرپرینیورز کی شمولیت اور ٹیکنالوجی اصلاحات نے آئی ٹی کو پاکستان کی معیشت کا تیزی سے ابھرتا ہوا انجن بنا دیا ہے، جو روزگار، برآمدات اور عالمی ٹیک تعاون کو نئی سطح پر لے جا رہا ہے۔ مزید پڑھیں: آئی ٹی کے شعبے کی ترقی کے لیے وزیراعظم نے بڑا پیکیج تیار کرنے کی ہدایت کردی سی پیک فیز ٹو کے تحت پاکستان مصنوعی ذہانت (اے آئی)، کوانٹم کمپیوٹنگ اور 5 جی جیسے جدید شعبوں میں داخل ہو رہا ہے۔ پاکستان...
    جن لوگوں کا سیاست میں کام نہیں، وہ پھر بھی مداخلت کررہے ہیں، وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 December, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ جن لوگوں کا سیاست میں کام نہیں ہے، وہ پھر بھی مداخلت کررہے ہیں۔پولیس فورس اور سول افسران کے مشترکہ دربار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی کے پی کے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات غیر معمولی ہیں، خیبر پختونخوا چار دہائیوں سے دہشت گردی کی زد میں ہے۔ یہاں پولیس نے کم وسائل کے باوجود 21 سال دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔...
    عافیہ امریکی شہری ہیں ،سزا بھی وہیں ہوئی، امریکی نظام میں مداخلت نہیں کرسکتے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل WhatsAppFacebookTwitter 0 3 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت سے 20 جنوری تک مکمل بریفنگ طلب کرلی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ عافیہ امریکی شہری ہیں انہیں سزا بھی امریکا میں ہوئی، امریکی نظام میں مداخلت نہیں کرسکتے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر کی سربراہی میں جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل لارجر بینچ نے عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل عمران شفیق...
    ایران میں غیر قانونی طور پر داخل ہونیوالے 10افغان شہری ایرانی بارڈر گارڈز کی فائرنگ سے ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 3 December, 2025 سب نیوز تہران (سب نیوز)افغان حکام نے دعوی کیا ہے کہ ایران میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے کم از کم 10افغان شہری ایرانی بارڈر گارڈز کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صوبہ فراہ کی سکیورٹی کمان کے ترجمان محمد نسیم بدری نے بتایا کہ یہ افراد روزگار کی تلاش میں ایران جا رہے تھے اور پیر کی رات شیخ ابو نصر فراحی بارڈر پوائنٹ کے راستے سرحد عبور کر رہے تھے، جہاں ایرانی گارڈز نے انہیں گولی مار دی۔ترجمان کے مطابق تمام مرنے والے صوبہ فراہ کے رہائشی...
    پاکستان اقتصادی بحالی کے مرحلے سے آگے بڑھ کر اب ایسی مستحکم ترقی کی طرف جا رہا ہے جس کی بنیاد جدت، نئی سرمایہ کاری اور ایسے اصلاحاتی اقدامات پر ہے جو کاروبار کرنے کی راہ میں رکاوٹیں کم کررہے ہیں اور روزگار کے مواقع پیدا کررہے ہیں۔ اس تبدیلی کا بنیادی محرک اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) بن چکی ہے، جو سرخ فیتے کا خاتمہ، منظوری کے عمل کو تیز کرنے اور بیرونی سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھولنے میں کردار ادا کر رہی ہے۔ مزید پڑھیں: برآمدات میں اضافے پر مبنی ملکی معاشی ترقی کے لیے عملی اقدامات کررہے ہیں، وزیراعظم 24 کروڑ سے زیادہ آبادی اور خطے میں اسٹریٹجک اہمیت کے باعث پاکستان بالآخر معدنیات،...
    پشاور:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ جن لوگوں کا سیاست میں کام نہیں ہے، وہ پھر بھی مداخلت کررہے ہیں۔ پولیس فورس اور سول افسران کے مشترکہ دربار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات غیر معمولی ہیں، خیبر پختونخوا چار دہائیوں سے دہشت گردی کی زد میں ہے۔ یہاں پولیس نے کم وسائل کے باوجود 21 سال دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔ جس جوانمردی سے آپ دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہے ہیں وہ قابلِ تحسین ہے۔  اللہ کی رضا اور عوام کے مفاد کے لیے لڑیں گے...
    خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں ایڈز کے تیزی سے پھیلنے پر ماہرین صحت نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور بتایا ہے کہ آگاہی کی کمی اور صحت حکام کی ناقص توجہ کے باعث صورتحال مسلسل بگڑ رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایڈز سے پاک پاکستان کے لیے متحد ہونا ہوگا، ایڈز کے عالمی دن پر وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام اعداد و شمار کے مطابق خیبر ضلع میں ایچ آئی وی کے 313 مریض موجود ہیں، جبکہ یہ تعداد شمالی وزیرستان سے کم ہے جہاں 383 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں ضم شدہ ساتوں اضلاع میں مجموعی کیسز 1 ہزار 488 تک پہنچ گئے ہیں۔ تشویش ناک امر یہ ہے کہ عالمی یومِ ایڈز کے موقع پر ضلعی...
    اسلام آباد (نیوزڈیسک) پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاک فوج ہماری فوج ہے۔ ہم چاہتے ہیں آئین میں جس کا جو کردار ہے وہ وہاں تک رہے۔ اسلام آباد میں اپوزیشن اتحاد کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہ کہا کہ خیبر پختونخوا کا این ایف سی میں جو شیئر ہے وہ دیا جائے، سرتاج عزیز کمیٹی نے جو 1000 ارب روپے دینے کا کہا وہ دیے جائیں، این ایف سی میں تمام صوبوں نے فاٹا انضمام پر حصہ دینے کا کہا، خیبر پختونخوا میں جب فاٹا ضم ہوا تو خیبر پختونخوا کا شئیر 19 فیصد ہوگیا، گیس کی رائلٹی سمیت صوبے کے وسائل کو روکا گیا ہے۔ انہوں نے...
    بھارتی اداکارہ کریتی سینن ان دنوں اپنی نئی فلم ’تیرے عشق میں‘ کی کامیابی سے  لطف اندوز ہو رہی ہیں، مگر ان کے گھر میں خوشی کی ایک اور وجہ بھی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی بہن نوپور سینن اپنے بوائے فرینڈ گلوکار سٹیبن بین کے ساتھ جلد ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہیں اور کریتی سینن کے گھر میں زور و شور سے ان کی چھوٹی بہن کی شادی کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ نوپور رواں موسمِ سرما میں ایک بڑی ڈیسٹینیشن ویڈنگ کرنا چاہتی ہیں، جس کے لیے ’فیئر مونٹ اُدےپور پیلس‘ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شادی کی تقریبات نئے سال کے آغاز کے...
    خوبصورت چہرہ صرف مہنگے میک اپ سے نہیں بلکہ روزانہ کی سادہ اور مستقل اسکن کیئر عادات سے بنتا ہے۔ پاکستان میں بدلتے موسم کی شدت اور خشکی کے باعث ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ خواتین اور مرد دونوں اپنی جلد کے مطابق چند بنیادی اصول اپنا کر بغیر اضافی خرچ کے چمکدار اور صحت مند اسکن حاصل کر سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اسکن کیئر اور میک اپ ٹپس آج کل لائف اسٹائل کے اہم ترین موضوعات بن گئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اسکن کیئر کی بنیاد کلینزنگ، موئسچرائزنگ اور سن بلاک پر ہوتی ہے۔ دن میں دو بار چہرہ صاف کرنا لازمی ہے، چاہے آپ میک اپ نہ بھی لگائیں۔ پاکستان میں دھول اور آلودگی جلد...
    بھارت کے لیجنڈ بلے باز ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا منفرد ریکارڈ برابر کردیا۔ جنوبی افریقا کے خلاف رائے پور میں کھیلے جارہے دوسرے ایک روزہ میچ میں ویرات کوہلی نے سیریز کی مسلسل دوسری سنچری بنائی۔ یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی 53ویں اور مجموعی طور پر 84ویں انٹرنیشنل سنچری تھی۔ اس سنچری کی خاص بات یہ ہے کہ یہ رائے پور میں ویرات کوہلی کی پہلی ون ڈے سنچری ہے۔ اس کے ساتھ ویرات کوہلی 34 مختلف وینیوز پر ون ڈے سنچری بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں جس کے باعث ویرات کا نام ایکس پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے۔ اس سے قبل بھارت کے ہی سچن ٹنڈولکر نے 34 مختلف وینیوز پر سنچریز...
    بالی وڈ کی معروف اداکارہ جھانوی کپور نے میڈیا اور سوشل میڈیا کے رویوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ دور میں تجسس پسندی نے انسانی احساسات اور اخلاقیات کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ ’وی دی ویمن 2025‘ ایونٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی وفات کو بھی غیر سنجیدہ انداز میں موضوعِ بحث بنا کر ’میم‘ میں تبدیل کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: کیا بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور شادی کر رہی ہیں؟ جھانوی کپور نے کہا کہ وہ اپنی والدہ کی موت کے بارے میں عوامی سطح پر بات کرنے سے گریز کرتی ہیں کیونکہ انہیں ڈر ہوتا ہے کہ لوگ اسے شہ سرخیوں...
    پاکستان میں اس ماہ 2 سرکاری تعطیلات ہوں گی، جو دسمبر 2025 کے آخری ہفتے میں مسلسل 2 دن منائی جائیں گی۔ کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ دونوں تعطیلات ایک قومی موقع اور ایک مذہبی تہوار کے سلسلے میں دی جا رہی ہیں۔ وفاقی حکومت کے سالانہ تعطیلاتی شیڈول میں یہ تاریخیں پہلے سے مقرر تھیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 25 دسمبر کو ملک بھر میں یومِ قائداعظم اور کرسمس کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔ جبکہ 26 دسمبر کو ملک بھر کے مسیحی برادری کے لیے ایک اضافی تعطیل دی جائے گی، جو خصوصی طور پر اسی کمیونٹی کے لیے مختص ہے۔ یہ دونوں تعطیلات کابینہ ڈویژن کے سال 2025 کے سالانہ کیلنڈر کا حصہ ہیں، جس میں...
    اسلام آباد (نیوزڈیسک ) آئی سی سی نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ جاری کردی۔ پاکستان کے صائم ایوب ٹی ٹوئنٹی میں نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے۔ ٹیسٹ بیٹرز میں انگلینڈ کے جو روٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ ایک درجے ترقی کے بعد 5ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ سری لنکا کے کمیندو مینڈس ایک درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر، پاکستان کے سعود شکیل 11ویں نمبر پر موجود ہیں۔ ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے جسپریت بمرا کا پہلا نمبر برقرار ہے، جنوبی افریقہ کے مارکو یانسن 5 درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔ ٹیسٹ بولرز رینکنگ میں پاکستان کے نعمان علی تیسرے نمبر پر موجود ہیں، جنوبی...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک) قومی ایئر لائن کی نجکاری کے معاملے پر نجکاری میں شامل چاروں کمپنیوں کو نجکاری کمیشن نے تازہ صورتِ حال سے آگاہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کی نجکاری کے لیے بولی 10 سے 15 دسمبر کے درمیان ہونے کی اُمید ہے، قومی ایئر لائن کی جانب سے یومیہ 70 پروازیں چلائی جاتی ہیں۔ قومی ایئر لائن کی جانب یومیہ 45 بین الاقوامی اور 25 ڈومیسٹک فلائٹ چلائی جا رہی ہیں جبکہ قومی ایئر لائن کے 34 طیارے ہیں ان میں صرف 18 آپریشنل ہیں۔ وزیراعظم کی قومی ایئر لائن کی نجکاری کے مراحل شفاف طریقے سے مکمل کرنے کی ہدایت قومی ایئر لائن اس وقت 18 انٹرنیشنل روٹس پر پروازیں چلا رہی ہے،...
    بنگلادیش نے سری لنکا میں طوفان ڈٹوا کے باعث آنے والے اچانک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد ہنگامی انسانی امداد روانہ کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کا سری لنکا میں سیلاب ریسکیو آپریشن جاری، متاثرہ خاندان کی محفوظ منتقلی سری لنکا کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر کے مطابق اب تک کم از کم 334 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 200 سے زائد لاپتا ہیں۔ طوفان اور سیلاب سے 20 ہزار سے زیادہ گھروں کو نقصان پہنچا ہے اور تقریباً 1 لاکھ 23 ہزار افراد کو سرکاری شیلٹرز میں منتقل کیا گیا ہے۔ بنگلادیش نے ہمسایہ اور دوست ملک میں انسانی بحران پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سری لنکا کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا ہے،...
    ہمارے معاشرے کے بارے میں یہ کہنا کہ کچھ بدلاؤ کی ضرورت ہے یا یہ پہلے ہی بہترین اقدار پر کھڑا ہے، تو ان دونوں باتوں میں کچھ نہ کچھ صداقت موجود ہے۔ ہمارے اسلاف نے ہمیں قدریں تو بہت عظیم دی ہیں، مگر انہیں اپنانے کے لئے جس ترغیب اور انداز کی ضرورت ہے، وہ الحمراء آرٹس کونسل نے اپنایا ہے۔ سہ روزہ الحمراء صوفی فیسٹیول صوفیانہ تعلیمات کو وقت کے ساتھ جدید انداز میں سیکھنے کا ایک متحرک طریقہ ثابت ہوا ہے۔ 3 روز تک صوفی احیاء جو عمل الحمراء کے پلیٹ فارم پر دیکھنے میں آیا،  اسے کے تادیر اثرات مرتب ہونگے۔ ہمارا معاشرہ اب اس فیسٹول کے تازہ جھرونکیں سے گزر کر اپنی تجدید نو کرنے...
    اسلام آباد کے سرینا چوک میں ویگو ڈالے نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے جنہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تلاشی کے دوران گاڑی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے جس کا لائسنس ڈرائیور کے پاس نہیں تھا۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ گاڑی چلانے والا شخص مبینہ طور پر مسلم لیگ ن کے ایک سینیٹر کا ڈرائیور ہے۔ اسلام آباد کے سرینا چوک میں ویگو ڈالے کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 2 افراد زخمی، گاڑی سے اسلحہ بھی نکلا، جس کا ڈرائیور لائسنس پیش نہ کر سکا، بتایا جا رہا ہے ڈرائیور مسلم لیگ ن کے ایک سینیٹر کا ہے۔۔!! pic.twitter.com/AiSHosyfli — Khurram Iqbal (@khurram143) December...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ریاست ٹیکس جمع کرتی ہے تو امن بھی دے، ہمارے پیسوں سے یہ لوگ عیاشیاں کر رہے ہیں۔ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کراچی میں گٹر میں بچے گر جاتے ہیں، یہ کہتے ہیں گٹر پر ڈھکن الخدمت لگائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم گٹروں پر ڈھکن بھی لگا لیں گے لیکن کراچی کو حق کون دے گا؟ حافط نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ پُرامن سیاسی مزاحمت جاری رکھیں گے، احتجاج ہمارا حق ہے اس پر قدغن نہیں لگانی چاہیے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا پر پابندی لگائی جاتی ہے، سب کنٹرول کیا جاتا...
    پاکستان میں فیشن کا انداز ہمیشہ اور موسم کے لحاظ سے بدلتا رہتا ہے، تاہم 2025ء میں لباس کے ٹرینڈز کو ایک نئی جہت ملی ہے۔ بدلتے موسم، ذوق اور سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے اثرات نے فیشن کی دنیا میں نمایاں تبدیلیاں پیدا کردی ہیں۔ نوجوان ہوں یا خواتینِ خانہ، ہر کوئی ایسے لباس چاہتا ہے جو نہ صرف اسٹائلش ہوں بلکہ روزمرہ زندگی میں پریکٹیکل بھی ہوں۔ اسی وجہ سے رواں سال کے ٹرینڈز میں لباس نہ صرف خوبصورت ہیں بلکہ آرام دہ اور استعمال میں آسان بھی ہیں۔ سب سے پہلے اگر رنگوں کے انتخاب کی بات کی جائے تو اس سال ہلکے اور ملائم شیڈز دوبارہ مقبول ہوئے ہیں۔ خاص طور پر پیسٹل پنک، سی گرین،...
    کرغزستان کے صدر نورگوجو جاپاروف اپنے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور کرغزستان کے درمیان تعاون میں پیشرفت، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہارِ اطمینان ان وفد میں کرغزستان کے کابینہ کے سینئر وزرا اہم حکام اور کاروباری رہنماؤں سمیت کئی افراد شامل ہیں۔ صدر جاپروو کو اسلام آباد میں مشترکہ استقبالی تقریب کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا۔ صدر جاپروو آصف زرداری اور شہباز شریف سے اہم مذاکرات کریں گے۔ ان ملاقاتوں کے دوران پاکستان اور کرغزستان کے مابین تجارتی و اقتصادی تعلقات مضبوط کرنے کے لیے متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔ مزید پڑھیے: پاکستان، افغانستان، کرغزستان، تاجکستان...
    روس کے ایک معروف ایتھلیٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے فضاء میں سب سے زیادہ اونچائی پر فٹبال میچ کھیل کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔ ان کے مطابق یہ میچ 1800 میٹر یعنی تقریباً 5900 فٹ کی بلندی پر ایک ہاٹ ایئر بیلون میں منعقد کیا گیا، جہاں وہ اور ان کی ٹیم فضاء میں معلق چھوٹے سے گراؤنڈ میں فٹبال کھیلتے رہے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کھلاڑی نہایت احتیاط کے ساتھ بیلون کی ٹوکری میں گیند کو ایک دوسرے کی طرف پاس کر رہے ہیں جبکہ پس منظر میں نیچے پھیلا ہوا زمین کا دلفریب نظارہ ہے۔ ساتھ ہی ایک طیارہ مسلسل بیلون کے گرد چکر...
      وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسمعیل خان  میں پولیس کی گاڑی پر خارجی دہشتگردوں کے حملے میں تین جوانوں کے شہید ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کو دہرایا ہے کہ دہشتگردی کے عفریت کا ہر قیمت پر خاتمہ کریں گے اور ہر شہید کے خون کا مکمل انساف کریں گے۔  وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے 3 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور شہدا کے درجاب کی بلندی کی دعا کی۔ صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا 7 خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج...
    غزہ (ویب ڈیسک) علاقے خان یونس میں تباہ شدہ عمارتوں کے درمیان اجتماعی شادی کی تقریب نے خوشی کے رنگ بکھیر دیے۔ عرب میڈیا کے مطابق درجنوں فلسطینی جوڑوں نے ازدواجی زندگی کا آغاز کیا۔ اسرائیل کی غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ رفح اور خان یونس پر اسرائیلی فوج کی جانب سے فضائی حملے کیے گئے۔ غزہ وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جنگ بندی کے ابتدائی 50 دن میں 357 فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ 1 لاکھ 70 ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز حماس کی جانب سے حوالے کی...
    اسلام آباد: تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ایران اور افغانستان کے ساتھ سفارتکاری سے مسائل حل کیے جائیں۔ زبیر عمر اور تیمور جھگڑا  کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ  حکومت معاشی پالیسی کے لحاظ سے ناکام ہوگئی ہے۔ ملک میں بے روزگاری بڑھ گئی،  مہنگائی بڑھ گئی، یہاں تک کہ عوام کے پاس دو وقت کی روٹی کھانے کے پیسے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ این ایف سی کا اجلاس طویل عرصے بعد ہورہا ہے۔ خیبرپختونخوا کا جتنا شیئر ملنا چاہیے وہ نہیں مل رہا۔ فاٹا انضمام کے بعد شیئر 19 فیصد ہوگیا تھا۔ گیس کی رائلٹی کی مد میں بھی رقوم روکی گئیں۔ غیر ملکیوں...
    گزشتہ روز کراچی میں گٹر کے کھلے مین ہول میں گرنے سے 3 سالہ ابراہیم جاں بحق ہوگیا تھا، جس کے بعد شہر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اہلخانہ کے مطابق بچہ گرنے کے بعد تقریباً 15 گھنٹے تک پانی میں پھنسا رہا لیکن اسے کوئی نکالنے نہیں آیا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: کمسن ابراہیم کی لاش تلاش کرنے والے تنویر کو پولیس کا اعزاز، ریسکیو دعوؤں پر سوالات اٹھ گئے انڈیپنڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے 3سالہ ابراہیم کے والد کا کہنا ہے کہ وہ سب کچھ کھو چکے ہیں اور ان کا دکھ سننے والا کوئی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اگر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرنی ہوتی تو کرچکی ہوتی،...
    سٹی42:  خیبر پختونخوا میں پولیس پر آج بھی حملہ ہوا ہے جس میں  3 اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔ کل  بنوں کے علاقہ میں پولیس کی گاڑی پر حملہ ہوا تھا جس میں شمالی وزیرستان کے اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی اللہ شہید ہو گئے تھے۔ آج خوارجی دہشتگردوں نے  ڈیرہ اسمعیل خان میں پولسی پر حملہ کیا۔ بظاہر ایسا دکھائی دیتا ہے کہ دہشتگردوں نے ریموٹ کنٹرول سے چلنے والا بم سڑک پر پلانٹ کر کے پولیس کی گاڑی کے وہاں آنے کا انتظار کیا۔اس حملے میں پولیس کے 3 اہلکار شہید ہو گئے۔ صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا 7 خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پولیس حکام نے بتایا ہے...
    چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے اور رکن قومی اسمبلی قاسم گیلانی کا کہنا ہے کہ ہم خود تو فون استعمال کرتے ہیں لیکن عام لوگوں کو اسے استعمال نہیں کرنے دیتے۔ ان کے مطابق سب سے زیادہ ایف آئی آر موبائل فونز کی رجسٹرڈ ہوتی ہیں۔ ’ایک فون پر 2 لاکھ 48 ہزار ٹیکس دیا، فون چوری ہو گیا تو اب اگلے روز نیا فون خرید کر نیا ٹیکس بھرنا ہوتا ہے، یہ بہت بڑی ناانصافی ہے۔‘ یہ بھی پڑھیں: موبائل فونز پر ناقابلِ برداشت ٹیکس سے چھٹکارا، 3 دسمبر کو کیا فیصلہ متوقع ہے؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ موبائل فونز کو شیڈول 9 سے شیڈول 8 میں منتقل کیا جائے، جس طرح سولر پینلز اور کمپیوٹرز شیڈول...
    کراچی (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کے لیے رکاوٹوں سے پاک معاشرہ بنانا مشترکہ ذمہ داری ہے، کسی بھی سماجی ترقی کا معیار صرف معاشی اعداد و شمار سے نہیں بلکہ سماج کی ترقی، ہمدردی اور مساوی مواقع سے ناپا جاتا ہے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے ڈپارٹمنٹ آف دی پرسن وتھ ڈس ایبلٹیز مستحکم کیا ہے، حیدرآباد، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد میں بھی معاون آلات کی تقسیم کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہیل چیئرز، ٹرائی سائیکلز اور سماعتی آلات سے ہزاروں افراد مستفید ہوئے ہیں، پیپلز پارٹی نے کورنگی میں پاکستان کا سب سے بڑا سینٹر آف ایکسیلنس قائم کیا...
    فائل فوٹو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کے لیے رکاوٹوں سے پاک معاشرہ بنانا مشترکہ ذمہ داری ہے، کسی بھی سماجی ترقی کا معیار صرف معاشی اعداد و شمار سے نہیں بلکہ سماج کی ترقی، ہمدردی اور مساوی مواقع سے ناپا جاتا ہے۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے ڈپارٹمنٹ آف دی پرسن وتھ ڈس ایبلٹیز مستحکم کیا ہے، حیدرآباد، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد میں بھی معاون آلات کی تقسیم کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہیل چیئرز، ٹرائی سائیکلز اور سماعتی آلات سے ہزاروں افراد مستفید ہوئے ہیں، پیپلز پارٹی نے کورنگی میں پاکستان کا سب سے بڑا سینٹر آف ایکسیلنس قائم کیا ہے۔ بچوں کی مانیٹرنگ...
    ، سینیٹر فیصل واوڈا—فائل فوٹو سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے دہشت گرد جو کے پی میں چھپے ہوئے ہیں ان سمیت سب اپنی خیر منائیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے ہڑا ہُڑی کی تو بچی کچی سیاست بھی گورنر راج سے ختم کردی جائے گی۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون کے مطابق فیملی کو ملاقات کی اجازت حال احوال کے لیے ہے، آئین اور قانون کے مطابق وکیل کو کیس سے متعلق ملنے کی اجازت ہے۔ بانی پی ٹی آئی سے سیاسی ملاقاتیں ممکن نہیں، سینیٹر فیصل واوڈاسینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے سیاسی ملاقاتیں ممکن نہیں، بہنوں سے ملاقات غیر...
    —فائل فوٹو امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ریاست ٹیکس جمع کرتی ہے تو امن بھی دے، ہمارے پیسوں سے یہ لوگ عیاشیاں کر رہے ہیں۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کراچی میں گٹر میں بچے گر جاتے ہیں، یہ کہتے ہیں گٹر پر ڈھکن الخدمت لگائے۔انہوں نے کہا کہ ہم گٹروں پر ڈھکن بھی لگا لیں گے لیکن کراچی کو حق کون دے گا؟ میئر کراچی نے سارے ادارے اپنے قبضے میں کر رکھے ہیں: حافظ نعیم الرحمٰن حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ مطالبہ ہے بی آر ٹی پروجیکٹ ختم کیا جائے، یونیورسٹی روڈ کو بحال کیا جائے حافط نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ...
    ، مریم اورنگزیب - فوٹو: اسکرین گریب پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈیڑھ سال کے عرصے میں پنجاب حکومت نے نمایاں کام کیے، عوامی فلاح و بہبود کے کئی اقدامات کیے گئے، ستھرا پنجاب دنیا کا سب سے بڑا پروگرام ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے صفائی کا کسی قسم کا نظام موجود نہیں تھا، پنجاب کی 13 کروڑ کی آبادی اس منصوبے سے مستفید ہو رہی ہے، ستھرا پنجاب کے ذریعے آپ کے گھر، گلیاں، شہر، دیہات صاف کروا رہے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نے اپنی ذمہ داری پوری کی ہے، اب عوام نے اپنا فرض پورا کرنا ہے۔ لاہور میں آلودگی بڑھنے کا امکان ہے،...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے ایمان، حوصلے اور عزم سے دہشتگردی کو شکست دیکر صوبے میں ہر حال میں امن بحال کریں گے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس فورس اور سول افسران کے مشترکہ دربار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی کا کہنا تھا موجودہ حالات غیر معمولی ہیں، خیبرپختونخوا 4 دہائیوں سے دہشتگردی کی زد میں ہے، پولیس نے کم وسائل کے باوجود 21 سال دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، دہشتگردی کے خلاف قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا جس جوانمردی سے پولیس دہشتگردوں کا مقابلہ کر رہی ہے وہ قابل تحسین ہے، اللہ تعالی کی رضا اور عوام...
    نیشنل گیمز میں گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم بھی ایکشن میں ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ریاض میں اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے جیولن تھرور ارشد ندیم کل اپنے کوچ سلمان بٹ کے ساتھ کراچی پہنچیں گے۔ اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں سلور میڈل جیتنے والے محمد یاسر سلطان بھی نیشنل گیمز میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ دونوں کھلاڑیوں کا تعلق واپڈا سے ہے اور دونوں ایک دوسرے کے سخت حریف تصور کیے جارہے ہیں۔ نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب 6 دسمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگی جس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ان گیمز کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کریں گے۔ نیشنل گیمز میں جیولین تھرو کا ایونٹ 8 دسمبر کو...
    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں مبینہ طور پر ایک سرکاری عہدے دار کو عوامی مقام پر اسلحہ لہراتے اور فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو جسٹس کے کے آغا کی ہے۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد مختلف حلقوں میں سخت تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ محمد فیصل نامی صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ وفاقی آئینی عدالت کے جج کےکےآغا ہیں جو عوام میں اسلحہ لہراتے ہوئے فائرنگ کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ کتنا بے قانون ملک ہوگا جہاں جج کھلےعام غیر قانونی حرکات کرتے ہیں۔ This is the Federal Constitutional Court judge, Mr. K.K. Agha,...
    ویب ڈیسک : سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 13 کروڑ آبادی ستھرا پنجاب منصوبے سے مستفید ہو رہی ہے جو کسی معجزے سے کم نہیں۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے اقدامات کو عوام کیلئے ایک تاریخی خدمت قرار دیا، لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ستھرا پنجاب منصوبہ صوبے کا سب سے بڑا صفائی منصوبہ ہے، جو 13 کروڑ افراد کو فائدہ پہنچا رہا ہے۔ صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا 7 خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین انہوں نے کہا کہ ماضی میں صرف چھ شہروں میں صفائی کا نظام موجود تھا اور دیہی علاقوں میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک ایکس (سابق ٹوئٹر) کو متعدد سہولیات پر مشتمل وی چیٹ طرز کی سپر ایپ میں بدلنے کے لیے پرعزم ہیں۔ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ایلون مسک نے اس منصوبے کی تفصیلات بتائیں۔ یاد رہے کہ مسک نے 2022 میں ٹوئٹر خرید کر اس کا نام تبدیل کرکے ایکس رکھ دیا تھا، جبکہ مارچ 2025 میں ان کی کمپنی ایکس اے آئی نے ایکس کو 33 ارب ڈالر میں دوبارہ خرید لیا تھا۔ایکس مختلف شعبوں میں اپنی خدمات کو وسعت دے رہا ہے اور ویزا کے تعاون سے امریکا کی چند ریاستوں میں ڈیجیٹل والٹ اور آن لائن ادائیگیوں کی سہولت بھی فراہم کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ جلد صارفین...
    ایم ڈی پی ایچ اے راجہ منصور احمد کا کہنا ہے کہ گلِ دودی کی نمائش لاہور کے موسمِ سرما کا حسین تحفہ ہے، نمائش کا افتتاح وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کریں گی، افتتاحی تقریب کو رنگوں اور روشنیوں سے بھرپور بنانے کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نمائش ایک ہفتے تک جیلانی پارک میں جاری رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے 200 اقسام کے 15 ہزار گلِ داؤدی اور 15 ہزار میری گولڈ گملے نصب کر دیئے ہیں۔ نمائش کا افتتاح 4 دسمبر شام 7 بجے ہوگا۔ ایم ڈی پی ایچ اے راجہ منصور احمد نے جیلانی پارک کا دورہ کیا اور نمائش کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ نمائش میں مقابلے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ فیملی کو بانی سے صرف حال احوال کیلئے ملاقات کی اجازت ہے،وکیل کو کیس سے متعلق ملنے کی اجازت ہے،فیملی کی ملاقاتیں بھی سیاسی پیغام پر مشتمل ہورہی ہیں،اب سے فیملی ملاقاتیں بھی بند کردی جائیں گی،وکلا نے کوئی سیاسی پیغام دیا تو وہ ملاقاتیں بھی بند کردی جائیں گی۔ فیصل واوڈا کا اپنے بیان میں مزید کہناتھا کہ ملک کو عدم استحکام اور اداروں کو بدنام کرنے کی سازش سختی سے روکی جائے گی،اشتعال کرنے والی پارٹی اس دوراہے پر لے آئی ہے کہ واپسی اب مشکل ہے،ان کاکہناتھا کہ اب کیسز اور چیزوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا، 9مئی کے دہشتگردجو کے...
    اسلام آباد: پاکستان کی مقامی آٹو انڈسٹری اس وقت شدید دباؤ کا سامنا کر رہی ہے، بھاری ٹیکسیشن، درآمدی پالیسیوں میں عدم توازن اور استعمال شدہ گاڑیوں کی بے لگام درآمد نے اس اہم صنعتی شعبے کو مشکلات کی گہری دلدل میں دھکیل دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ صورتحال اس لیے بھی تشویش ناک ہے کہ یہ شعبہ نہ صرف ملکی جی ڈی پی میں دو فیصد حصہ ڈالتا ہے بلکہ ہر سال بیرونِ ملک کام کرنے والے تربیت یافتہ پاکستانی ٹیکنیشنز کی بدولت 600 ملین ڈالر سے زائد زرمبادلہ بھی ملک بھیجتا ہے۔ مالی سال 2025ء میں انڈسٹری نے 700 ارب روپے سے زیادہ کے ٹیکس ادا کیے، جو اس کی اہمیت کا منہ بولتا ثبوت...
    آسٹریلوی کپتان و فاسٹ بولر پیٹ کمنز کے دوسرے ایشیز ٹیسٹ میں حیران کن واپسی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف گابا میں ہونے والے ڈے نائٹ ٹیسٹ کے لیے حتمی فیصلہ بدھ کی سہ پہر پچ کا مزید معائنہ کرنے کے بعد کیا جائے گا۔ قائم مقام کپتان اسٹیو اسمتھ نے پریس کانفرنس میں ٹیم کا اعلان نہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ انتخابی عمل ابھی جاری ہے اور کمنز کی کپتان کے طور پر ممکنہ واپسی کے ساتھ ساتھ اسپیشلسٹ اسپنر نیتھن لائن کو باہر بٹھانے کا امکان بھی موجود ہے۔ آسٹریلیا کو انجرڈ اوپنر عثمان خواجہ کا متبادل بھی ڈھونڈنا ہے اور اطلاعات کے مطابق جوش انگلس مڈل آرڈر میں جگہ بنانے کے مضبوط امیدوار...
    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر آج ٹرینڈنگ ہیش ٹیگز میں ڈولچی اینڈ گبانا کا نام بھی شامل ہے۔ لیکن آخر ایسی کیا وجہ ہے جو یہ فیشن برانڈ آج ٹرینڈنگ میں ہے؟ اطلاعات کے مطابق فیشن برانڈ نے بینکاک میں نئے DG Caffè کی افتتاحی تقریب رکھی تھی، جس میں معروف تھائی سیلیبریٹیز زی پروک (Zee Pruk) اور نو نیو چاوارِن (NuNew Chawarin) کی شرکت نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی۔ Dolce & Gabbana has always been part of ZNN's important milestones, and now they continue to be a part of D&G's. Hoping their partnership continues on for longer! ZEENUNEW AT DG CAFFE#DGCaffexZeeNuNew#DolceGabbana#ZeeNuNew @zee_pruk @CwrNew pic.twitter.com/56aaBDfIrE — в ℓ υ ε ???? ???? ???????????? (@MelRam_01) December 3, 2025...
    —فائل فوٹو قومی ایئر لائن کی نجکاری کے معاملے پر نجکاری میں شامل چاروں کمپنیوں کو نجکاری کمیشن نے تازہ صورتِ حال سے آگاہ کر دیا۔ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کی نجکاری کے لیے بولی 10 سے 15 دسمبر کے درمیان ہونے کی اُمید ہے، قومی ایئر لائن کی جانب سے یومیہ 70 پروازیں چلائی جاتی ہیں۔قومی ایئر لائن کی جانب یومیہ 45 بین الاقوامی اور 25 ڈومیسٹک فلائٹ چلائی جا رہی ہیں جبکہ قومی ایئر لائن کے 34 طیارے ہیں ان میں صرف 18 آپریشنل ہیں۔ وزیراعظم کی قومی ایئر لائن کی نجکاری کے مراحل شفاف طریقے سے مکمل کرنے کی ہدایتوزیراعظم نے قومی ایئر لائن کی نجکاری کے تمام مراحل تیز اور شفاف طریقے سے مکمل کرنے...
    اپوزیشن رہنما پریس کانفرنس کر رہے ہیں - فوٹو: فائل پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاک فوج ہماری فوج ہے۔ ہم چاہتے ہیں آئین میں جس کا جو کردار ہے وہ وہاں تک رہے۔اسلام آباد میں اپوزیشن اتحاد کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہ کہا کہ خیبر پختونخوا کا این ایف سی میں جو شیئر ہے وہ دیا جائے، سرتاج عزیز کمیٹی نے جو 1000 ارب روپے دینے کا کہا وہ دیے جائیں، این ایف سی میں تمام صوبوں نے فاٹا انضمام پر حصہ دینے کا کہا، خیبر پختونخوا میں جب فاٹا ضم ہوا تو خیبر پختونخوا کا شئیر 19 فیصد ہوگیا، گیس کی رائلٹی سمیت صوبے کے وسائل کو روکا گیا ہے۔انہوں...
    ، اقبال حسین ---فائل فوٹو  پاکستان میں تعینات بنگلادیشی ہائی کمشنر اقبال حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کی تجارت میں مواقع موجود ہیں، ماضی میں ریل سے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تجارت عام تھی مگر رسائی کے مسائل ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں، جنوبی ایشیا میں کمزور کنیکٹیویٹی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔فارن سروس اکیڈمی میں خطاب کے دوران بنگلادیشی ہائی کمشنر نے کہا کہ بنگلادیش سے کم لوگ پاکستان آ رہے ہیں کیونکہ اکثر اسے بھارت کے تناظر میں دیکھا جاتا ہے، خطے کی جغرافیائی کنیکٹیویٹی ہماری مشترکہ ترقی کی بنیاد بن سکتی ہے۔ کابل، پشاور، ڈھاکا اور میانمار کو ملانے والا قدیم تجارتی راستہ ہماری تاریخ کاحصہ ہے، نئی نسل زیادہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پیش آنے والے لرزہ خیز سانحے کی ابتدائی تحقیقات مکمل ہوگئیں۔ واقعے میں ایک کمسن بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگیا تھا۔کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کی جاری کردہ تحقیقاتی رپورٹ  باضابطہ طور پر سیکرٹری محکمہ بلدیات کو ارسال کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد میئر کراچی کے احکامات پر میونسپل سروسز نے فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کیا، اس دوران گلشن ٹاؤن کے لنک نالے سے بچے کی لاش برآمد کی گئی۔رپورٹ کے مطابق جائے حادثہ کے جائزے سے معلوم ہوا کہ یہ سانحہ براہ راست ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کی غیرمعیاری اور غیرمحتاط کھدائی کے باعث پیش آیا۔تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا...
    ویب ڈیسک:ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر بم حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید ہو گئے۔  پولیس کے مطابق  ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پنیالہ میں پولیس موبائل پر بم دھماکہ ہوا  جس میں 3 پولیس اہلکار شہید ہو گئے ہیں، جن میں اے ایس آئی گل عالم، کانسٹیبل رفیق اور ڈرائیور سخی جان شامل ہیں جب کہ دھماکے میں کانسٹیبل آزاد شاہ محفوظ رہے۔  اطلاع ملتے ہی ریسکیو اداروں اور پولیس کی جانب سے شہدا کی لاشوں  کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے اور جائے وقوع سے شواہد بھی اکٹھے کئے جا رہے ہیں، بم دھماکے کے بعد ڈی ایس پی پنیالہ اور ایس ایچ او موقع پر روانہ ہو گئے ہیں جبکہ علاقے کی ناکا...
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت خیبر پختونخوا کے این ایف سی میں شیئرز اسے نہیں مل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرتاج عزیز کی کمیٹی نے صوبے کے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ ضم ہونے کے بعد 10 سال میں ایک ہزار ارب روپے ہم فاٹا کی ترقی کے لیے دیں گے اور ہر صوبہ این ایف سی میں سے اپنا 3 فیصد حسہ فاٹا کو دیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: این ایف سی کا ابتدائی اجلاس پھر مؤخر، سیاسی مشاورت کی جائے گی انہوں نے الزام عائد کیا کہ وفاقی حکومت صوبے کی رائیلٹیز نہیں دے رہی، ہمارے صوبے کو عالمی سیاست میں...
    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں صائم ایوب نے دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تمام فارمیٹس کی تازہ رینکنگ جاری کردیں جس کے مطابق صائم ایوب نے ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی فہرست میں سکندر رضا کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ویسٹ انڈیز کے روسٹن چیز تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی بولرز کی فہرست میں بھارت کے ورون چکرورتھی پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔ پاکستان کے ابرار احمد چار درجے ترقی سے چوتھی اور محمد نواز دو درجے ترقی سے گیارہویں پوزیشن پر آگئے۔ شاہین آفریدی کی اٹھارہویں پوزیشن برقرار ہے۔ سفیان مقیم چار درجے تنزلی سے بتیسویں اور سلمان مرزا چار درجے ترقی سے چونتیسویں پوزیشن پر آگئے۔ صائم ایوب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی تنازعات امن کے لیے خطرہ بن چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاک  بھارت جنگ تباہ کن ثابت ہو سکتی تھی۔وفاقی دارالحکومت میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دنیا بھر میں جاری کشیدگی کو عالمی امن کے لیے بڑھتا ہوا خطرہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف خطوں میں بھڑکتے تنازعات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں جہاں معمولی کوتاہی بھی بڑے بحران کو جنم دے سکتی ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی طاقتوں کو فوری طور پر سفارتی راستوں کا انتخاب کرنا ہوگا، ورنہ حالات مزید بگڑ جائیں گے۔اپنے خطاب کے دوران اسحاق ڈار نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا بھر میں لاکھوں صارفین اس وقت  تشویش میں مبتلا ہو گئے،  جب اوپن اے آئی اور چیٹ جی پی ٹی کی خدمات اچانک معطل ہو گئیں۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق منگل کی دوپہر امریکی مشرقی وقت کے مطابق 2 بج کر 30 منٹ کے بعد دنیا کے مختلف خطّوں سے یہ رپورٹس سامنے آتی رہیں کہ صارفین سروس تک رسائی سے محروم ہیں۔ متعدد افراد کا کہنا تھا کہ سسٹم بار بار لوڈ ہوتا ہے لیکن کوئی جواب نہیں دیتا، جس کے باعث ان کا روزمرہ کا کام شدید متاثر ہوا۔بین الاقوامی ویب سائٹ ’’ڈاؤن ڈیٹیکٹر‘‘ پر بھی صارفین کی جانب سے شکایات کا سیلاب آ گیا۔ صرف چند منٹوں کے اندر 39 ہزار سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فروری 2026 تک اعزازیہ کارڈ جاری کیا جائے گا، اور یکم جنوری سے پہلی ادائیگیاں پے آرڈر کے ذریعے کی جائیں گی۔ یکم فروری سے تمام ادائیگیاں اعزازیہ کارڈ کے ذریعے ہوں گی۔اجلاس میں ہدایت دی گئی کہ آئمہ کرام کی رجسٹریشن کا عمل مسلسل جاری رہے، اور ملک و قوم کے مفادات کے خلاف یا اخلاقی و مالی جرائم میں ملوث امام مسجد کا اعزازیہ بند کیا جائے۔ پنجاب بھر میں 62,994 رجسٹریشن فارم وصول کیے گئے ہیں جن کی تصدیق جاری ہے۔صوبے بھر میں مسجد مینجمنٹ اور تحصیل مینجمنٹ کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں، جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز کو ہر ماہ آئمہ کرام کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکا میں نیشنل گارڈز پر حملہ کیس میں افغان شہری نے الزامات سے انکار کردیا۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق  وائٹ ہاؤس کے قریب پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کا واقعہ دنیا بھر میں میڈیا کی شہ سرخیوں میں آیا تھا، جس کے بعد امریکی حکومت نے ویزا درخواستوں، افغان پاسپورٹس پر ویزے کا اجرا سمیت امیگریشن کے حوالے سے سخت فیصلے کیے ہیں۔اس سلسلے میں تازہ پیش رفت کے مطابق افغان شہری نے نیشنل گارڈز پر گولی چلانے کے کیس میں تمام الزامات کو مسترد کردیا ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق 29 سالہ رحمان اللّٰہ لکنوال وہ ملزم ہے جس پر ایک نیشنل گارڈ کو ہلاک اور دوسرے کو شدید زخمی کرنے کا الزام...
    اویس کیانی :وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی صنعتی پیداوار اور تجارت میں اضافے کیلئے مسائل کی نشاندہی ناگزیر ہے، صنعتی مصنوعات کی پیداواری لاگت کم کرنے کے لئے موثر اقدامات اٹھانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔  وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی درآمدات، کسٹمز ڈیوٹی اور تجارتی شعبے میں اصلاحات پر قائم کردہ ذیلی ورکنگ گروپ کی سفارشات پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں نمائندہ کاروباری حضرات پر مبنی ذیلی ورکنگ گروپ کے ارکان نے وزیراعظم کو کسٹمز اور ٹیکس وصولی سے متعلقہ مسائل سے آگاہ کیا اور اپنی سفارشات پیش کیں۔ صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا 7 خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین ...
    ہر سال 3 دسمبر کو دنیا بھر میں معذور افراد کا عالمی دن اس عزم کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ معاشرے میں وہ تمام رکاوٹیں ختم کی جائیں جو جسمانی کمزوری کے باعث کسی بھی شہری کو مکمل زندگی گزارنے سے روکتی ہیں۔ لیکن آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں یہ دن محض ایک رسمی کارروائی محسوس ہوتا ہے کیونکہ شہر میں سہولیات کی وہ بنیادی شکل بھی میسر نہیں جو ایک معذور شہری کی آزادانہ نقل و حرکت کے لیے ضروری ہوتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد کی گلیاں، بازار، عوامی دفاتر اور پبلک پوائنٹس وہ تمام بنیادی تقاضے پورے نہیں کرتے جو کسی بھی بیسٹ پریکٹس شہر میں معذور افراد کے لیے لازمی سمجھے جاتے...
    اسلام ٹائمز: اگر ان تمام باتوں کو مدنظر رکھا جائے تو کہا جا سکتا ہے کہ اسرائیل اور اس کے عہدیداروں اور صیہونی آبادکاروں کا یہ خوف یا اسرائیل کی نابودی کا ڈرائونا خواب سو فیصد حقیقی اور نظریاتی بھی ہے۔ اسی لیے اسرائیل کے اندر خود ماہرین بارہا کہتے ہیں کہ اگر یہ مسائل حل نہ ہوئے تو ریاست مستقبل میں کمزور ہوسکتی ہے۔ یہی وہ ڈرائونا خواب ہے، جو ہمیشہ غاصب صیہونی ریاست کے دل و دماغ میں بے چینی کو جاری رکھے گا۔ یہی فلسطینی عوام، ان کی مزاحمت اور مزاحمت کی حمایت کرنے والے اتحادیوں کی کامیابی ہے۔ تحریر: ڈاکٹر صابر ابو مریم سیکرٹری جنرل فلسطین فائونڈیشن پاکستان غاصب صیہونیوں کی ناجائز ریاست اسرائیل جو 1948ء...
      کلیم اختر:  پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے گلی محلوں، فوڈ سٹالز، ٹھلوں، ڈھابوں اور ریڑھیوں پر صفائی و معیار کے حوالے سے جاری اسٹیٹ آف دی آرٹ پروگرام تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب سلمیٰ بٹ کے مطابق پروگرام کے آغاز سے اب تک 1 ہزار 242 فوڈ ہینڈلرز کو لائسنس جاری کیے جا چکے ہیں۔ سلمیٰ بٹ نے بتایا کہ 4 ہزار 138 فوڈ ہینڈلرز کو مفت فوڈ سیفٹی ٹریننگ اور فوڈ سیفٹی کٹس فراہم کی گئیں جبکہ 2 ہزار 891 فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل ٹیسٹ مکمل کیے جا چکے ہیں۔ صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا 7 خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین ...
    معروف اداکارہ آمنہ یوسف کی بات پکی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس پر صارفین جوڑے کو بھرپور مبارکباد اور نیک تمناؤں سے نواز رہے ہیں۔آمنہ یوسف جنہوں نے حمزہ سہیل اور سحر خان کے ساتھ اپنے ڈرامے سے ڈیبیو کیا تھا، ناظرین کی جانب سے اپنے کردار کی بہترین پذیرائی حاصل کرنے کے بعد اب اپنی نجی زندگی کے ایک نئے سفر کا آغاز کر چکی ہیں۔اداکارہ نے اپنی منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انہیں اپنی زندگی کا پیار مل گیا ہے اور وہ خوش ہیں کہ اس خاص موقع پر ان کے قریبی لوگ ان کے ساتھ موجود تھے، آمنہ یوسف نے رسم کے دوران گلابی رنگ...
    معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی لاہوری پنجابی انداز میں اردو بولنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی، جس کے بعد صارفین کی جانب سے نہ صرف تنقیدی تبصرے سامنے آئے بلکہ کچھ افراد نے دلچسپ ردعمل کا اظہار بھی کیا۔ہانیہ عامر کی ویڈیو وائرل ہونے پر کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ ہانیہ کا لہجہ پنجابی سے زیادہ ہریانوی لگ رہا ہے۔وائرل ویڈیو میں ہانیہ عامر کو ایک نوجوان کے ساتھ لاہوری پنجابی لہجے میں گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو میں موجود لڑکا اداکارہ سے کہتا ہے کہ وہ بڑگڑ بنا رہے ہیں جس پر ہانیہ عامر بھی ان کی نقل اتارتے ہوئے جواب دیتی ہیں کہ ان سے کہو اگر وہ بڑگڑ...
    ملکی صنعتی پیداوار اور تجارت میں اضافے کیلئے مسائل کی نشاندہی ناگزیر ہے: وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 3 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہملکی صنعتی پیداوار اور تجارت میں اضافے کیلئے مسائل کی نشاندہی ناگزیر ہے، صنعتی مصنوعات کی پیداواری لاگت کم کرنے کے لئے موثر اقدامات اٹھانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی درآمدات، کسٹمز ڈیوٹی اور تجارتی شعبے میں اصلاحات پر قائم کردہ ذیلی ورکنگ گروپ کی سفارشات پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں نمائندہ کاروباری حضرات پر مبنی ذیلی ورکنگ گروپ کے ارکان نے وزیراعظم کو کسٹمز اور ٹیکس وصولی سے متعلقہ مسائل سے آگاہ کیا اور اپنی سفارشات پیش...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دنیا میں بڑھتے تنازعات عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں، مئی میں پاک بھارت جنگ بھی خطرناک ثابت ہوسکتی تھی، تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات اور سفارتکاری کے حامی ہیں۔ اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا چیلنج ہے، عالمی معاشی منظر نامہ تبدیل ہو رہا ہے، جنوبی ایشیا کو غربت، ناخواندگی، ناگہانی آفات سمیت دیگر چیلنجز درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں موسمیاتی تبدیلی اور غذائی قلت کے چیلنجز سنگین ہوتے جا رہے ہیں، درجہ حرارت میں اضافے اور سیلابوں کے معیشت پر تباہ کن اثرات مرتب ہو رہے ہیں، جنوبی ایشیا میں...
    ایمازون ویب سروسز کے سی ای او میٹ گارمن نے کہا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی وجہ سے جونیئر ملازمین کو نکالنے کا تصور سب سے بے وقوفانہ بات ہے جو میں نے کبھی سنی ہے۔ گارمن نے یہ بات اے آئی سرمایہ کار میتھیو برمن کے ساتھ گفتگو میں کہی، جہاں انہوں نے ویب سیریز کے کیرو نامی اے آئی کوڈنگ ٹول کی بات کرتے ہوئے ان کاروباری رہنماؤں پر تنقید کی جو سمجھتے ہیں کہ اے آئی کمپنی کے تمام جونیئر افراد کی جگہ لے سکتی ہے۔ گارمن نے وضاحت کی کہ جونیئر اسٹاف نہ صرف نسبتاً کم خرچ ہوتا ہے بلکہ اے آئی ٹولز کے استعمال میں سب سے زیادہ دلچسپی بھی وہی رکھتے ہیں۔ یہ...
    سٹی42: لاہور میں گڈز ٹرانسپورٹرز نے ٹریفک آرڈیننس 2025 کے فوری واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناجائز چالان اور جرمانوں کا نظام ختم کیا جائے۔  انہوں نے پیرا فورس کی جانب سے غیر ضروری جرمانوں کے خاتمے اور اس ادارے کو لامحدود اختیارات نہ دینے پر زور دیا ہے۔ ٹرانسپورٹرز کا کہنا تھا کہ وہ ٹریفک قوانین کے ساتھ چلنے کے خواہاں ہیں اور حکومت و متعلقہ اداروں سے تعاون چاہتے ہیں, انہوں نے ٹرک سٹینڈوں میں مناسب پارکنگ سہولیات فراہم کرنے اور لاہور میں نئے ٹرک اڈوں کے قیام کی بھی درخواست کی۔ صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا 7 خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین ...
    فن لینڈ کے صدر نے فارن افیئرز میں کہا کہ دنیا میں عالمی مغرب، عالمی مشرق اور عالمی جنوب کے درمیان ایک تین طرفہ مقابلہ جاری ہے، اس نے عالمی طاقت کے مراکز کو تین حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے، یعنی امریکا اور مغرب، دوسرا چین اور روس اور تیسرے ترقی پذیر ممالک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی ملک فن لینڈ کے صدر الکساندر اسٹب نے خبردار کیا ہے کہ دنیا، اس وقت مغرب، مشرق اور عالمی جنوب کی باہمی رقابت کا دور دیکھ رہی ہے، اور اس صورتحال نے ترقی پذیر ممالک کو پہلے سے زیادہ طاقتور بنا دیا ہے۔ بین الاقوامی امور کے متعلق اسٹب نے امریکی جریدے فارن افیئرز میں خبردار کیا ہے کہ وہ لبرل نظم جو...
    لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے بچوں کی حوالگی کے کیس کے حوالے سے اہم فیصلہ سناتے ہوئے 13 سالہ بچے کو حقیقی والدین کے بجائے لے پالک ماں باپ کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے لے پالک والدین سے بچے کی حوالگی حقیقی والدین کو دینے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، جسٹس فیصل زمان خان نے سید ارشد علی کی درخواست پر 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ بچوں کی حوالگی کے کیس میں انکی خواہش اور ذہنی کیفیت کو مقدم رکھا جائے گا، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق بچے کی رائے کو اہمیت دینا ضروری ہے،  موجودہ کیس میں بچے نے لے پالک والدین کے ساتھ جانے...
    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فرحان علی آغا کی فٹنس دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔ ماڈلنگ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے کے بعد اداکاری کی دنیا میں اپنی پہچان بنانے والے فرحان علی آغا ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ تیرے بن اور سنو چندا جیسے مقبول ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری سے دل جیتنے والے فرحان، پیشہ ورانہ کامیابیوں کے ساتھ ساتھ اپنی فٹنس کے معاملے میں بھی ہمیشہ سنجیدہ رہے ہیں۔ 50 سالہ فرحان علی آغا مستقل مزاجی کے ساتھ ورزش اور صحت مند طرزِ زندگی کو فالو کرتے ہیں اور اپنے چاہنے والوں کے لیے انسٹا گرام پر باقاعدگی سے اپنی ورک آؤٹ ویڈیوز شیئر...
    بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے 1993 کے ہولناک واقعات اور اپنی قید کے دنوں سے متعلق اہم اور حساس انکشافات کیے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں سنجے دت نے اپنی 5 سالہ قید، مقدمات اور اس دوران پیش آنے والی تکالیف پر کھل کر بات کی۔ سنجے دت کے مطابق بابری مسجد واقعے کے بعد ان کے خاندان کو شدید دباؤ اور دھمکیوں کا سامنا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ان پر اسلحہ رکھنے کا الزام لگایا گیا تاہم اس کا کوئی ٹھوس ثبوت کبھی پیش نہ ہوا۔ اداکار نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں آج بھی نہیں سمجھ پایا کہ مجھے کیوں جیل بھیج دیا گیا۔ 25 سال بعد عدالت...
    بھارت کی ون ڈے ٹیم میں دراڑ گہری ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ میڈیا میں ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور ویٹرن بلے باز ویرات کوہلی کے درمیان تعلقات مزید بگڑنے کی خبریں زور پکڑ رہی ہیں۔ جنوبی افریقا کے خلاف ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ سے قبل رائے پور کے ایئر پورٹ موجود بھارتی ٹیم کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس سے یہ سمجھا جا رہا ہے کہ ویرات کوہلی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر سے دوربیٹھے ہیں اور پراگیان اوجھا کے ساتھ گفتگو میں محو ہیں۔ Rohit Sharma meeting his best friend team India selector pragyan Ojha. Gautam Gambhir, Rohit and Ojha having fun chat at airport yesterday.❤️ pic.twitter.com/NhVRo3nUZE — ????????????????????????????⁴⁵ (@rushiii_12)...
    ---فائل فوٹو  اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ بنیادی سہولتوں کا حصول سب کا حق ہے، ملک کے تمام حصوں میں مقیم لوگوں کی مساوی ترقی ضروری ہے۔لاہور میں تقریب سے خطاب کے دوران ملک احمد خان نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنا عوامی نمائندوں کی ذمہ داری ہے، وزیرِ اعلیٰ مریم نواز پنجاب کے لیے بہت اچھے کام کر رہی ہیں، انسانی ترقی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لانا ہوں گے، سندھ اور بلوچستان کے وزارء اعلیٰ بھی صوبوں میں ترقی کے لیےکوشاں ہیں۔ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ ملک میں پارلیمانی نظام کا ہونا بہت ضروری ہے، ایک ہی نظام ہے لوگوں کو مضبوط کرنے کے لیے، اختیارات بانٹنے سے ہی...
    --فائل فوٹو ڈیرا اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں پنیالہ کے علاقے میں پولیس موبائل پر دہشت گردوں کے حملے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے ڈگری کالج کے قریب سڑک پر آئی اِی ڈی نصب کر رکھی تھی، پولیس موبائل کے پہنچنے پر آئی اِی ڈی کا دھماکا ہوا۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد دہشت گردوں نے پولیس اہل کاروں پر فائرنگ کی جس میں اے ایس آئی سمیت 3 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔ بنوں: گاڑی پر حملہ، اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان و پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید اسسٹنٹ کمشنر بنوں کا کہنا ہے کہ حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 4 ہے جس میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں پولیس کے مطابق...
    بھارتی اداکارہ ریچا چڈھا نے دہلی میں بڑھتی ہوئی آلودگی اور خطرناک حد تک خراب فضائی معیار پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں دہلی اور اس کے کئی قریبی اضلاع میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 377 تک پہنچ گیا، جو شہریوں کے لیے نہایت مضر صحت قرار دیا جا رہا ہے۔ ریچا چڈھا، جو 2010 میں دہلی سے ممبئی منتقل ہوگئی تھیں مگر آج بھی اکثر اپنے شہر جاتی رہتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دہلی کی سردیاں کبھی لوگوں کا پسندیدہ موسم ہوتی تھیں۔ ہم چھت پر بیٹھ کر گجک اور مونگ پھلی سے لطف اندوز ہوتے تھے، لیکن آج حالات دیکھ کر دل دکھتا ہے،...
    معروف اداکارہ اور پروڈیوسر جویریہ سعود نے سینئر ڈائریکٹر سنگیتا کی جانب سے اپنے شوہر سعود قاسمی اور اداکارہ میرا کے ماضی کے تعلقات پر تبصرہ کرنے پر سخت ردِعمل دیا ہے۔ گزشتہ دنوں سنگیتا نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سعود اور میرا کے پرانے رشتے کی تصدیق کی اور ایک واقعہ بھی سنایا۔ سنگیتا کے مطابق میں ایک فلم ڈائریکٹ کر رہی تھی، لیکن سعود شوٹنگ پر نہ پہنچے، جب میں ان کے گھر گئی تو میرا ’لانڈری‘ میں چھپی ہوئی تھیں اور وہ سعود کو شوٹ پر جانے نہیں دیتی تھیں کیونکہ وہ اداکارہ ریشم کو ناپسند کرتی تھیں، جنہیں فلم میں سعود کے ساتھ کاسٹ کیا گیا تھا، سنگیتا نے دعویٰ کیا کہ...
    اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات میں اب تک کی پیش رفت رپورٹ سترہ دسمبر تک طلب کرلی۔ عدالت نے دونوں جانب کے وکلاء سے ازخود نوٹس کارروائی کے دائرہ اختیار پر معاونت بھی طلب کی ہے۔ سینئر صحافی ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت وفاقی آئینی عدالت کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس روزی خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی،  عدالت نے قتل کی تحقیقات سے متعلق پیش رفت رپورٹ سترہ دسمبر تک طلب کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ رپورٹ میں قانونی طور پر اٹھائے گئے اقدامات اور آئندہ کی تجاویز بھی شامل کی جائیں گی جس پر چھٹیوں کے بعد بحث کی جائے گی۔...
    سینئر اداکارہ صبا فیصل کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ ایک ایستھیٹک کلینک میں اسکن ٹریٹمنٹ کرواتی نظر آ رہی ہیں۔ صبا فیصل اپنی خوبصورتی، فٹنس اور خود کو بہترین انداز میں برقرار رکھنے کے لیے جانی جاتی ہیں، اکثر اپنی زندگی کے لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ اداکارہ مبینہ طور پر پی آر پی اسکن ٹریٹمنٹ اور فیشل کروا رہی ہیں، جس کے دوران وہ ہمیشہ کی طرح اپنی جلد کو شفاف، تر و تازہ اور دلکش رکھنے پر توجہ مرکوز کیے دکھائی دیتی ہیں، تاہم یہ ویڈیو صارفین کی جانب سے شدید ردِعمل کا باعث بن گئی...
    ملائیشیا نے اپنی لاپتہ پرواز ایم ایچ 370 کی تلاش دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ ملائیشیا کے حکام کا کہنا ہے کہ سمندر کی گہرائی میں سرچ آپریشن 30 دسمبر سے دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ ملائیشین ایئرلائن کی پرواز ʼایم ایچ 370‘ 8 مارچ 2014 کو 239 مسافروں کے ساتھ کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے لاپتہ ہوگئی تھی۔ لاپتہ پرواز کا اب تک کچھ پتہ نہیں چل سکا جو کہ فضائی تاریخ کا سب سے بڑا معمہ بن گیا ہے۔ لاپتہ طیارے کی تلاش کے لیے سمندر میں پہلے بھی کئی مرتبہ تلاش کئی گئی تاہم طیارے کے ملبے کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ 2018 میں اس سانحے کی حتمی رپورٹ میں ایئر ٹریفک کنٹرول...
    ایک نئی طبی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ موٹاپا الزائمر کی بیماری کے پھیلاؤ اور بگاڑ کی رفتار کو تیز کرسکتا ہے۔ ریڈیالوجیکل سوسائٹی آف نارتھ امریکا کی شکاگو میں سالانہ میٹنگ میں پیش کی گئی اس تحقیق کے مطابق الزائمر سے منسلک خون کے بائیو مارکر موٹاپے کے شکار افراد میں دو گنا تیزی سے بڑھتے پائے گئے۔ واشنگٹن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن سینٹ لوئس کے سینئر محقق ڈاکٹر سائرس راجی کا کہنا ہے کہ یہ پہلی بار ہے کہ ہم نے بائیو مارکرز کے ذریعے موٹاپے اور الزائیمر کے درمیان تعلق کو اتنی واضح شکل میں دیکھا ہے۔ اس تحقیق میں الزائمر امیجنگ پروجیکٹ میں شامل 400 سے زائد افراد کا پانچ سال تک جائزہ...
    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مئی میں پاک بھارت جنگ بھی خطرناک ثابت ہوسکتی تھی۔ اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا۔ مسئلہ کشمیر کے حل نہ ہونے سے خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ دنیا میں سلگتے تنازعات عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں، پاکستان تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا سب سے زیادہ آبادی والا خطہ ہے، جنوبی ایشیا میں موسمیاتی تبدیلی اور غذائی قلت کے چیلنجز سنگین ہوتے جا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا...
    اپنے خصوصی انٹرویو میں سینیٹر عون عباس بپی نے کہا کہ ہم ظلم کے وضع کردہ اصول تسلیم نہیں کرتے۔ عمران خان سے ملاقات اُنکا آئینی اور قانونی حق ہے اور اس حق سے دستبردار ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ریاستی جبر کے سامنے ہم سر نہیں جھکائیں گے۔ پی ٹی آئی کے ساتھ ہونیوالا ظلم ہماری یادوں سے مٹ نہیں سکتا۔ موجودہ حکومت نے معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے، جبکہ کسان بدحالی کی آخری حد تک پہنچ چکے ہیں۔ ملکی معیشت کی بربادی کے اثرات براہِ راست عوام اور زرعی طبقے کو اپنی لپیٹ میں لے رہے ہیں اور اس ناانصافی اور معاشی زوال کے ذمہ دار حکمران ہیں۔ متعلقہ فائیلیںسینیٹر عون عباس بپی پاکستان...