وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارت قیامت تک معرکۂ حق کی شکست سے باہر نہیں نکل سکتا، پاکستانی بری، فضائی اور بحری افواج نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے۔

جہانیاں میں سیاسی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللّٰہ نے بھارت کے خلاف پاکستان کو عظیم فتح نصیب کی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک افواج نے وطنِ عزیز کا دفاع یقینی بنایا، پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر بابر سدھو کے شاہینوں نے دشمن پر کاری ضرب لگائی۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان کو ترقی اور خوش حالی کی جانب لے جا رہی ہے، ملکی معیشت کے تمام اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں، پاکستان نے معاشی استحکام اور سفارتی کامیابیوں کی نئی مثال قائم کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا افغانستان کے حالیہ حملے پر تشویش کا اظہار

وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں قیمتی جانوں، اربوں ڈالر کا معاشی نقصان اٹھایا۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی ایک بڑی انسانی خدمت ہے اور پاکستان کو اس میں اپنا کردار ادا کرنے پر فخر ہے، تمام سیاسی قوتوں کو اختلافات سے بالاتر ہو کر قومی مفاد میں مل کر کام کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں نئی گرم جوشی پیدا ہوئی ہے، سعودی قیادت نے پاکستان کے ساتھ مثالی تعاون کا اظہار کیا ہے، اقوامِ متحدہ میں صدر ٹرمپ، صدر اردوان اور صدر عبدالفتاح السیسی سمیت عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تعریف  کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز اور ان کی ٹیم نے محنت، دیانت اور خلوص سے عوامی خدمت کی نئی مثال قائم کی ہے۔

علاوہ ازیں شہباز شریف رکنِ قومی اسمبلی محمد خان ڈاھا کی رہائش گاہ خانیوال پہنچے اور ان سے ان کے والد مسلم لیگ ن کے سینئر رکن مرحوم عرفان احمد خان ڈاھا کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔

سابق صوبائی وزیر عرفان احمد خان ڈاھا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اعظم شہباز شریف نے کہا کہ

پڑھیں:

وزیراعظم کا بی ٹو بی کانفرنس کی پیشرفت کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کا فیصلہ

وزیراعظم اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں - فوٹو بشکریہ پی آئی ڈی

وزیراعظم شہباز شریف نے چین میں بی ٹو بی کانفرنس کے دوران ہوئی پیشرفت کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کا فیصلہ کیا ہے۔ 

دورہ چین میں پاک چین بزنس ٹو بزنس کانفرنس کے دوران لیے گئے فیصلوں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ جس میں وفاقی وزرا رانا تنویر، احد چیمہ، احسن اقبال، شزا فاطمہ خواجہ اور متعلقہ حکام شریک ہوئے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے نجی شعبے کے درمیان کاروباری روابط میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ یہ اضافہ دونوں ممالک کی اقتصادی شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ہے۔

پاک چین سرمایہ کاری، زراعت اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے مفاہمت کی 15 یادداشتوں پر دستخط

اسلام آباد پاکستان اور چین نے سرمایہ کاری، زراعت...

انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ صنعتی، زرعی اور تکنیکی تعاون سے برآمدات بڑھنے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ ہانگژو بی ٹو بی کانفرنس میں ایم اویوز کو جلد باقاعدہ معاہدوں اور مشترکہ منصوبوں میں تبدیل کیا جائے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین کی اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز اور پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کے درمیان تعاون کو عملی جامہ پہنایا جائے۔ پاک چین مشترکہ منصوبوں سے پاکستان کے زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائی جاسکیں گی۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ہانگژو میں 24 مئی کو پاکستان چین بی ٹو بی کانفرنس میں 123 پاکستانی اور 436 چینی کمپنیوں نے شرکت کی۔ کانفرنس کے دوران تقریباً 7.54 ارب ڈالر مالیت کی 207 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • کفایت شعاری اقدامات میں بڑا ریلیف ؛ مارکیٹوں کے اوقات کار میں توسیع
  • شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
  • وزیراعظم کا سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کیلئے اصلاحات تیز کرنے کا حکم
  • باپ اپنے نابالغ بچے کے نان و نفقہ کی ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں ہو سکتا ،لاہور ہائیکورٹ
  • برآمدات بڑھانے کیلئے مؤثر اقدامات ترجیح ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • نابالغ بچے کا نان نفقہ کسی معاہدے سے ختم نہیں کیا جا سکتا: لاہور ہائیکورٹ
  • گلگت بلتستان سی پیک کا مرکز ہے: نواز شریف
  • وزیراعظم کا بی ٹو بی کانفرنس کی پیشرفت کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کا فیصلہ