بھارت قیامت تک جنگ میں شکست کو بھلا نہیں سکتا،وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
جہانیاں(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ نے چار دن کی جنگ میں پاکستان کو عظیم فتح سے نوازا، بھارت قیامت تک اس شکست سے باہر نہیں نکل سکتا۔
جہاںیاں میں رکن قومی اسمبلی افتخار نذیر کے گھر آمد کے بعد سیاسی رہنماؤں سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے معاشی اور دفاعی میدان میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں، ڈیڑھ سال میں ملک دیوالیہ ہونے سے باہر نکل آیا اسی طرح چند ماہ پہلے اللہ نے پاکستان کو عظیم فتح عطا فرمائی۔
انہوں نے کہا کہ چار دن کی جنگ میں پاکستان کو بڑی فتح نصیب ہوئی، تینوں افواج نے تاریخ رقم کی، فیلڈ مارشل نے جنگ کو فرنٹ سے لیڈ کیا، بھارت قیامت تک اس شکست سے باہر نہیں نکل سکتا۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز اور ان کی ٹیم نے عوام خدمت اور خلوص کی اعلیٰ ترین مثال قائم کی۔
آج کی لڑکیاں عیاشی اور آزادی کی وجہ سے شادی ہی نہیں کرنا چاہتیں، اداکارہ غزالہ جاوید
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
نائب وزیراعظم ایگزیکٹو اختیارات کیسے استعمال کر سکتا ہے، اسحاق ڈار کے وکیل سے معاونت طلب
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے نائب وزیر اعظم کے آئین میں دیے گئے اختیارات سے متعلق اسحاق ڈار کے وکیل سے آئندہ سماعت پر معاونت طلب کر لی۔
اسحاق ڈار کے دو عہدے رکھنے کے خلاف ایم این اے شیر افضل مروت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
جسٹس خادم حسین سومرو نے ریمارکس دیے آئین میں کہاں ہے کہ نائب وزیر اعظم ایگزیکٹو کے اختیارات استعمال کرے گا، کل ڈپٹی وزیر اعظم کہہ دے کہ اسسٹنٹ وزیر اعظم بھی ہوگا، پھر کیا کریں گے، یہ کیسے ہو سکتا ہے اس پر ہماری معاونت کریں۔
عدالت نے وکلاء سے معاونت طلب کرتے ہوئے کہا کہ فرانس، ایران اور ترکیہ میں تو ایسا ہوگا لیکن یہاں کیسے ہے وہ بتائیں۔
جسٹس خادم حسین سومرو نے ریمارکس دیے کہ ہم نے آئین کو فالو کرنا ہے، اس پر تیاری کریں اور آئندہ سماعت پر دلائل دیں۔
اسحاق ڈار کی جانب سے وکیل عدیل واحد عدالت میں پیش ہوئے جبکہ درخواست گزار شیر افضل مروت کے وکیل ریاض حنیف راہی نے دلائل دیے۔
درخواست گزار کے وکیل ریاض حنیف راہی کا موقف تھا کہ اسحاق ڈار کے پاس دو عہدے ہیں، وہ نائب وزیر اعظم بھی ہیں اور وزیر خارجہ بھی ہیں، آئین میں کہیں ڈپٹی وزیر اعظم کے عہدے کا ذکر نہیں، اسحاق ڈار سب اہم میٹنگ چیئر کر رہے ہیں۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر نائب وزیر اعظم کے ایگزیکٹو کے اختیارات استعمال کرنے سے متعلق دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی، آئندہ تاریخ تحریری حکم نامے میں جاری ہوگی۔